فہرست عباسی خلفاء
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عباسی خلفاء سے رجوع مکرر)
خلافت عباسیہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین حکومتوں میں سے ایک ہے جس نے 750ء سے 1258ء تک عالم اسلام کے بڑے حصے پر حکومت کی۔ 1258ء میں سقوط بغداد تک اس کے حکمران (سلجوقی عہد کے علاوہ) خود مختار رہے لیکن اس سانحۂ عظیم کے بعد مملوک سلطان ملک الظاہر بیبرس نے عباسی خاندان کے ایک شہزادے ابو القاسم احمد کے ہاتھ پر بیعت کر کے اسے قاہرہ میں خلیفہ بنا دیا۔ البتہ یہ صرف ظاہری حیثیت تھی اصل اختیارات مملوکوں کے پاس ہی تھے۔
ذیل میں بغداد اور قاہرہ کے عباسی خلفاء کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے: