مندرجات کا رخ کریں

مارٹن کرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مارٹن کرو
کرو 2011ء میں ایک امدادی میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے
ذاتی معلومات
مکمل ناممارٹن ڈیوڈ کرو
پیدائش22 ستمبر 1962(1962-09-22)
ہینڈرسن، نیوزی لینڈ
وفات3 مارچ 2016(2016-30-30) (عمر  53 سال)
آکلینڈ، نیوزی لینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
تعلقاتلورین ڈاونس (بیوی)
ڈیو کرو (والد)
جیف کرو (بھائی)
رسل کرو (پھوپھی کے پہلے کزن)
فرانسس جروس (ماموں پردادا)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 150)26 فروری 1982  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ12 نومبر 1995  بمقابلہ  بھارت
پہلا ایک روزہ (کیپ 40)13 فروری 1982  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ26 نومبر 1995  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1979/80–1982/83آکلینڈ
1983/84–1989/90وسطی اضلاع
1984–1988سمرسیٹ
1990/91–1994/95ویلنگٹن
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 77 143 247 261
رنز بنائے 5,444 4,704 19,608 8,740
بیٹنگ اوسط 45.36 38.55 56.02 38.16
100s/50s 17/18 4/34 71/80 11/59
ٹاپ اسکور 299 107* 299 155*
گیندیں کرائیں 1,377 1,296 7,921 3,994
وکٹ 14 29 119 99
بالنگ اوسط 48.28 32.89 33.69 28.87
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 4 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/25 2/9 5/18 4/24
کیچ/سٹمپ 71/– 66/– 226/– 115/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 مئی 2009

مارٹن ڈیوڈ کرو (پیدائش:22 ستمبر 1962ء ہینڈرسن، آکلینڈ)|وفات:3 مارچ 2016ء آکلینڈ،) نیوزی لینڈ کا سابق کرکٹ کھلاڑی تھے۔ وہ نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے اور بعد میں وہ کرکٹ کمنٹری بھی کیا کرتے تھے۔ انھوں نے 1982ء اور 1995ء کے دوران نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیل کے جوہر دکھائے۔ وہ بنیادی طور پر بلے باز تھے اور نیوزی لینڈ کے اب تک کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔[1] کرو نے 17 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے آغاز کیا اور 19 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کے لیے اپنا پہلا ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ کھیلا۔ انھیں 1985ء میں وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر کا اعزاز ملا اور انھیں بہترین نوجوان کرکٹ کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔[2] 1990ء میں انھیں ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا اور 1993ء تک کپتانی کے عہدہ پر برقرار رہے۔1991ء میں انھوں نے سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میں 299 رنز کی پاری کھیلی اور اس زمرے میں وہ نیوزی لینڈ کے بہترین بلے باز بن گئے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسی میچ میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اشتراکی باری بھی ترتیب دی۔ انھوں نے اینڈریو جونز کے ساتھ 467 رن جوڑے جو اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ بن گیا۔1992ء میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر کرکٹ عالمی کپ 1992ء کی میزبانی کی اور کرو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔ انھوں نے 1995ء میں اپنا کرکٹ کیرئر ختم کر دیا۔ اپنے آخری میچ تک وہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ اور ایک روزہ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]
مارٹن کرو کی ٹیسٹ کارکردگی کا گراف

کرو کی ولادت آکلینڈ کے مضافاتی علاقہ ہینڈرسن میں ہوئی۔ کرکٹ انھیں وراثت میں ملا تھا۔[3] ان کے والد ڈیو کرو ولینگٹن اور کینٹبری لے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلتے تھے۔[4] [5] ان کے بڑے بھائی جیف کرو نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔[6] ہالی ووڈ کے معروف اداکار رسل کرو ان کے رشتہ دار ہیں۔[7][8]

گھریلو کرکٹ

[ترمیم]

انھوں نے 1980ء میں 17 برس کی عمر میں پہلی بار گھریلو کرکٹ میں قدم رکھا۔[9] وہ آکلینڈ کے لیے کھیلتے تھے اور پہلا میچ کینٹبری کے خلاف کھیلا تھا۔ انھوں نے پہلی اننگ میں 51 رن بنائے۔[10]

بین الاقوامی سفر

[ترمیم]

کرو نے 1982ء میں آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ سفر کا آغاز کیا۔ یہ مقابلہ ایڈن پارک میں کھیلا گیا تھا۔[11] اسی ٹیم کے خلاف اس ماہ کے آخر میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی آغاز کیا۔[12] [13]

کپتانی اور 1992ء کا عالمی کپ

[ترمیم]

کرو کو اکتوبر اور نومبر 1990ء میں پاکستان کے سفر کے لیے کپتان بنایا گیا۔[14] اس وقت جان رائٹ کپتان تھے جو اپنے بین الاقوامی کیرئر کے آخری دنوں کو گن رہے تھے۔[15] کرو نے بطور کپتان اچھا مظاہرہ کیا اور بلے بازی میں بھی کمال دکھا رہے تھے۔ اسی دوران میں سری لنکا کے خلاف 299 رن بنائے جس میں انھوں نے 523 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 گھنٹے میدان پر قیام کو ممکن بنایا اور اس دوران 29 چوکے لگائے اور 3 چھکے بھی۔[ا][ب][16] 299 رن ایک ریکارڈ تھا اور وہ بھی اپنی کپتانی کی دوسری سیریز میں ایسی بلے بازی نے انھیں کرکٹ کا ستارہ بنا دیا۔[17] اسی میچ میں اینڈریو جونز کے ساتھ 467 رن کی شراکت کی جس میں جونز نے 186 رن بنائے تھے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری تھی۔[پ][18] 1992ء میں کرکٹ عالمی کپ 1992ء کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے مشترکہ طور پر میزبانی کی تھی۔ کرو مین آف دی سیریز رہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل تک گئی۔ انھوں نے پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ اسٹریلیا کے خلاف 100 ناٹ اوٹ ان کی سب سے بہترین اننگ تھی اور نیوزی لینڈ وہ مقابلہ 37 رنز سے جیت گئی تھی۔[19] اس ٹورنا منٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف پاکستان سے ہاری تھی۔

کیرئر کے آخری دن

[ترمیم]

کپتانی کے بعد انھوں نے 1994ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا اور یکے بعد دیگرے دو سنچریاں سکور کیں؛ 142 لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر اور 115 اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ پر۔[12] اس سیریز میں انھوں نے 380 رن بنائے۔[20] 1995ء میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور اس کے بعد انھوں نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔[12] ۔[21] انھوں نے 33 سال کی عمر میں دورہ کے پہلے میچ میں سنچری تک رسائی حاصل کی۔[22] کرو نے ٹیسٹ میں کل 5,444 بنائے اور ایک روزہ میں کل 4,704 رن کا مجموعہ ترتیب دہا۔وہ اس وقت نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز تھے۔[23][24]

انتقال

[ترمیم]

مارٹن ڈیوڈ کرو 2 مارچ، 2016ء کو آکلینڈ، میں 53 سال 163 دن کی عمر میں وفات پا گئے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

نوٹ

[ترمیم]
  1. Crowe was only the second player to score 299 in a Test, after ڈونلڈ بریڈمین، who scored 299 not out for Australia against South Africa in 1932.
  2. Crowe's New Zealand record was broken in فروری 2014, when برینڈن میکولم scored 302 against India.
  3. Crowe and Jones's overall record was broken in اگست 1997, when سنتھ جے سوریا and روشن ماہنامہ put on 576 runs for Sri Lanka against India. Their third-wicket record was broken in جولائی 2006, when کمار سنگاکارا and مہیلا جے وردھنے put on 624 runs for Sri Lanka against South Africa (also setting a new overall record)۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Stephen Hewson (3 مارچ 2016)۔ "Martin Crowe: NZ's greatest batsman" – Radio New Zealand. Retrieved 3 مارچ 2016.
  2. "Player Profile: Martin Crowe"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  3. "Martin Crowe"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  4. "Dave Crowe"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  5. "Jeff Crowe"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  6. "Cancer-hit Martin Crowe lauds cousin Russell Crowe's 'greatest victory'"۔ TV New Zealand۔ 08 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  7. "How a young Martin Crowe caught the Herald's eye"۔ New Zealand Herald۔ 3 مارچ 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  8. "Cricketing youth honour Martin Crowe"۔ www.newshub.co.nz۔ 06 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2016 
  9. "First-class matches played by Martin Crowe"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  10. "Auckland v Canterbur, Shell Trophy 1979/80"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2016 
  11. ODI matches played by Martin Crowe – CricketArchive. Retrieved 3 مارچ 2016.
  12. ^ ا ب پ ODI matches played by Martin Crowe – CricketArchive. Retrieved 3 مارچ 2016.
  13. Youngest players on debut for New Zealand in Test matches – CricketArchive. Retrieved 3 مارچ 2016.
  14. Records / New Zealand / Test matches / List of captains – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  15. Gideon Haigh (3 مارچ 2016)۔ "Martin the invincible" – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  16. Records / New Zealand / Test matches / High scores – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  17. New Zealand v Sri Lanka، Sri Lanka in New Zealand 1990/91 (1st Test) – CricketArchive. Retrieved 3 مارچ 2016.
  18. Records / Test matches / Partnership records / Highest partnerships for any wicket – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  19. Benson & Hedges World Cup, 1st Match: New Zealand v Australia at Auckland, Feb 22, 1992 – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  20. Records / New Zealand / Test matches / Most runs in a series – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  21. India v New Zealand، New Zealand in India 1995/96 (1st ODI) – CricketArchive. Retrieved 3 مارچ 2016.
  22. India v New Zealand، New Zealand in India 1995/96 (1st ODI) – CricketArchive. Retrieved 3 مارچ 2016.
  23. Records / New Zealand / Test matches / Most runs – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.
  24. Records / New Zealand / One-Day Internationals / Most runs – ESPNcricinfo. Retrieved 3 مارچ 2016.

بیرونی روابط

[ترمیم]
اعزازات
ماقبل  New Zealand's Sportsman of the Year
1991
مابعد 
ماقبل 
--
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ (کرکٹ)
1992
مابعد 
کھیلوں کے عہدے
ماقبل  نیوزی لینڈ کے قومی کرکٹ کپتانوں کی فہرست
1990/1–1992/3
مابعد