صفحۂ اول
منتخب مضمونلکھنؤ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کا دار الحکومت اور اردو کا قدیم گہوارہ ہے نیز اسے مشرقی تہذیب و تمدن کی آماجگاہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں لکھنؤ ضلع اور لکھنؤ منڈل کا انتظامی صدر دفتر موجود ہے۔ لکھنؤ شہر اپنی نزاکت، تہذیب و تمدن، کثیر الثقافتی خوبیوں، دسہری آم کے باغوں اور چکن کی کڑھائی کے کام کے لیے معروف ہے۔ سنہ 2011ء میں اس کی آبادی 3,500,000 اور شرح خواندگی 68.63 فیصد تھی۔ حکومت ہند کی 2001ء کی مردم شماری، سماجی اقتصادی اشاریہ اور بنیادی سہولت اشاریہ کے مطابق لکھنؤ ضلع اقلیتوں کی گنجان آبادی والا ضلع ہے۔ کانپور کے بعد یہ شہر اتر پردیش کا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔ شہر کے درمیان میں دریائے گومتی بہتا ہے جو لکھنؤ کی ثقافت کا بھی ایک حصہ ہے۔ لکھنؤ اس خطے میں واقع ہے جسے ماضی میں اودھ کہا جاتا تھا۔ لکھنؤ ہمیشہ سے ایک کثیر الثقافتی شہر رہا ہے۔ یہاں کے حکمرانوں اور نوابوں نے انسانی آداب، خوبصورت باغات، شاعری، موسیقی اور دیگر فنون لطیفہ کی خوب پذیرائی کی۔ لکھنؤ نوابوں کا شہر بھی کہلاتا ہے نیز اسے مشرق کا سنہری شہر اور شیراز ہند بھی کہتے ہیں۔ آج کا لکھنؤ ایک ترقی پذیر شہر ہے جس میں اقتصادی ترقی دکھائی دیتی ہے اور یہ بھارت کے تیزی سے بڑھ رہےبالائی غیر میٹرو پندرہ شہروں میں سے ایک ہے۔ لکھنؤ ہندی اور اردو ادب کے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہاں زیادہ تر لوگ اردو بولتے ہیں۔ یہاں کا لکھنوی انداز گفتگو مشہور زمانہ ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ہندی اور انگریزی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ |
خبروں میں
کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ قطب الدین ایبک برصغیر پر حکومت کرنے والا پہلا مسلمان بادشاہ تھا جس نے دہلی میں اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی؟ اقتباس
آج کا لفظ
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 205,472 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | ||
منتخب فہرستکیمیاء میں نوبل انعام ، رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کیمیا کے مختلف شعبوں میں سائنس دانوں کو ان کی سائنس میں نمایاں خدمات کے لیے دیا جانے والا ایک سالانہ ایوارڈ ہے۔ یہ ان پانچ انعامات میں سے ایک ہے جو الفریڈ نوبل کی وفات سے ایک سال قبل 1895ء میں ان کی وصیت کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اور رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے منتخب کردہ پانچ اراکین کی کمیٹی کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ اسے 10 دسمبر جو اس ایوارڈ کے بانی الفریڈ نوبل کی برسی ہے، کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہر سال منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اس کے نامزد کردہ افراد کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ سونے کے تمغے پر مشتمل ہوتا ہے جس میں نوبل کی تصویر ، ایک نوبل ڈپلومہ سرٹیفکیٹ، اور ایک مالی انعام جس کی رقم ہر سال نوبل فاؤنڈیشن کی طرف سے طے کی جاتی ہے۔ ہر سال رائل سویڈش آکیڈمی آف سائنس، سویڈیش آکیڈمی، کارولینسکا انسیٹیوٹ اور نارویجین نوبل کمیٹی نوبل انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان کرتی ہے۔ یہ انعام ایسے اداروں یا شخصیات کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کیمیاء، طبعیات، ادب، امن، حیاتی فعلیات یا طب کے میدان میں نمایاں ترین کام انجام دیا ہو۔ نامیاتی کیمیا نے کم از کم 25 ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو کسی بھی دوسرے کیمیائی شعبے سے زیادہ ہیں۔ کیمسٹری میں دو نوبل انعام یافتہ جرمن رچرڈ کوہن ( 1938ء ) اور ایڈولف بوٹیننٹ ( 1939ء ) کو ان کی حکومت نے ایوارڈ قبول کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے میڈل اور ڈپلومہ حاصل کیا، لیکن رقم سے محروم رہے۔ | |||
تاریخآج: جمعہ، 3 مئی 2024 عیسوی بمطابق 23 شوال 1445 ہجری (م ع و)
| |||
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 205,472 مضامین موجود ہیں۔
|
|
مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |