مندرجات کا رخ کریں

ایوبیہ نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ایوبیہ سے رجوع مکرر)
ایوبیہ نیشنل پارک کا ایک حصہ

ایوبیہ نیشنل پارک مری سے 26 کلومیٹر دور صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان میں واقع ہے۔ سابق صدر پاکستان جناب ایوب خان کے نام پر اس علاقے کا نام ایوبیہ رکھا گیا۔ چار مختلف پہاڑی مقامات گھوڑا گلی، چھانگلہ گلی، خیرا گلی اور خانسپور کو ملا کر ایوبیہ تفریحی مقام بنایا گیا۔ اس کا پرانا نام گھوڑا ڈھاکہ ہے جہاں انگریزوں نے ڈھونڈ عباسیوں سمیت مقامی قبا ئل اعوان، چوہدری، مغل اور گکھڑوں کو کنٹرول کرنے اور ان پر حکومت کرنے کے لیے ایک چھاؤنی بھی تعمیر کی تھی۔ ایوبیہ کے زیریں علاقوں میں دستیاب خوب صورت جھرنے اور اور بل کھاتے راستے سیاحوں کی تفریح کا سامان ہیں۔ ایوبیہ کے نشیب و فراز راستوں سے ہوتے ہوئے ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح کالابن واٹر فال کا رخ کرتے ہیں۔ جو کے قدرت کے حسیں شاہکار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کالابن واٹر فال ایوبیہ سے تقریباً 13 کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔

تفریحی کشش

[ترمیم]

پکنک مقامات، سیرگاہوں اور سرسبز علاقوں کہ علاوہ یہاں ایک چیر لفٹ بھی سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہے۔ پاکستان میں یہ اپنی طرز کی پہلی تفریحی سرگرمی تھی۔ یہ چیر لفٹ علاقے کی سیاحت کا ایک بہتر ذریعہ ہے۔

جنگلی حیات

[ترمیم]

پارک میں کئی اقسام کے پرندے جیسا کہ سنہری عقاب، جنگلی کبوتر، گدھ وغیرہ پائے جاتے ہیں جبکہ جانوروں میں کالا ریچھ، جنگلی لومڑی اور لگڑبگھڑ پائے جاتے ہیں۔

سرنگ

[ترمیم]

ایوبیہ نیشنل پارک میں 129 برس پرانی کچرے اور مٹی میں دبی سرنگ کو اصل حالت میں اکتوبر 2020ء کو بحال کرکے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس زیر زمین سرنگ کی تعمیر 1891 میں ایوبیہ اور خیرا گلی،مری کے درمیان کی گئی تھی جو طویل عرصہ سے بند پڑی تھی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلی حیات نے ایوبیہ نیشنل پارک میں دبی ہوئی سرنگ دریافت کی جس میں قدیم دور کی نقش و نگاری آج بھی موجود ہے۔ یہ سرنگ قدیم فن تعمیر کا شاہکار ہے جسے اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے مرمت کا کام کیا گیا۔ مٹی اور پتھروں سے بنی 240 فٹ موٹو ٹنل کی چوڑائی 4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ہے۔واضح رہے کہ ڈونگا گلی سے ایوبیہ تک ٹریک کی لمبائی 4 کلومیٹر ہے جبکہ ایوبیہ سے کوزہ گلی تک پیدل ٹریک کی لمبائی 10 کلومیٹر ہے۔یہ سرنگ انگریز دور کی تعمیر کا شاہکار ہے۔

اس سرنگ کے کھلنے سے ٹورازم میں اضافہ ہوگا اور مقامی افراد اور گائیڈز کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

مزید

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔