مندرجات کا رخ کریں

غلام علی الانا (ماہر تعلیم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غلام علی الانا (ماہر تعلیم)

معلومات شخصیت
پیدائش 15 مارچ 1930ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع سجاول ،  بمبئی پریزیڈنسی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 نومبر 2020ء (90 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ
اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ غلام مصطفی قاسمی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ وائس چانسلر ،  افسانہ نگار ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]،  سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،  جامعہ سندھ ،  سندھی زبان کا با اختیار ادارہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

پروفیسر ڈاکٹر غلام علی الانا سندھ سے تعلق رکھنے والے نامور ادیب، دانشور، پروفیسر امریطس، ادبی نقاد، ماہر لسانیات اور محقق تھے۔ وہ 15 مارچ 1930ء میں گوٹھ تڑ خواجہ، تعلقہ جاتی، ضلع سجاول میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم، کراچی، میر پور بٹھورو اور ٹنڈو محمد خان میں حاصل کی۔ 1955ء میں جامعہ سندھ سے ایم اے (سندھی) حاصل کی۔ پھر مزید تعلیم کے لیے 1962ء میں انگلستان چلے گئے اور اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن سے ایم اے (لسانیات) کی کی تعلیم مکمل کی۔ پھر 1971ء میں جامعہ سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ قاسمی کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ 1976ء میں جامعہ سندھ میں شعبہ سندھی میں پروفیسر مقرر ہوئے۔ 6 جنوری 1981ء سے 9 ستمبر 1981ء تک جامعہ سندھ کے آرٹس فیکلٹی کے ڈین مقرر رہے۔ 9 اگست 1983ء سے 4 ستمبر 1989ء تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کے وائس چانسلر اور پھر 21 جون 1993ء سے 28 جولائی 1995ء تک جامعہ سندھ کے وائس چانسلر رہے۔ 22 جولائی 1998ء سے اگست 2001ء تک سندھی زبان کا با اختیار ادارہ، حیدرآباد کے چیئرمین رہے۔ ڈاکٹر غلام علی الانا 28 نومبر 2020ء کو کراچی کی نجی اسپتال میں وفات پاگئے ۔ انھیں حیدرآباد میں دفن کیا گیا۔[2] [3][4][5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/081015399 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مارچ 2020
  2. الانا ڊاڪٽر غلام علي : (Sindhianaسنڌيانا)
  3. https://awamiawaz.pk/649264/
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 23 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2023 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 23 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2023