مندرجات کا رخ کریں

فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وضاحتبہترین پس پردہ گلوکارہ
ملکبھارت
میزبانفلم فیئر
ویب سائٹفلم فیئر اعزازات

فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ فلم فیئر کا ایک اعزاز ہے جو بالی وڈ فلموں میں بہترین پس پردہ گلوکارہ کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال کسی ایک گلوکارہ کو دیا جاتا ہے۔ فلم فیئر ایوارڈ 1954 سے دیا جا رہا ہے اور بہترین پس پردہ گلوکارہ کا کے زمرے کو 1959ء میں متعارف کروایا گیا، لیکن ابتدائی طور پر مرد اور خواتین دونوں گلوکاروں کے لیے ایک ایوارڈ تھا، 1967ء میں اس ایوراڈ کو دو زمرے میں تقسیم کیا گیا۔ جب سے اب تک مرد گلوکار اور خواتین گلوکارہ کو الگ الگ اعزاز دیا جا رہا ہے۔

شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ

[ترمیم]
الکا یاگنک سب سے زیادہ (7) مرتبہ اعزاز حاصل کرنے والی اور سب سے زیادہ (36) مرتبہ نامزد ہونے والی بہترین پس پردہ گلوکارہ ہیں۔ الکا کا ایک سال میں چار نامزدگیاں حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ ان کا ایک ریکارڈ یہ بھی ہے کہ وہ 1992سے 2005 تک مسلسل 14 سال 31 مرتبہ نامزد ہوئیں اور اس دوران انھوں 6 ایواڈ حاصل کیے ۔
آشا بھوسلے بھی سب سے زیادہ (7) اعزاز کی حامل ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ (20) مرتبہ نامز ہونے والی گلوکارہ ہیں۔ اور انھوں نے ایک ہی سال میں 4 نامزدگیاں بھی حاصل کیں
اعلیٰ کارکردگی اعزاز یافتہ ریکارڈ
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کا حصول آشا بھوسلے، الکا یاگنک 7 اعزاز
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگیاں الکا یاگنک 36 اعزاز
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگیاں، کوئی فاتح نہیں اوشا منگیشکر، چندارانی مکھرجی 3 نامزدگیاں
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگیا ں، ایک ہی سال میں آشا بھوسلے (1975)، الکا یاگنک (1994) 4 نامزدگیاں
سب سے زیادہ عمر دار (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی فاتح اوشا اوتھپ 64 برس عمر
سب سے زیادہ عمر دار (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگی اوشا اوتھپ 64 برس عمر
سب سے کم عمر (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی فاتح نازیہ حسن 15 برس عمر
سب سے کم عمر (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگی سشما سریشٹھ عمر 11 سال

آشا بھوسلے اور الکا یاگنک نے فلم فیئر بہترین پس پردہ اداکارہ کے 7 اعزاز ات حاصل کرکے ریکارڈ کی حامل قرار پائی ہیں۔ یہ اعزاز شریا گھوشال پانچ مرتبہ جیت چکی ہیں، جبکہ لتا منگیشکر، انورادھا پوڈوال اور کویتا کرشنامورتی نے یہ ایوارڈ چار بار حاصل کیا۔ آشا بھوسلے کا ایک ریکارڈ یہ بھی ہے کہ انھوں نے فلم فیئر اعزاز کے 4 اعزاز بالترتیب مسلسل چار سال (1972 تا 1975) میں حاصل کیے، جبکہ انورادھا پوڈوال نے (1991-1993)، کویتا کرشنامورتی نے (1995-1997) اور الکا یاگنک نے (2000-2002) میں مسلسل تین بار جیتا۔

دو گلوکارہ آشا بھوسلے اور الکا یاگنک نے فلم فیئر بہترین پس پردہ اداکارہ کی ایک ہی سال میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں۔ آشا بھوسلے 1973 میں واحد امیدوار تھیں جن کے نام بہترین پس پردہ گلوکارہ اعزاز کی تین نامزدگیاں تھی۔ 1975ء میں آشا بھوسلے نے اسی زمرے میں چار نامزدگیاں پاکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، 1994ء میں الکا یاگنک نے بھی چار نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں سے ایک نامزدگی ایلا ارون کے ساتھ مشترکہ تھی۔

1971 میں، لتا منگیشکر نے نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے فروغ کے لیے خود کو فلم فیئر اعزاز کی نامزدگیوں سے بری کر کے گزارش کی کہ انھیں آئندہ اس زمرے میں نامزد نہ کیا جائے۔ 1979 ء میں اپنا ساتواں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد، آشا بھوسلے نے بھی اپنی بڑی بہن کی تقلید میں درخواست کی کہ ان کا نام بھی اس زمرے کے لیے نامزد نہیں کیا جائے۔

2010 اور 2011 دو سال یہ اعزاز بیک وقت دو گلوکارہ کو دیا گیا۔

اس اعزاز کو 1968 تک صنفی لحاظ سے تقسیم نہیں کیا گیا تھا، جب تک لتا منگیشکر اس ایوارڈ کو حاصل کرنے یا نامزد ہونے والی واحد گلوکارہ تھیں۔ 1959ء میں یعنی بہترین پس پردہ گلوکارہ کے پہلے فلم فیئر اعزاز کی فاتح لتا منگیشکر تھیں اور صنفی تقسیم کے بعد 1968 میں پہلے بہترین پس پردہ گلوکارہ اعزاز کی فاتح آشا بھوسلے تھیں۔ دونوں بہنیں ایک کے ساتھ سن ساٹھ کی دہائی میں میں سب سے زیادہ کامیاب گلوکاروں میں شمار ہوتا تھا۔ ستر کی دہائی میں آشا بھوسلے نے سب سے زیادہ یعنی پانچ اعزاز حاصل کیے اور 80 کی دہائی تک کوئی گلوکارہ اس اعزا کو دوبار حاصل نہ کرسکی، لیکن 1990 کی دہائی میں انورادھا پوڈوال اور کویتا کرشنامورتی تین اعزاز حاصل کیے۔ 2010ء کی دہائی میں کی الکا یاگنک نے چار مرتبہ اورشریا گھوشال نے تین مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا، 2010ء کی دہائی میں ریکھا بھاردواج دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

الکا یاگنک 1992 سے 2005 تک مسلسل 14 سال کے لیے فلم فیئر بہترین پس پردہ گلوکارہ نامزد ہو رہی ہیں ان کے نام 31 نامزدگیاں ہیں، جن میں سے 6 فاتح کے ریکارڈ رکھتی ہیں۔شریا گھوشال 2006 سے اب تک سے مسلسل 11 سال کے لیے نامزد ہو رہی ہے اور 17 نامزدگیوں کے نتیجے کے ساتھ 3 اعزا ز جیت چکی ہیں۔

سب سے زیادہ اعزازات

[ترمیم]
گلوکارہ اعزازات کی تعداد سال
آشا بھوسلے 7 1968, 1969, 1972, 1973, 1974, 1975, 1979
الکا یاگنک 1989, 1994, 1998, 2000, 2001, 2002, 2005
شریا گھوشال 6 2003, 2004, 2008, 2009, 2016, 2019
لتا منگیشکر 4 1959, 1963, 1966, 1970
انورادھا پوڈوال 4 1986, 1991, 1992, 1993
کویتا کرشنا مورتی 4 1995, 1996, 1997, 2003
سنیدھی چوہان 2 2007, 2011
ریکھا بھاردواج 2 2010, 2012

سب سے زیادہ نامزدگیاں

[ترمیم]
گلوکارہ نامزدگیوں کی تعداد اعزازات کی تعداد
الکا یاگنک 36 7
شریا گھوشال 24 6
آشا بھوسلے 20 7
لتا منگیشکر]] 19 4
کویتا کرشنا مورتی 18 4
سنیدھی چوہان 16 2
انورادھا پوڈوال 11 4
علیشاہ چنائے 6 1
ہیم لتا 5 1
شردھا راجن اینگر 4 1
سلمی آغا 4 1
اوشا اتھپ 4 1

فلم فیئر کے فاتح اور نامزدگیوں کی فہرست

[ترمیم]

فلم فیئر ایوارڈ بہترین پس پردہ گلوکارہ کے زمرے کو 1959ء میں متعارف کروایا گیا، لیکن ابتدائی طور پر مرد اور خواتین دونوں گلوکاروں کے لیے ایک ایوارڈ تھا، 1968ء میں اس ایوراڈ کو دو زمرے میں تقسیم کیا گیا۔[1] جب سے اب تک مرد گلوکار اور خواتین گلوکارہ کو الگ الگ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ اس اعزاز کو 1968 تک صنفی لحاظ سے تقسیم نہیں کیا گیا تھا، جب تک لتا منگیشکر اس ایوارڈ کو حاصل کرنے یا نامزد ہونے والی واحد گلوکارہ تھیں۔ 1959ء میں یعنی بہترین پس پردہ گلوکارہ کے پہلے فلم فیئر اعزا ز کی فاتح لتا منگیشکر تھیں اور صنفی تقسیم کے بعد 1968 میں پہلے بہترین پس پردہ گلوکارہ اعزازکی فاتح آشا بھوسلے تھیں۔

1950 کی دہائی

[ترمیم]

1960 کی دہائی

[ترمیم]

نوٹ :اس سال کے بعد سے فلم فیئر بہترین پس پردہ گلوکار کا زمرہ صنفی لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

1970 کی دہائی

[ترمیم]

1980 کی دہائی

[ترمیم]

1990 کی دہائی

[ترمیم]

2000 کی دہائی

[ترمیم]

2010 کی دہائی

[ترمیم]

2020ء کی دہائی

[ترمیم]
سال فاتح کی تصویر گلوکارہ گیت فلم
2020
(65ویں)
شلپا راؤ "گھنگھرو" وار
نیہا بھاسن "چاشنی" بھارت
پرمپارا ٹھاکر "میرے سوہنیا" کبیر سنگھ
شریا گھوشال "یہ آئینہ"
شریا گھوشال اور ویشالی مہدے "گھر مورے پردیسیا" کلنک
سونا موہاپاترا اور جیوتیکا تانگری "بیبی گولڈ" سانڈ کی آنکھ
2021
(66ویں)
اسیس کور "ہوئی ملنگ" ملنگ
انترا مترا "محرما" لو آج کل
پلک مچھل "من کی ڈوری (فی میل)" گنجن سکسینا: دی کارگل گرل
شردھا مشرا "مار جائیں ہم" شکارہ
سنیدھی چوہان "پاس نہیں تو فیل" شکنتلا دیوی
2022
(67ویں)
اسیس کور "راتاں لمبیاں" شیرشاہ
اسیس کور "لکیراں" حسین دلربا
نیہا ککڑ "مطلبی یاریاں" دی گرل آن دی ٹرین
پریا سرایا "کلے کلے" چندی گڑھ کرے عاشقی
شریا گھوشال "چکا چک" اترنگی رے
"پرم سندری" ممی

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Bharatan, Raju (2013)۔ Naushadnama: The Life and Music of Naushad۔ Hay House Publishers۔ ISBN 978-93-81431-93-1۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2016 

بیرونی روابط

[ترمیم]