مہندر پال سنگھ
Appearance
مہندر پال سنگھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
مہندر پال سنگھ، جنہیں پا جی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
سیاسی کیریئر
[ترمیم]مہندر پال سنگھ پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ رمیش سنگھ اروڑہ کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن بننے والے دوسرے سکھ ہیں۔ ان کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے لیکن وہ ملتان میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ ملتان کی سکھ برادری کی مشہور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اقلیتی ایم پی اے کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ ملتان سے منتخب ہونے والے پہلے سکھ ایم پی اے بنے۔ [2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1604
- ↑ The Newspaper's Staff Reporter (13 August 2018)۔ "ECP notifies candidates for PA reserved seats"۔ dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018