"جیا خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 73: سطر 73:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://www.therealjiahkhan.com سرکاری ویب سائٹ]
* [http://www.therealjiahkhan.com سرکاری ویب سائٹ] {{wayback|url=http://www.therealjiahkhan.com/ |date=20181114124421 }}
* {{آئی ایم ڈی بی نام|2318317}}
* {{آئی ایم ڈی بی نام|2318317}}
* {{بالی وڈ ہنگامہ|3133}}
* {{بالی وڈ ہنگامہ|3133}}

نسخہ بمطابق 01:29، 2 جنوری 2021ء

جیا خان
(انگریزی میں: Jiah Khan ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Khan at the Stardust Awards, January 2013

معلومات شخصیت
پیدائش 20 فروری 1988(1988-02-20)ء
نیویارک شہر
وفات 3 جون 2013(2013-60-30) (عمر  25 سال)
جوہو، ممبئی، بھارت
وجہ وفات پھانسی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت برطانوی، امریکی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ
مادری زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی [1]،  انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2007–2013
ویب سائٹ
ویب سائٹ Jiahkhan.com
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جیہ خان (انگریزی: Jiah Khan؛ پیدائش: 20 فروری، 1988ء - موت: 3 جون 2013ء) جس کا اصلی نام نفیسہ خان تھا ایک بالی ووڈ اداکارہ تھی[2] اس کو بنیادی طور پر 2008ء کی فلم گجنی میں اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔[3] ان تیسری اور آخری فلم 2010ء میں آئی فلم هاؤس فُل تھی۔ 2012ء میں اس نے اپنا نام واپس بدل کر نفیسہ رکھ لیا تھا۔[4]

24 مئی 2013ء کو اس نے اپنا آخری بار ٹویٹ لکھا تھا جس میں انہوں نے الوداع کہہ دیا تھا۔ جیا نے ٹویٹر اکاؤنٹ اصلی نام نفیسہ خان کے نام سے ہی بنایا تھا۔ اس نے 24 مئی کو آخری ٹویٹ کیا، 'سوری ٹوئٹر میں جا رہی ہوں، تھوڑا وقفے لے رہی ہوں ... کبھی کبھی آپ کو آپ کی یادیں تازہ کرنے کے لیے آرام کی ضرورت پڑتی ہے۔ 3 جون، 2013ء کو رات گئے جیا خان کی پھندا لگی ہوئی لاش ان کے جوہو میں واقع گھر سے برآمد ہوئی۔ جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔

نوکیا ایپلی کیشنز دعوت میں جیا خان

سابق زندگی

جیا خان کی پیدائش 20 فروری، 1988ء کو نیو یارک میں ایک میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی۔ اس کا باپ علی رضوی خان ایک ہندوستانی نژاد امریکی اور ماں رابعہ امین ایک ہندی فلم اداکارہ ہے جو آگرہ، اتر پردیش سے ہیں اور طاہر حسین کی فلم دولہا بکتا ہے کے لیے جانی جاتی ہے۔ جیا خان کی دو چھوٹی بہنیں بھی ہیں، ممبئی آنے سے پہلے اس نے لندن میں تعلیم اور ایڈیکسل میں اے لیول حاصل کیا تھا۔ وہ بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے ممبئی آئی۔ وہ چھ سال کی عمر میں رام گوپال ورما کی سابق پسندیدہ اداکارہ ارملا ماٹونڈکر کی فلم رنگیلا سے بہت متاثر ہوئی اور بالی ووڈ آنے کے لیے حوصلہ افزاء ہوئیں ۔

جیا خان تربیت یافتہ اوپیرا گلوکار بھی تھی اور صرف سولہ سال کی عمر میں اس نے چھ پوپ گانوں میں حصہ لے چکی تھی۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک البم شائع کرنا چاہتی تھی- اور برٹنی سپیئرز، میڈونا اور لاؤنج موسیقی کے ساتھ مخلوط موسیقی دینا چاہتی تھی۔ جیا خان نے کئی سال تک رقص بھی سیکھا اوروہ سالسا، جاز، كتھك، بیلے، راگ اور بیلی رقص جیسی رقص کے اندازجانتی تھی۔ ان کی تعلیم مین ہیٹن میں لیسٹریس برگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی، جسے اس نے فلموں کی پیشکش حاصل ہونے پر بھی چھوڑ دیے۔

اس کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں مکمل معلومات موجود نہیں ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے کسی غیر ملکی سے شادی بھی کی تھی۔ کچھ دیگر خبروں کے مطابق اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ اس کے تعلقات تھے۔

جیا کی رسمی ویب سائٹ کے مطابق اس نے لندن میں انگریزی ادب کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد اس نے شیکسپیئر اور اداکاری کے بارے میں تعلیم حاصل کی۔ اس کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے انہیں اپنی فلم 'نشبد' میں امیتابھ بچن کے ساتھ لیڈ رول دیا۔

کیریئر

جیا کی پہلی فلم ایک بال آرٹسٹ کے طور پر دل سے نامی فلم تھی۔ جس میں اس نے منیشا کوئرالا کے بچپن کا کردار ادا ہے۔ سولہ سال کی عمر میں اس نے مکیش بھٹ کی فلم تم سا نہیں دیکھا سے آغاز کرنے کی کوشش کی لیکن کردار اس کے لیے کافی بڑا ہونے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی اور اس کی جگہ دیا مرزا کو لے لیا گیا۔ دو سال بعد 2006ء میں اس نے متنازع فلم نشبد میں امیتابھ بچن کے ساتھ کردار ادا کیا۔ فلم کو مارچ 2007ء میں ریلیز کیا گیا۔ اس فلم میں اس نے ایک گانا بھی گایا۔

اس نے عامر خان کے ساتھ اے۔ آر مرگادوس کی فلم گجنی، جو اسی نام کی تمل فلم کا ریمیک تھی، میں کردار ادا کیا۔ اسے کین گھوش کی فلم چانس پہ ڈانس میں ایک بڑا کردار شاہد کپور کے ساتھ دیا گیا لیکن اس کی جگہ جینیليا ڈی سوذا نے لے لی۔ خان نے بعد میں ساجد خان کی فلم ہاوس فل میں دیویکا کا کردار ادا کیا۔

موت

اداکارہ جیا خان 3 جون 2013ء کو (بھارتی وقت کے مطابق رات 10:45 بجے) نامعلوم وجوہات کی بنا پر جوہو میں واقع ساگرترگ اپارٹمنٹ میں آپ کی رہائش گاہ پر پھانسی کے پھندے پر جھولتی ہوئی پائی گئی۔ اسے فوراً ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق وہ ڈپریشن کا شکار تھی۔ اکیلا پن اسے ستاتا تھا۔ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ڈپریشن میں تھی۔ جیا خان کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات میں خود کشی کے لیے اکسانے کے الزام میں سورج پنچولی کو 10 جون، 2013ء کو حراست میں لے لیا گيا تھا۔

اہم فلمیں

سال فلم کردار تبصرہ
1998ء دل سے نوجوان میگھنا چائلڈ آرٹسٹ
2007ء نشبد جیا نامزد: فلم فیئر ایوارڈ نئی اداکارہ
2008ء گجنی سنیتا
2010ء ہاوس فل دیویکا

متعلقہ روابط

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ت ٹ https://timenote.info/fr/Nafisa-Khan
  2. نوبھارت ٹائمز ڈاٹ کام (4 جون 2013ء)۔ "جیا خان نے خودکشی کی"۔ نوبھارت ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2015 
  3. ون انڈیا (21 نومبر 2006ء)۔ "جیا خان"۔ ون انڈیا۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2015 
  4. نشاط باری۔ "جیا خان اب نفیسہ خان"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2015 

بیرونی روابط