المستنجد باللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
المستنجد باللہ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1124  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
بغداد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 20 دسمبر 1170 (45–46 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
بغداد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
اولاد المستضی بامر اللہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
والد المقتفی لامر اللہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر

مستنجد باللہ، (وفات: 1170ء/566ھ) یہ ایک لقب ہے۔ اس کا اصل نام یوسف بن متقفی تھا۔ یہ ایک عباسی خلیفہ تھا۔ اس نے 1160ء/555ھ سے لے کر 1170ء/566ھ تک خلافت کا عہدہ سنبھالا۔ یہ خلیفہ متقفی باللہ (اصل نام محمد بن مستظہر) کا بیٹا تھا۔ مستنجد باللہ اپنے باپ کی زندگی میں ہی ولی عہد نامزد ہوچکا تھا۔ اس کے انتقال کے بعد 1160ء/555ھ میں اس کی خلافت کا آغاز ہوا۔

نسب[ترمیم]

مستنجد باللہ کا نسب یوں ہے:

المستنجد باللہ یوسف بن محمد المقتفی لامر اللہ بن احمد المستظہر باللہ بن عبد اللہ المقتدی بامر اللہ بن محمد بن القائم بامر اللہ بن احمد القادر باللہ بن اسحاق بن جعفر المقتدر باللہ بن احمد المعتضد باللہ بن محمد الموفق باللہ بن ابوالفضل جعفر المتوکل علی اللہ بن محمد المعتصم باللہ بن ابوجعفر ہارون الرشید بن ابوعبداللہ محمد المہدی باللہ بن ابوجعفر المنصور بن محمد بن علی بن عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن عباس بن عبد اللہ بن عباس بن عباس بن عبد المطلب۔

واقعات[ترمیم]

  • 556ھ/1159ء میں کئی بغاوتیں ترکوں اور عربوں کی جانب سے ہوئیں۔ خلیفہ مستنجد باللہ نے ان کو فرو کیا۔
  • 558ھ/1161ء میں خلیفہ مستنجد باللہ نے بنی اسد کے خلاف فوج کشی کی اور ان کو عراق سے نکال دیا۔
  • 559ء/1162ء میں واسط میں بغاوت ہوئی، جسے فرو کیا گیا۔
  • شام و مصر کی اسلامی طاقت صلیبی حملوں میں مصروف رہی۔ نورالدین زنگی نے صلیبیوں سے کئی معرکے کیے۔
  • تمام بے جاٹیکس عوام پر معاف کر دیے گئے اور ضبط شدہ مال واپس کیا۔
  • کئی مقامات پر فتوحات حاصل ہوئیں۔
  • عراق، فارس اور دیگر مقامات اور علاقوں پر حکومت بغداد کا اثر و اقتدار قائم رہا۔
  • یہ زمانہ امن و امان اور مسلمانوں کے اطمینان کا زمانہ تھا۔
  • ملک تمام دالی فتنوں سے محفوظ رہا۔
  • 1170ء/566ھ میں خلیفہ مستنجد باللہ کا بیماری کے بعد انتقال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

مستنجد باللہ
ذیلی شاخ بنو ہاشم
پیدائش: ؟ وفات: 1170ء
مناصب سنت
ماقبل 
متقفی باللہ
خلیفہ
1170ء/566ھ/555ھ–1136ء
مابعد 
مستعفی بامرللہ