فرانس قومی فٹ بال ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فرانس
France
شرٹ بیج/ایسوسی ایشن علامت
عرفیتLes Bleus (The Blues)
Les Tricolores (The Tri-colors)
ایسوسی ایشنFédération Française
de Football
(FFF)
کنفیڈریشنیوئیفا (پورپ)
ہیڈ کوچDidier Deschamps
اسسٹنٹ کوچGuy Stéphan
کیپٹنہیوگو لوریس
سب سے زیادہ میچ کھیلنے والاLilian Thuram (142)
ٹاپ اسکوررتییری آنری (51)
ہوم اسٹیڈیمStade de France
فیفا رمزFRA
فیفا درجہ6 Steady (1 جون 2017)
اعلی ترین فیفا درجہ1 (مئی 2001 – مئی 2002)
کم ترین فیفا درجہ27 (ستمبر 2010)
ایلو درجہ5 Increase2.svg (3 جون 2017)
اعلی ترین ایلو درجہ1 (جولائی 2007)
کم ترین ایلع درجہ44 (مئی 1928, فروری 1930)
اول رنگ
دوم رنگ
پہلا بین الاقوامی
 بلجئیم 3–3 فرانس 
(برسلز, بلجئیم; 1 مئی, 1904)
سب سے بڑی جیت
 فرانس 10–0 آذربائیجان 
(اگزر, فرانس; 6 ستمبر, 1995)
سب سے بڑی شکست
 ڈنمارک 17–1 فرانس 
(لندن, انگلستان; 22 اکتوبر, 1908)
عالمی کپ
ظہور14 (اول 1930)
بہترین نتائجچیمپئنز، 1998ء فیفا عالمی کپ
یوئیفا یورپی چیمپئن شپ
ظہور9 (اول 1960)
بہترین نتائجچیمپئنز، 1984 اور 2000
کنفیڈریشنز کپ
ظہور2 (اول 2001)
بہترین نتائجچیمپئنز، 2001 اور 2003

فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم بین الاقوامی سطح پر فٹ بال میدانوں میں فرانس کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کا انتظام فرانس فٹ بال فیڈریشن (FFF) سنبھالتی ہے جو یورپی فٹ بال فیڈریشنز کے اتحاد (یوئیفا) کی رکن ہے۔ فرانس ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1930ء کے پہلے عالمی کپ فٹ بال میں حصہ لیا تھا۔ 1980ء کی دہائی میں مائیکل پلاٹینی کی زیر قیادت ٹیم 1982ء اور 1986ء دونوں عالمی کپ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی اور 1984ء میں یورپی چیمپین شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہی۔ 1990ء کی دہائی کے اواخر اور 2000ء کے اوائل میں فرانس کی فٹ بال ٹیم اپنے دورِ عروج پر پہنچی جب اس نے 1998ء میں میزبان ملک کی حیثیت سے پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتا اور دو سال بعد یورپی فٹ بال چیمپین شپ بھی اپنے نام کی۔ علاوہ ازیں یہ ٹیم 2006ء کے عالمی کپ کے فائنل تک رسائی میں بھی کامیاب رہی لیکن کامیابی نہ سمیٹ سکی۔ ان تمام اعزازات کے پیچھے معروف فٹ بالر زین الدین زیدان کا بڑا کردار تھا جنہوں نے 2006ء کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد فٹ بال سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ فرانس اور ارجنٹائن وہ واحد قومی ٹیمیں ہیں جنہوں نے فیفا کے زیر اہتمام مردوں کے لیے منعقدہ تین اہم مقابلے جیتے ہیں: عالمی کپ، کنفیڈریشنز کپ اور اولمپک ٹورنامنٹ۔