مندرجات کا رخ کریں

بابا ہری داس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بابا ہری داس

معلومات شخصیت
پیدائش (1923-03-26) 26 مارچ 1923 (عمر 101 برس)
الموڑا، نزد نینیتال، اترپردیش (اتراکھنڈبھارت
وفات 25 ستمبر 2018ء (95 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بابا ہری داس 26 مارچ 1923 کو الموڑہ[1] میں پیدا ہوئے جو نینی تال کے قریب واقع ہے۔ تب یہ علاقہ اترپردیش میں شامل تھا اور اب اتر کھنڈ کا حصہ ہے۔ بابا ہری داس یوگا کے استاد، خاموشی اختیار کرنے والے سنیاسی اور دھرم اور موکش کے مبصر تھے۔ انھیں اشٹانگ یوگا پر مہارت ہے جو پتنجلی[2] کی راج یوگا[3] کہلاتی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں کریہ یوگا، ایور وید، سانکھیہ، تنتر یوگا، وید اور سنسکرت پر بھی مہارت حاصل تھی۔

کماؤں کے کرناٹک براہمن خاندان کی تیرہویں نسل میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش چیتر کے مہینے میں ہوئی۔[4] اس کے علاوہ وہ مصنف، ڈراما نگار، مارشل آرٹس کے استاد، مجسمہ ساز اور مندروں کے ماہر معمار بھی تھے۔ 1971ء کے اوائل میں ریاست ہائے متحدہ امریکا میں آمد پر[5] ان کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کیلیفورنیا[6] اور کینیڈا[7] میں بہت سے یوگا کے مراکز کھل گئے۔ انھوں نے یوگا سترا، سرمد بھگوت گیتا، سمکھیا کریکا اور ویدوں پر تبصروں والی بہت سی کتب لکھیں۔ اس کے علاوہ مقصدِ حیات، دانش و حکمت، مضامین، ڈراموں، چھوٹی کہانیوں، بچوں کی کہانیوں، کیرتن منتر اور یوگا کے بارے انتہائی تفصیلی کتابیں بھی لکھیں۔ انہی کتب کی مدد سے پھر یوگا میں اسناد کے کورس کرانا شروع ہوا تھا۔[8]

ریاست ہائے متحدہ میں انھوں نے ایورویدک کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔[9][10] ایورویدک قدیم ہندوستان میں صحت اور علاج کے لیے استعمال ہوتا آیا ہے۔ اس کے علاوہ ناچ، مخصوص لباس کی تیاری وغیرہ بھی سکھایا کرتے تھے۔ کرم یوگا یعنی بے لوث خدمت جس نے ان کی زندگی کا رخ متعین کیا اوردوسروں کی بھلائی کے کام کرنے کے بارے بھی سکھاتے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1987ء میں ہردوار میں کھولے گئے سری رام یتیم خانے پر پوری توجہ مرکوز رکھی جہاں پورے بھارت سے یتیم اور لاوارث بچے رکھے گئے ہیں۔[11] اگرچہ وہ خود کبھی نہیں بولتے مگر کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا اور ان میں لکھتے تھے۔[12]

نینی تال اور الموڑہ کے مقامی لوگ بابا ہری داس کو ہری داس،[13] ہری داس بابا،[14] چھوٹا مہاراجا،[15] ہردا بابا وغیرہ کہتے ہیں۔ نینی تال کے بابا ہری داس سوامی ہری داس سے الگ شخصیت تھے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Constance Jones، James D. Ryan (2006)۔ Encyclopedia of Hinduism۔ Infobase Publishing۔ صفحہ: 179۔ ISBN 978-0-8160-7564-5 
  2. What is Ashtanga Yoga, The Eight Limbs: Yamas and Niyamas; http://pacificcultural.org/yiteachings.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pacificcultural.org (Error: unknown archive URL) Pacific Cultural Center, Santa Cruz, CA
  3. Georg Feuerstein (2008)۔ Yoga Tradition۔ Prescott, Arizona: Hohm Press۔ صفحہ: 28۔ ISBN 978-1-890772-18-5 
  4. 1923 Chaitra Navratri, Vasanta Navratri Calendar for Ujjain, Madhya Pradesh, India
  5. Richard Leviton (Mar–Apr 1990)۔ "How the Swamis Came to the States. Yoga in America – the first 100 Years"۔ Yoga Journal۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جولائی 2014 
  6. "Baba Hari Dass"۔ Mount Madonna Center۔ Hanuman Fellowship۔ 2001۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2014 
  7. Constance Jones، James D. Ryan (2006)۔ "Encyclopedia of Hinduism – Baba Hari Dass"۔ Encyclopedia of Hinduism۔ Infobase Publishing۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2014 
  8. "Yoga Teacher Training 200, 300-hour, and Prenatal Program"۔ Yoga Teacher Training 200-hour Program۔ Mount Madonna Center, Watsonville, CA۔ 11 مئی 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولائی 2014 
  9. Michael Tierra، Karta Purkh Singh Khalsa (2008)۔ The way of Ayurvedic Herbs: A Contemporary Introduction and Useful Manual for the World's Oldest Healing System۔ Twin Lakes, WI: Lotus Press۔ صفحہ: X۔ ISBN 978-0-940985-98-8 
  10. Sarasvati, Ph D. Buhrman (مارچ 1998)۔ "Leaving Depression Behind: The Yogic Way Out." (PDF)۔ Yoga and Ayurveda: Helping Humanity for Thousands of Years۔ Yoga International: Issue No. 40 P. 26-33۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 17, 2015 
  11. Jones Constance A.، James D. Ryan (2007)۔ Baba Hari Dass; Encyclopedia of Hinduism۔ Encyclopedia of Hinduism۔ New York: Infobase Publishing۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2014 
  12. "Be Here Now"۔ Spiritual books۔ 1971۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 2014 
  13. Dada Mukerjee (2001) [1996]۔ The Near and The Dear۔ Santa Fe, NM: Hanuman Foundation۔ صفحہ: 221۔ ISBN 978-1-887474-02-3 
  14. Dada Mukerjee (2001) [1990]۔ By His Grace۔ Santa Fe, New Mexico: Hanuman Foundation۔ صفحہ: 61۔ ISBN 0-9628878-7-0 
  15. Richard Leviton (Mar–Apr 1990)۔ How the Swamis Came to the States. Yoga in America – the first 100 Years۔ Yoga Journal۔ Yoga Journal۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ Jan 2018 

ماخذ

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]