نخلستان (انگریزی: Oasis) ایسے خطہ یا ایک زمینی ٹکڑے کو کہا جاتا ہے جو خشک اور بے آب و گیاہ ریگستانوں کے درمیان کوئی سرسبز و شاداب علاقہ ہوتا ہے جہاں کوئی چشمہ یا کنواں یا درخت موجود ہو۔[1]
[2]جغرافیائی اصطلاح میں نخلستان سے مراد وہ خاص قطعہ زمین ہوتا ہے جہاں صحرا میں کھجوروں کے درخت موجود ہوں اور اُس کے ساتھ ساتھ پانی کا کوئی چشمہ بھی موجود ہو۔ عموماً اِس قسم کے نخلستان عرب اور اُس کے ملحقہ ممالک میں پائے جاتے ہیں۔[3][4][5]