مندرجات کا رخ کریں

کرہ سماوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
c زمین مرکزی کرہ سماوی میں زمین اپنے محور کے گرد گردش میں ہے۔ یہاں پر ستاروں کو سفید اور دائرۃ البروج کو سرخ رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اور کرہ سماوی کے طول بلد اور عرض بلد کو لاجوردی رنگ کے لکیروں سے ظاہر کیا گیا ہے.

کروی فلکیات اور سمت رانی میں کرہ سماوی (انگریزی: Celestial Sphere) بڑے رداس پر مشتمل ایک ایسا تصوراتی کرہ ہے جو کرہ زمین کے ہم مرکز ہے۔ آسمان پر موجود تمام اجرام سماوی کو کرہ سماوی کے اندرونی سطح پر کندہ تصور کیا جاتا ہے یوں پورے آسمان کا نقشہ کرہ سماوی کی اندرونی سطح پر موجود تصور کیا جاتا ہے۔ جس کا مرکز زمین ہوتا ہے یا مشاہدہ کرنے والا، اگر اس کا مرکز مشاہدہ کرنے والا ہوگا تو مشاہدہ کرنے والی جگہ پر مشاہدہ کرنے والے کو آسمان نصف کروی پردہ کے طور پر نظر آئے گا۔ دوسرے الفاظ میں زمیں پر مشاہدہ کرنے والے کو کرہ سماوی کا نصف کرہ نظر آئے گا۔ کرہ سماوی، کروی فلکیات کا ایک عملی آلہ ہے جو فلکیات دانوں کو، اجرام سماوی کو آسمان میں کسی مخصوص جگہ پر مختصص کرنے میں مدد دیتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]