یوجین اونیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
یوجین اونیل
ONeill-Eugene-LOC.jpg
یوجین اونیل
پیدائشیوجین گلیڈ سٹون اونیل
16 اکتوبر 1888(1888-10-16)
نیویارک شہر، امریکا۔
وفاتنومبر 27، 1953(1953-11-27) (عمر  65 سال)
بوسٹن، میساچوسٹس, امریکا.
پیشہڈراما نگار
قومیتامریکی
اہم اعزازاتنوبل انعام برائے ادب (1936)
پلٹرز انعام برائے ڈراما (1920, 1922, 1928, 1957)
شریک حیاتکیتھلین جینکنس
(شادی. 1909–12)

ايکنس بولٹن
(شادی. 1918; div 1929)

کارلوٹا مونڑی
(شادی. 1929)
اولاد3، بشمول ایگنی اونیل، جار اور اونا اونیل

دستخط

یوجین اونیل امریکی ڈراما نگار۔ نیویارک میں پیدا ہوا۔ پرنسٹن اور ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ اس کی زندگی گوناگوں پیشوں اور دلچسپیوں کی حامل رہی ہے، اس لیے اس کے ڈراموں کا پس منظر متنوع ہے۔ 1916ء میں ایک تھیٹریکل کمپنی سے وابستہ ہوا اور دوایکانکی ڈرامے لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔ اس کا پہلا ڈراما افق کے پرے Beyond The Horizon تقریبا 1920ء میں چھپا۔ جس پر اُسے پلٹزر ادبی انعام ملا۔ یہ انعام بعد میں دو اور ڈراموں پر بھی یہی ایوارڈ ملا۔ اونیل بنیادی طور پر المیہ نگار ہے۔ دیومالا، اشاریت اور فرائڈ کے نظریے سے بہت متاثر ہے۔ اس کی رائے میں المیہ کو کلاسیکی مفہوم میں، آج کے انسان کی ذہنی زندگی میں بھی وہی مقام حاصل ہے جو قدیم انسان کی ذہنی زندگی میں حاصل تھا۔ 1936ء میں اسے ادب کا نوبل پرائز ملا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]