لیوگی پیرآندیلو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
لیوگی پیرنڈیلو
Luigi Pirandello 1932.jpg
Pirandello in 1932
پیدائش 28 جون 1867(1867-06-28)
ایگریجینتو, صقلیہ, Italy
وفات 10 دسمبر 1936(1936-12-10)روم, اٹلی
پیشہ مصنف
قومیت اٹلی Flag of اطالیہ
تعلیم پی ایچ ڈی (فلسفہ)
مادر علمی بون یونیورسٹی جرمنی، روم یونیورسٹی اٹلی
اصناف ڈراما، افسانہ، ناول
نمایاں کام چھ کردارخالق کی تلاش میں
اہم اعزازات نوبل انعام برائے ادب
1934

دستخط

لیوگی پیرآندیلو اطالوی: [luˈiːdʒi piranˈdɛllo], (پیدائش: 28 جون 1867ء - وفات 10 دسمبر 1936ء) اٹلی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈراما نگار، افسانہ نگار اور ناول نگار اور 1934ء کے ادب کے نوبل انعام یافتہ مصنف ہیں[1]۔

حالات زندگی و ابتدائی تعلیم[ترمیم]

لیوگی پیرآندیلو 28 جون 1867ء کو سسلی، اٹلی میں گندھک کے تاجر کے گھر پیدا ہوئے[2]۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ 1880ء میں پیآندیلو کے والدین سسلی کے صد مقام پالیرمو میں سکونت پزیر ہو گئے جہاں انہوں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

اعلیٰ تعلیم[ترمیم]

1887ء میں روم یونیورسٹی اٹلی، 1888ء میں بون یونیورسٹی جرمنی میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی[3]۔

ادبی خدمات[ترمیم]

لیوگی پیرآندیلو بہت بڑا ڈراما نگار تھا۔ ڈراموں کی شہرت کی وجہ سے اس کے افسانے طویل عرصہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہے حالانکہ پیرآندیلو بتنا بڑا ڈراما نگار تھا، اتنا بڑا افسانہ نگار بھی تھا۔ اس نے اپنی زندگی میں 500 پانچ سو سے زائد کہانیاں لکھیں جو تیرہ مجموعوں کی صورت میں شائع ہوچکی ہیں۔ لیوگی پیرآندیلو آفاقی تاثیر رکھنے والا مصنف ہے۔ اس کی کہانوں میں انسانی رشتوں کی ان سچائیوں کا معنی خیز اظہار ہے جن سے معاشرہ تعمیر ہوتا ہے اور انسانی زندگی کا نقشہ بدل جاتا ہے۔ پیرآندیلو کا لازوال ڈراما "چھ کردارخالق کی تلاش میں" دنیائے ادب کے عظیم ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پیرآندیلو نے 50 سے زائد ڈرامے لکھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار افسانے، ناول اور شاعری کے مجموعہ تخلیق کے[4]۔

اعزازات[ترمیم]

لیوگی پیرآندیلو کی ادبی خدمات کے صلے میں 1934ء میں نوبل انعام برائے ادب دیا گیا[1]۔

وفات[ترمیم]

دنیائے ادب کے عظیم ڈراما نگار اور افسانہ نگار لیوگی پیرآندیلو 10 دسمبر 1936ء کو روم، اٹلی میں انتقال کرگئے[3]۔

حوالہ جات[ترمیم]