فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فرق عرب کے ایک پیمانہ کا نام ہے جس میں سولہ رطل یا بارہ مد یا تین صاع گندم سماتے ہیں، فرق مدینہ منورہ کا ایک پیمانہ تھا جس میں سولہ رطل یعنی آٹھ سیر چیز سماتی تھی[1]

فقہا کی اصطلاح[ترمیم]

فقہا کی اصطلاح میں 6 قسط یا 3 صاع کا پیمانہ ہے اور ایک صاع میں چار مد ہوتے ہیں اس طرح ایک فرق بارہ مد کا ہوتا ہے اور 16رطل کا ہے فقہ حنبلی میں اسے ساٹھ رطل کے برابر کہا ہے

شرعی استعمال[ترمیم]

فرق کا استعمال بھی وہی ہے جو صاع کا ہے البتہ فقہا اس کا تذکرہ شہد کی زکوٰۃ میں استعمال کرتے ہیں جیسے محمد بن حسن نے کہا کہ شہد کا نصاب 5 فرق ہے اور ایک فرق 36 رطل کا ہے اس لیے کہ یہ انتہائی باٹ ہے جس سے اس کی مقدار بتائی جاتی ہے(الہدایہ مع فتح القدیر)[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح مفتی احمد یار خان نعیمی
  2. موسوعہ فقہیہ ،جلد38 صفحہ322، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا