برینڈن میکولم
برینڈن میکولم | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 27 ستمبر 1981 (40 سال) ڈنیڈن |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم ![]() |
برینڈن بیری میکولم(تاریخِ پیدائش:27 ستمبر 1981) ایک نیوزی لینڈر کرکٹ کھلاڑی ہے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا تینوں فارمیٹ(ٹی-20‘ون ڈے اور ٹیسٹ) کا موجودہ کپتان بھی-2013 تک میکو لم وکٹ کیپر بھی رہا ہے -وہ ایک جارح مزاج اوپنر کے طور پر جانا جاتا ہے -
ریکارڈز[ترمیم]
- میکولم ٹی -20 فارمیٹ میں دو سنچریاں بنانے والا اور دو ہزار رنز بنانے والا واحد کھلاڑی ہے -
- وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والا پہلا نیو زی لینڈر بلے باز ہے -
- وہ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں لے جانے والا پہلا نیو زی لینڈر کپتان ہے -
- بیس فروری 2015 کو اس نے پچیس گیندوں پر 77 رنز بنا کر ورلڈکپ کی تیز ترین ففٹی اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا-(18 گیندوں پر 51 رنز)
کیرئیر[ترمیم]
میکولم نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر17 جنوری 2002 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر کیا جبکہ 10 اکتوبر 2004 کو اس نے ہملٹن کے مقام پر جنوبی افریقا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا-کرک انفو کے اعدادوشمار کے مطابق میکو لم اب تک بانوے (92) ٹیسٹ میچوں کی ایک سو انسٹھ اننگز میں اڑتیس اعشاریہ آٹھ سات کی اوسط سے پانچ ہزار آٹھ سو ستر دوڑیں(رنز) بنا چکا ہے جن میں ایک ٹرپل سنچری‘گیارہ سنچریاں اور اٹھائیس نصف سنچریا ں شامل ہیں جبکہ ون ڈے میں وہ 249 میچوں کی 218 اننگز میں تیس اعشاریہ پانچ چھ کی اوسط سے پانچ ہزار آٹھ سو آٹھ دوڑیں بنا چکا ہے جن میں پانچ سنچریاں اور اکتیس (31)نصف سنچریاں شامل ہیں -ون ڈے میں اس کا سب سے بڑا اسکور 166 ہے -میکو لم اب تک ستر ٹی -20 میچز کی انسٹھ اننگز میں پینتیس اعشاریہ چھ سات کی اوسط سے دو ہزار ایک سو پانچ دوڑیں بھی بنا چکا ہے جن تیرہ نصف سنچریاں اور دو سنچریاں شامل ہیں -
کپتان[ترمیم]
میکولم ایک بڑے متحرک کپتان کے طور پر جانا جاتا ہے -وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھانے کی کو شش کرتا رہتا ہے - اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں لے جانے والا وہ ابھی تک پہلا نیو زی لینڈر کپتا ن ہے -
- 1981ء کی پیدائشیں
- 27 ستمبر کی پیدائشیں
- برسبین ہیٹ کرکٹ کھلاڑی
- بقید حیات شخصیات
- رائل چیلنجرز بینگلور کرکٹ کھلاڑی
- رنگ پور رائڈرز کے کرکٹ کھلاڑی
- سسیکس کے کرکٹ کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 2003 کے کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 2007 کے کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 2011 کے کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 2015 کے کھلاڑی
- کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کرکٹ کھلاڑی
- گلیمورگن کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور قلندرز کے کرکٹ کھلاڑی
- میریلیبون کرکٹ کلب کے کرکٹ کھلاڑی
- مڈلسیکس کے کرکٹ کھلاڑی
- نیو ساؤتھ ویلز کے کرکٹر
- نیوزی لینڈ کے ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
- نیوزی لینڈ کے کرکٹ مبصرین
- نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کپتان
- وارکشائر کے کرکٹ کھلاڑی
- ڈنیڈن کی شخصیات
- ڈنیڈن کے کھلاڑی