بن قاسم ٹاؤن
بن قاسم ٹاؤن | |
---|---|
منسوب بنام | محمد بن قاسم |
تاریخ تاسیس | 14 اگست 2001 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان |
تقسیم اعلیٰ | کراچی |
متناسقات | 24°55′28″N 66°58′25″E / 24.924444444444°N 66.973611111111°E |
آبادی | |
کل آبادی | 315684 (1998) |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
بن قاسم ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں بن قاسم ٹاؤن بھی شامل ہے۔
بن قاسم ٹاؤن فاتح سندھ محمد بن قاسم سے موسوم ہے جنھوں نے 8 ویں صدی میں سندھ کو فتح کر کے خطے میں اسلام کے لیے دروازہ کھولا۔ یہ قصبہ شہر کے انتہائی مشرقی حصے میں واقع ہے۔ رقبے کے لحاظ سے یہ کراچی کے بڑے قصبہ جات میں سے ایک ہے تاہم یہاں کی آبادی محض 3 لاکھ سے کچھ زائد ہے۔ البتہ صنعتی اعتبار سے یہ ایک اہم قصبہ ہے۔ یہاں شہر کا ایک اہم صنعتی علاقہ لانڈھی صنعتی علاقہ واقع ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی سب سے بڑا فولاد ساز ادارہ پاکستان اسٹیل اور ملک کی دوسری بندرگاہ بندرگاہ بن قاسم بھی یہیں واقع ہے۔ یہ بندرگاہ بھی محمد بن قاسم سے موسوم ہے۔ فولاد سازی کے عظیم کارخانے اور اہم بندرگاہ کے باعث اس قصبے کو نہ صرف کراچی شہر بلکہ ملک بھر میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے۔
1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں گڈاپ ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ مشرق میں ملیر ندی اسے ملیر اور لانڈھی کے قصبہ جات اور کورنگی چھاؤنی سے جدا کرتی ہے۔ جنوب میں بحیرہ عرب واقع ہے جس کے کناروں پر بندرگاہ بن قاسم بھی واقع ہے۔ مشرق میں اس کی سرحدیں ضلع ٹھٹہ سے ملتی ہیں۔ ملک کی اہم شاہراہ این-5 کراچی سے نکل کر اسی قصبے سے ہوتی ہوئی ضلع ٹھٹہ میں داخل ہوتی ہے۔
2009ء میں اس قصبے کے ناظم جان عالم جاموٹ جبکہ ان کے نائب اختر یوسف عارفانی ہیں۔
انتظامی تقسیم
[ترمیم]بن قاسم ٹاؤن مندرجہ ذیل 7 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے :
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ بن قاسم ٹاؤن، کراچی کراچی شہری حکومت
بیرونی روابط
[ترمیم]- کراچی شہری حکومت کی باضابطہ سائٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ karachicity.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- شہری حکومت کی ویب گاہ پر بن قاسم ٹاؤن کا صفحہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 125.209.91.254 (Error: unknown archive URL)