پوجا بھٹ
پوجا بھٹ | |
---|---|
(ہندی میں: पूजा भट्ट)،(گجراتی میں: પૂજા ભટ્ટ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی، مہاراشٹر، India |
فروری 24, 1972
شہریت | بھارت |
شریک حیات | منیش مکھیجا (2003–تاحال) |
والد | مہیش بھٹ |
والدہ | کِرن بھٹ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، پروڈیوسر و فلم ہدایتکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ (برائے:Daddy ) (1992) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سونیا گاندھی (ہندی: पूजा भट्ट) ایک بھارتی فلم اداکارہ، ماڈل اور فلم ڈائریکٹر ہے۔ وہ مہیش بھٹ کی بیٹی ہے۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]پوجا کا جنم 24 فروری 1972ء کو مہیش بھٹ اور کِرن بھٹ کے گھر ہوا۔ اس کا باپ گجراتی نسب کا ہے اور ماں اسکاٹش نسب کی ہے۔[2][3][4][5] وہ سونی رازدان کی سوتیلی بہن ہے۔ اس کا ایک بھائی راہل بھٹ ہے وہ دو سوتیلی بہنیں شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ ہیں۔
کیریئر
[ترمیم]بطور اداکارہ
[ترمیم]مہیش بھٹ کی لاڈلی بیٹی پوجا بھٹ نے 1989ء میں 17 سال کی عمر میں اپنے کریئر کا آغاز چھوٹے پردے کی ایک ٹی وی فلم ڈیڈی سے کیا تھا۔ بڑے پردے پر پوجا کے کریئر کا آغاز فلم ‘دل ہے کہ مانتا نہیں’ کے ساتھ ہوا۔ پوجا اور عامر خان کی یہ فلم آسکر فاتح ہالی وڈ فلم کا ریمیک تھی۔ اس فلم کو پہلی بار فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ 1990ء کی دہائی کی کئی ہٹ فلموں (‘سڑک’، ‘دل ہے کہ مانتا نہیں’، ‘سر’، ‘پھر تیری کہانی یاد آئی’ اور ‘ناراض’ وغیرہ) میں پوجا کی اداکاری کی بہت تعریف ہوئی۔
بطور ڈائریکٹر
[ترمیم]بطور ڈائریکٹر اس کی فلمیں ‘پاپ’، ‘اوکاش’، ‘دھوکا’، ‘کجرارے’ اور ‘جسم 2’ بھی پسند کی گئیں۔ پوجا کی زیادہ تر فلموں میں اس کے کردار کا نام پوجا ہی تھا، ان فلموں میں ‘پتا’، ‘دل ہے کہ مانتا نہیں’، ‘سڑک’، ‘ساتواں آسمان’، ‘پھر تیری کہانی یاد آئی’، ‘شریمان’، ‘انقلاب کسیتر’، ‘کلوری’ (تمل)، ‘گناہ گار’، ‘چاہت’ اور ‘انگارے’ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ جن فلموں کی پروڈکشن پوجا بھٹ کی جانب سے کی گئی ان میں ‘تمنا’، ‘دشمن’، ‘ہم’، ‘سر’، ‘جسم’، ‘پاپ’، ‘روگ’، ‘اوکاش’ اور ‘جسم-2’ اہم ہیں۔
اعزاز
[ترمیم]سال | اعزاز | فلم | زمرہ | سنہ |
---|---|---|---|---|
1991 | فلم فیئر اوارڈ فار لکس نیو فیس آف دا ایئر | ڈیڈی | نیو فیس آف دا ایئر | فاتح |
1997 | نیشنل فلم ایوارڈ فار بیسٹ فلم ان اندر سوشل ایشو | تمنا (1997 فلم ) | بیسٹ فلم آن اندر سوشل اشو | |
1999 | نرگس دت ایوارڈ فار بیسٹ فیچر فلم آن نیشنل انٹیگریشن | زخم | بیسٹ فیچر فلم آن نیشنل انٹیگریشن |
فلموگرافی
[ترمیم]بطور اداکارہ
[ترمیم]سال | فلم | کردار |
---|---|---|
1990 | ڈیڈی' | پوجا |
1991 | دل ہے کہ مانتا نہیں | پوجا دھرمچند |
سڑک | پوجا | |
1992 | پریم دیوانی | رادھا |
جم | انجلی | |
ساتواں آسمان | پوجا ملہوترا | |
جنونّ | ڈاکٹر لیڈر وی۔ چوہان | |
پھر تیری کہانی یاد آئی | پوجا | |
سر | پوجا | |
چور اور چاند | ریما ڈی۔ سیٹھ | |
پہلا نشا | مونیکا | |
تڑی پار | موہنیدیوی/نمکین | |
1994 | 'انقلاب کھیترا | پوجا |
کلوری واسل | پوجا | |
ناراض | ||
بوائے فرینڈ | ||
1995 | گناہ گار | پوجا ٹھکر |
ہم دونوں | پرینکا سریندر گپتا | |
انگرکشک | پرینکا چودھری/پرینکا | |
1996 | چاہت | پوجا |
کھلونا | ||
1997 | تمنا | تمنا علی شاید |
بارڈر | کمو | |
1998 | یہ عاشقی میری | انجو |
کبھی نہ کبھی | ٹینا | |
انگارے | پوجا | |
زخم | مسز۔ دیسی | |
2000 | یہ پیار ہی تو ہے | |
صنم تیری قسم | سیما خانا | |
2001 | ایوری باڈی سائیز آئیئیم فائین! | تانیہ |
بطور کریو ممبر
[ترمیم]سال | فلم | پروڈیوسر | ڈائریکٹر | پروڈکشن ڈیزائنر |
---|---|---|---|---|
1998 | دشمن | ہاں | نہیں | نہیں |
2002 | سور: دی میلوڈی آف لائف | ہاں | نہیں | نہیں |
2003 | جسم | ہاں | نہیں | ہاں |
2003 | پاپ | ہاں | ہاں | ہاں |
2005 | روگ | ہاں | نہیں | نہیں |
2006 | ہالی ڈے | ہاں | ہاں | نہیں |
2007 | دھوکا | نہیں | ہاں | نہیں |
2010 | کجرارے | نہیں | ہاں | نہیں |
2012 | جسم 2 | ہاں | ہاں | نہیں |
2017 | کابیرٹ | ہاں | نہیں | نہیں |
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Pooja Bhatt Bollywood Actress Biography
- ↑ "Tulip's one exciting girl to watch for!"۔ GlamSham۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2014 الوسيط
|first1=
يفتقد|last1=
في Authors list (معاونت); - ↑ Subhash K Jha (23 مئی 2013)۔ "Pooja Bhatt auctions role for women's cause"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2014
- ↑ Pooja (21 نومبر 2013) Bhatt۔ "My mother is Scottish,Burmese,Armenian,English. My father is half Brahmin,half Muslim & Soni is Half Kashmiri & half German."۔ Twitter۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2014
- ↑ Pooja (13 اگست 2013) Bhatt۔ "Did you know my maternal great-grandmother was Burmese? I now have the chance to celebrate my roots. Come join me! http://twitpic.com/d86jyh"۔ Twitter۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2014 روابط خارجية في
|title=
(معاونت)
- أخطاء CS1: مؤلف أو محرر مفقود
- 1972ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی فلمی ہدایت کار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارت میں تنازعات
- بھارتی خواتین فلم ہدایت کار
- بھارتی صوتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی فلمی پیشکار
- بھٹ خاندان
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- گجراتی شخصیات
- ممبئی کی اداکارائیں
- ممبئی کی شخصیات
- ممبئی کے فلم پروڈیوسر
- ممبئی کے فلمی ہدایت کار
- ہندی زبان کے فلم ہدایت کار
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی فلم پروڈیوسر
- مہاراشٹر کی خواتین کاروباری شخصیات
- بھارتی خواتین فلم پروڈیوسرز
- فلم فیئر فاتحین
- اسکاٹش نژاد بھارتی شخصیات
- انگریز نژاد بھارتی شخصیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی شخصیات