باب:فیصل آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جی آیاں نوں
«خوش آمدید»
 باب فیصل آباد

فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1985ء میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز السعود کے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا ہے اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔ شہر فیصل آباد کی تاریخ صرف ایک صدی پرانی ہے۔ آج سے کم و بیش 100 سال پہلے جھاڑیوں پر مشتمل یہ علاقہ مویشی پالنے والوں کا گڑھ تھا۔ 1892ء میں اسے جھنگ اور گوگیرہ برانچ نامی نہروں سے سیراب کیا جاتا تھا۔ 1895ء میں یہاں پہلا رہائشی علاقہ تعمیر ہوا، جس کا بنیادی مقصد یہاں ایک منڈی قائم کرنا تھا۔ ان دنوں شاہدرہ سے شورکوٹ اور سانگلہ ہل سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مابین واقع اس علاقے کو ساندل بار کہا جاتا تھا۔ یہ علاقہ دریائے راوی اور دریائے چناب کے درمیان واقع دوآبہ رچنا کا اہم حصہ ہے۔ لائلپور شہر کے قیام سے پہلے یہاں پکا ماڑی نامی قدیم رہائشی علاقہ موجود تھا، جسے آجکل پکی ماڑی کہا جاتا ہے اور وہ موجودہ طارق آباد کے نواح میں واقع ہے۔ یہ علاقہ لوئر چناب کالونی کا مرکز قرار پایا اور بعد ازاں اسے میونسپلٹی کا درجہ دے دیا گیا۔


 منتخب مقالہ

گھنٹہ گھر (clock tower)، ایک برج نُما مینار جس میں ایک یا زیادہ (اکثر چار) گھڑیال لگے ہوتے ہیں جو چاروں طرف سے وقت بتاتے ہیں۔

پاکستان میں ان شہروں میں گھنٹہ گھر موجود ہیں:

 منتخب تصویر
پہاڑی گراؤنڈ، فیصل آباد کی پہاڑی پر نصب جہاز

پیپلز کالونی فیصل آباد میں واقع پہاڑی گراؤنڈ جسے کشمیر پارک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، علاقے کا ایک اہم باغ ہے۔ فیصل آباد کے جنوب میں واقع سب سے بڑا باغ ہونے کی وجہ سے اس کے جنوبی رہائشی علاقوں کے آبادی کو یہی باغ میسر ہے، جہاں اکثر لوگ گھومنے پھرنے کو آتے ہیں۔ اس کے ایک سرے پر تھانہ بٹالہ کالونی اور دوسری طرف مشہور سکول صابریہ سراجیہ ہائر سیکنڈری سکول واقع ہے۔ پہاڑی گراؤنڈ کے اردگرد واقع کشادہ سڑکوں پر فیصل آباد کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا اتوار بازار لگتا ہے، جس کی خیموں کی مدد سے ہر ہفتے بنائی جانے والی دوطرفہ عارضی دکانوں کی لمبائی ایک کلومیٹر تک جا پہنچتی ہے۔

 زمرہ جات
 کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔
  1. پکا ماڑی (پکی ماڑی) - 1890ء کے لگ بھگ طارق آباد کے قریب واقع شہر کی سب سے قدیم بستی
  2. ساندل بار - لائلپور کے قیام سے قبل یہ زرخیز میدانی علاقہ ساندل بار کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔
  3. لائلپور - 1896ء میں جھنگ کی تحصیل کے طور پر لائلپور کے نام سے شہر کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔
  4. فیصل آباد - 1985ء میں ڈویژنل صدر مقام بناتے وقت سعودی فرمانروا شاہ فیصل شہید کے نام سے موسوم کیا گیا۔
 فیصل آباد کی تصاویر
 ویکیپیڈیا پاکستانی زبانوں میں

كشميري (Kashmiri) ۔ پښتو (Pashto) ۔ فارسی (Persian) ۔ پنجابی (Punjabi) ۔ سنڌي (Sindhi) ۔

اردو (Urdu)
 متعلقہ ابواب

مذہب: ہندومت ۔ بدھ مت ۔ جین مت ۔ سکھ مت ۔ اسلام ۔ عیسائیت ۔ یہودیت
جغرافیہ: ایشیاء ۔ چین ۔ پاکستان ۔ بھوٹان ۔ بنگال ۔ بنگلہ دیش ۔ سری لنکا

سیاسیات: سارک ۔ پاکستانی حکومت ۔ کھیل: کرکٹ
واقعات: تحریک آزادی ہند

فیصل آباد اسلام آباد چترال کراچی لاہور
 ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے
فیصل آباد فیصل آباد فیصل آباد فیصل آباد فیصل آباد فیصل آباد فیصل آباد
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع