محمد منشااللہ بٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد منشااللہ بٹ
معلومات شخصیت
پیدائش 30 جون 1939ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیالکوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-37  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد منشا اللہ بٹ، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ 1990 سے 1999 اور پھر اگست 2013 سے مئی 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

محمد منشااللہ بٹ 30 جون 1939 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ [2]

سیاسی کیریئر[ترمیم]

محمد منشااللہ بٹ 1990 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 103 (سیالکوٹ) سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنے دور میں انھوں نے پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [3] وہ 1993 کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی 103 (سیالکوٹ) سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [4] انھوں نے 34,941 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کو شکست دی۔ [5]

وہ 1997 کے پاکستانی عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی 103 (سیالکوٹ) سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 36,487 ووٹ حاصل کیے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دی۔ [5] انھوں نے اس وقت کے وزیر اعلیٰٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اگست 2013 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی پی-123 (سیالکوٹ-III) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے نومبر 2016 میں انھیں وزیر اعلیٰٰ پنجاب شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بنایا گیا۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-37 (سیالکوٹ-III) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1290
  2. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "Previous Assemblies"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2018 
  4. "Previous Assemblies"۔ www.pap.gov.pk۔ 15 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2018 
  5. ^ ا ب "Punjab Assembly election result 1988-97" (PDF)۔ ECP۔ 30 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2018 
  6. "Previous Assemblies"۔ www.pap.gov.pk۔ 15 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2018