جانی واکر، اداکار
جانی واکر | |
---|---|
(ہندی میں: जॉनी वॉकर) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | بدر الدین جمال الدین قاضی |
پیدائش | 11 نومبر 1923 اندور، بھارت |
وفات | 29 جولائی 2003 ممبئی |
(عمر 80 سال)
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) بھارت (26 جنوری 1950–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1951-1998 |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
جانی واکر ، بالی وڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام بدرالدین قاضی تھا۔ پہلی مرتبہ ہندوستان کے مشہور ہدایت کار اور اداکار گرودت کی فلم ’ بازی‘ میں بحیثیت اداکار متعارف ہوئے۔ انھوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ اگر گرودت انھیں ’بازی‘ میں موقع نہ دیتے تو ان کی تقدیر میں صرف بس کنڈکٹر ہی بننا لکھا ہوتا۔ 40 سال تک 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے سی آئی ڈی، میرے محبوب، پیاسا اور نیا دور جیسی مقبول فلموں میں اداکاری کے علاوہ کچھ مقبول فلمی گانے بھی گائے۔ ان میں ’ سر جو میرا چکرائے‘ اور ’یہ ہے بمبے میری جان‘ بہت مشہور ہوئے۔80 کی دہائی میں انھوں نے اس وقت کی فلموں سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فلموں کو خیر باد کہا۔ تاہم 90 کے عشرے میں وہ آخری بار پھر فلم ’چچی 420‘ میں ایک چھوٹے سے کردار میں آئے۔ انھوں نے ممبئی میں وفات پائی۔
حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- 1923ء کی پیدائشیں
- 11 نومبر کی پیدائشیں
- 1920ء کی پیدائشیں
- 1920ء کی دہائی کی پیدائشیں
- 1924ء کی پیدائشیں
- 1926ء کی پیدائشیں
- 2003ء کی وفیات
- اندور کے مرد اداکار
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے مزاحیہ اداکار
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارتی مزاحیہ اداکار
- بھارتی مسلم شخصیات
- فلم فیئر فاتحین
- ہندی سنیما کے مرد اداکار