بدو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

(بدوی)

ایک بدو خاندان

غیر مہذب اور جنگلی عرب ۔ یہ لوگ خانہ بدوش ہیں اور صحراؤں اور ریگستانوں میں زندگی بسر کرتے ہیں ۔ ان کا پیشہ اونٹ اور گھوڑے اور بھیڑ بکریاں پالنا ہے۔ یہ لوگ مستقل مکان نہیں بناتے بلکہ خیموں میں رہتے ہیں۔ حسب ضرورت پانی اور چارے کی تلاش میں پھرتے رہتے ہیں، لیکن حضری (شہری) لوگوں کے مقابلے میں زیادہ جفاکش ، جنگجو ، اور آزادی پسند واقع ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کی عربی زبان ٹھیٹھ اور بامحاورہ ہوتی ہے اور جہاں کہیں زبان کا مفہوم مشکوک ہو وہاں بدوی زبان سے استفادہ کیا جاتا ہے۔ بدو لوگ مسلمان ہیں تاہم اپنی روایات کے سختی سے پابند ہیں اور بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں۔ ہر قبیلے کا ایک شیخ ہوتا ہے۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=بدو&oldid=832909’’ مستعادہ منجانب