سمترا نندن پنت
سمترا نندن پنت | |
---|---|
(ہندی میں: सुमित्रानन्दन पन्त) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 مئی 1900ء [1] باگیشور |
وفات | 28 دسمبر 1977ء (77 سال)[1] الہ آباد |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [2] |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
سمترا نندن پنت (انگریزی: Sumitranandan Pant) (20 مئی 1900ء-28 دسمبر 1977ء) بھارت کے ایک شاعر تھے۔ وہ 20ویں صدی کے ہندی زبان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور پسند کیے جانے والے شعرا میں سے ہیں۔ وہ رومانی شاعر تھے جنھوں نے فطرت، عوام اور ان کی خوبصورتی کو اپنا موضوع سخن بنایا۔
پس منظر
[ترمیم]پنت کی ولادت اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع کے کوسانی گاؤں میں ہوئی۔ وہ درمیانی درجہ کے براہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ ولادت کے چند گھنٹوں بعد ہی والدہ چل بسیں۔ انھیں پھر کسی سے کبھی لگاو نہیں ہوا۔ انھوں نے والد، دادی/نانی یا بھائی سے والہانہ تعلق قائم نہیں کیا اور یہیں ان کی تحریروں میں صاف جھلکتا ہے۔[4] گویا یہیں ان کے شاعر ہونے کا محرک ثابت ہوئیں۔ ان کے والد چائے کے ایک باغ میں کام کرتے تھے۔ وہ وہاں منیجر تھے اور زمین میں بھی ان کی شراکت داری تھی۔ پنت گاؤں میں ہی پلے بڑھے اور وہیں سے انھیں فطرت میں دلچسپی پیدا ہو گئی۔ اور یہی دلچسپی ان کی شاعری کا موضوع بنی۔
انھوں نے 1918ء میں کوینس کالج بنارس میں داخلہ لیا اور سروجنی نائڈو اور رابندر ناتھ ٹیگور کا مطالعہ شروع کیا۔ ان دو شخصیات نے پنت کو خوب متاثر کیا۔ انھوں نے کچھ انگریزی رومانی شاعروں کو بھی پڑھا۔ 1919ء میں وہ الہ آباد چلے گئے۔ 1926ء میں ان کا پہلا دیوان پلو شائع ہوا۔ انھوں نے محسوس کیا کہ برج بھاشا اور گذرے زمانے کی بات ہو گئی۔ اگر شہرت حاصل کرنا ہے تو نئی زبان (ہندی) میں لکھنا ہوگا۔
ادبی سفر
[ترمیم]پنت نے گرچہ ہندی میں لکھنا شروع کیا تھا مگر وہ سنسکرت سے متاثر ہندی لکھتے تھے۔ انھوں نے شاعری، مضون نگاری اور ڈراما میں کل 28 کتابیں شائع کیں۔ وہ شاعری کے کئی مناہج سے متاثر تھے۔[5]
اعزازات
[ترمیم]1968ء میں انھیں گیان پیٹھ انعام دیا گیا۔[6] “کالا اور بوڑھا چاند“ کے لیے انھیں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز ملا۔ انھیں 1961ء میں حکومت ہند نے پدم بھوشن سے نوازا۔[7]
وفات
[ترمیم]28 دسمبر 1977ء کو الہ آباد میں ان کی وفات ہو گئی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12532542q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12532542q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ https://web.archive.org/web/20160714004820/http://jnanpith.net/page/jnanpith-laureates — سے آرکائیو اصل فی 14 جولائی 2016
- ↑ Rubin, David (1993)۔ The Return of Sarasvati: Four Hindi Poets۔ Oxford University Press. pp. 105–106. آئی ایس بی این 978-0195643695
- ↑ "Chhayavaadi Poet Sumitranandan Pant"۔ Youtube
- ↑ "Jnanpith Laureates Official listings"۔ گیان پیٹھ انعام Website۔ 13 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2015
ہندی:
- 1900ء کی پیدائشیں
- 20 مئی کی پیدائشیں
- 1977ء کی وفیات
- 28 دسمبر کی وفیات
- الہٰ آباد میں وفات پانے والی شخصیات
- گیان پیٹھ انعام وصول کنندگان
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- ساہتیہ اکیڈمی کے اعزاز یافتگان
- اتراکھنڈ کے شعرا
- ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم بھوشن وصول کنندگان
- بیسویں صدی کے بھارتی شعرا
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بھارتی مرد شعرا
- ضلع باگیشور کی شخصیات
- کوماؤں ڈویژن
- ہندی زبان کے مصنفین
- ہندی شعرا
- ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے ہندی ادب