عابد روڈ
అబిడ్స్ | |
---|---|
ہمسائگی | |
سرکاری نام | |
عابد دائرہ | |
ملک | بھارت |
ریاست | آندھرا پردیش |
ضلع | حیدر آباد دکن |
ام البلاد | حیدر آباد دکن |
حکومت | |
• مجلس | عظیم تر بلدیہ حیدرآباد |
زبانیں | |
• دفتری | اردو ، تیلگو |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 500 001 |
لوک سبھا حلقہ | حیدر آباد دکن |
قانون ساز حلقہ | خیریت آباد |
Planning agency | عظیم تر بلدیہ حیدرآباد |
عابدز یا عابد روڈ حیدر آباد دکن کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے۔[1] یہ شہر کا قدیم ترین اور مشہورترین کاروباری علاقہ ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ فائنانشیل کارپوریشن، پریزی ڈینٹ پلازا ہوٹل یہاں موجود ہیں۔ یہاں ہمہ اقسام کی دکانیں موجود ہیں [2] اور یہ نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے کے سبب زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]اس علاقے میں ایک دکان ایلبرٹ عابد کی تھی جو میر محبوب علی خان، آصفجاہ ششم، مملکت آصفیہ، حیدرآباد کے فرمانروا کا خدمت گار تھا۔ اسی کی مناسبت سے اس علاقے کا نام عابد شاپ، عابدز، عابد روڈ یا عابڈز پڑ گیا۔
علاقے کی کچھ مشہورعمارتیں/ تجارتی مراکز
[ترمیم]- صدر ڈاکخانہ
- جگدیش مارکٹ
- عظیم تر حیدرآباد بلدیہ
- قدیم تاج محل ہوٹل
- گدوال ہینڈلوم سنٹر
- ہالی وڈ جوتے چپلوں کی دکان
- پلا ریڈی سویٹس
- یوڈان کمپیوٹرس
- جانس بیکری
- اے اے حسین بُک سیلرس
- گرانڈ ریستوران
- عبد الرزاق اینڈ سنس فارمیسی
- ہندوستان لیدرس
- حنا پین اینڈ اسٹیشنری
تہذیب
[ترمیم]یہاں ہنومان مندر، حیدرآباد اور اِسْکان جیسے ہندو مذہبی مقامات موجود ہیں جو ورثے کے مقامات سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد عالیہ اور مسجد عامرہ بھی ہیں، جو سنی مساجد ہیں۔ عابدز کی ایک گلی میں آغاخاں کے پیروکاروں کی اکثریت ہے۔ اسے چراغ علی لین کہتے ہیں۔ یہاں ان حضرات کے زیراہتمام سلور ڈائمنڈ اسکول، عبادت خانہ، مطب اور کریم آباد کالونی بھی ہے۔ کالونی میں عام طور سے دوسرے اصحاب کے داخلے پر روک ہے۔
تعلیمی ادارے
[ترمیم]اس علاقے اور آس پاس حسب ذیل تعلیمی ادارے ہیں:
- نزارت ہائی اسکول
- اسٹینلی گرلز ہائی اسکول
- میتھڈسٹ اسکول
- سینٹ جارجس گرامر اسکول (حیدرآباد)
- لٹل فلاور ہائی اسکول، حیدرآباد
- سینٹ جانس گرامر اسکول
- روزری کانوینٹ ہائی اسکول
- آل سینٹس ہائی اسکول اور
- سیوینتھ ڈے ایڈوینٹسٹ ہائی اسکول
حمل ونقل
[ترمیم]اس علاقے کو شہر کے دوسرے علاقوں سے بسوں، آٹوز، ٹیکسیوں وغیرہ سے کافی حد تک مربوط کر دیا گیا ہے۔ یہاں کا قریب ترین اسٹیشن نامپلی ہے۔
خرید فروخت
[ترمیم]ایم پی ایم مال، مبارک بازار اور کئی دکانیں یہاں خرید فروخت کا کام دیتی ہیں۔
سرائے
[ترمیم]اس علاقے میں کئی ہوٹلیں ہیں جہاں ٹھہرنے کی سہولت موجود ہے۔
اہم دفاتر
[ترمیم]- انشورنس آفس (تلک روڈ)
- ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ آڈت (انشورنس آفس عمارت)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Abids Police Station"۔ 23 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2016
- ↑ Is Abids still the Hyderabadi bookworm’s paradise?