اودھ اخبار
ظاہری ہیئت
1 جنوری 1875ء کا شمارہ | |
| بانی | منشی نول کشور |
|---|---|
| ناشر | مطبع منشی نول کشور |
| آغاز | 1858ء |
| زبان | اردو |
| صدر دفتر | لکھنؤ، برطانوی ہند |
اودھ اخبار 1859ء میں منشی نول کشور نے لکھنؤ سے جاری کیا پہلے ہفت روزہ تھا۔[1] 1874ء میں روزنامہ بن گیا۔ مولوی غلام محمد خان تپش ،پنڈت رتن ناتھ سرشار، مولوی احمد حسن شوکت، عبدالحلیم شرر، سید امجد علی، اشیری، مرزا حیرت دہلوی، ادارہ تحریر سے وابستہ رہے۔ منشی غلام محمد خاں تپش اور رتن ناتھ سرشار کے عہد ادارت میں اخبار نے بڑی مقبولیت حاصل کی۔ اودھ پنچ اس کا ہمعصر تھا۔ دونوں میں ظریفانہ چشمکیں ہوتی رہتی تھیں۔ پنڈت رتن ناتھ سرشار نے اسی اخبار میں فسانۂ آزاد کا آغاز کیا جو بالاقساط چھپتا رہا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ امداد صابری (1952)۔ تاریخ صحافت اردو، جلدو دوم۔ نئی دہلی: حسن زمان، تالی گنج، کلکتہ۔ ص 58