مودی کی پہلی وزارت
نریندر مودی کی وزارت | |
---|---|
بھارت کی اکیسویں | |
تاریخ تشکیل | 26 مئی 2014ء |
افراد اور تنظیمیں | |
سربراہ حکومت | نریندر مودی |
صدر ریاست | پرنب مکھرجی |
رکن جماعتیں | بھارتیہ جنتا پارٹی (این ڈی اے) اکالی دل شیو سینا تیلگو دیشم پارٹی لوک جن شکتی پارٹی |
مقننہ میں | اکثریت |
تاریخ | |
انتخابات | بھارت کے عام انتخابات، 2014ء |
مقننہ کی مدت | 5 سال |
پیشرو | Second ministry of Manmohan Singh |
جانشین | صاحب منصب |
| ||
---|---|---|
National policy
|
||
نریندر مودی کی وزارت (ہندی: नरेन्द्र मोदी का मंत्रिमण्डल) وزراء کی اس انجمن پر مشتمل ہے جو 7 اپریل تا 12 مئی 2014ء جاری رہنے والے عمومی انتخابات میں منتخب ہوئی۔ 16 مئی 2014ء کو ان انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا اور بعد ازاں سولہویں لوک سبھا کا قیام عمل میں آیا اور اس انجمن وزراء نے 26 مئی 2014ء کو اپنا دفتر سنبھالا۔ وزیر اعظم اور انجمن وزراء کے صدر نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ان کی کابینہ مختصر اور "حکومت کم حکمرانی زیادہ" کے رہنما اصول پر قائم رہے گی۔[1]
نریندر مودی کی انجمن وزراء میں 7 خاتون وزراء بھی موجود ہیں، جن میں سے چھ خواتین کابینی وزیر کے عہدہ پر ہیں، بھارتی کی حکومتی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب خواتین کی اتنی بڑی تعداد کابینی وزارت کے منصب پر پہنچی ہے۔ اس سے قبل 2004ء تا 2009ء میں پہلی یو پی اے حکومت نے تین خواتین کو کابینی وزیر مقرر کیا تھا۔[2]
گیلپ جائزہ کے مطابق، 2014ء میں 63 فیصد بھارتیوں نے اپنے ملک کی قیادت کی تائید اور 23 فیصد نے مخالفت کی تھی۔ اس کے بالمقابل 2013ء کے اعداد و شمار کے مطابق 30 فیصد تائید اور 48 فیصد مخالفت تھی۔[3]
پس منظر
سولہویں لوک سبھا کی تشکیل کے لیے 2014ء کے عمومی انتخابات 7 اپریل سے 12 مئی تک نو مرحلوں میں مکمل ہوئے اور 16 مئی 2014ء کو ان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ 20 مئی 2014ء کو بھارتی پارلیمان کے مرکزی ہال میں پی جے پی کی پارلیمانی نشست کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی نے نریندر مودی کو اپنا رہنما منتخب کیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے حلیف پارٹیوں کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی اور 335 پارلیمانی اراکین کا معاونت نامہ پیش کیا اور حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا۔ بعد ازاں پرنب مکھرجی نے مودی کو وزیر اعظم منتخب کیا۔[4] 9 نومبر 2014ء کو مودی نے اپنی کابینہ میں ترتیب نو اور توسیع کی اور 21 نئے کابینی وزراء نے حلف اٹھایا۔[5]
تاریخ
وزیر اعظم نریندر مودی نے قلمدان وزارت سنبھالنے کے پہلے ہی ہفتہ میں نریپیندر مشرا کو اپنا پرنسپل سیکریٹری اور اجیت ڈوبھال کو قومی سیکیوریٹی مشیر مقرر کیا۔ نیز انھوں نے آئی اے ایس افسر اے کے شرما اور انڈین فاریسٹ سروس کے افسر بھرت لال کو وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا۔ یہ دونوں افسران گجرات میں بھی مودی انتظامیہ میں شامل تھے جب نریندر مودی وہاں کے وزیر اعلیٰ تھے۔[6]
نومبر 2014ء میں مجلس وزراء میں مزید چار کابینی وزراء، تین ریاستی وزراء (خود مختار چارج) اور چودہ ریاستی وزراء کو شامل کیا گیا، اس طرح وزارت میں وزراء کی تعداد بڑھ کر 65 ہو گئی۔[7]
اراکین مجلس کی فہرست
مجلس وزراء میں قلمدان وزرات کی درج ذیل تقسیمیں ہیں:[8]
کابینی وزرا
- کلید
وزرائے مملکت
اطلاع : * کی علامت اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ متعلقہ وزیر خود مختار چارج رکھتا ہے
Bandaru Dattatreya | Labour and Employment* |
Dharmendra Pradhan | Petroleum and Natural Gas* |
G. M. Sideshwara | Heavy Industries & Public Enterprises |
Giriraj Singh | Micro, Small & Medium Enterprises |
Ravi Anand | Chemicals & Fertilizers |
Jayant Sinha | Finance |
Jitendra Singh | Development of North Eastern Region*، Prime Minister's Office, Personnel, Public Grievances & Pensions, Department of Atomic Energy, Department of Space |
Haribhai Parthibhai Chaudhary | Home Affairs |
Kiren Rijiju | Home Affairs |
Krishan Pal | Social Justice & Empowerment |
Nihalchand | Panchayati Raj |
نرملا سیتارمن | Commerce and Industry* |
Mahesh Sharma | Culture*، Tourism*، Civil Aviation |
Manoj Sinha | Railways |
Mansukhbhai Dhanjibhai Vasava | Tribal Affairs |
Mohanbhai Kalyanjibhai Kundariya | Agriculture |
مختار عباس نقوی | Minority Affairs, Parliamentary Affairs |
Prakash Javadekar | Environment, Forest and Climate Change,Minister of Information and Broadcasting |
پیوش گویل | Power*، Coal*، New and Renewable Energy* |
Pon Radhakrishnan | Road Transport & Highways, Shipping |
Rajiv Pratap Rudy | Skill Development & Entrepreneurship*، Parliamentary Affairs |
Rajyavardhan Singh Rathore | Information & Broadcasting |
Ram Kripal Yadav | Drinking Water & Sanitation |
Ram Shankar Katheria | Human Resource Development |
Rao Inderjit Singh | Planning*، Defence |
Raosaheb Dadarao Danve | Consumer Affairs, Food and Public Distribution |
Sadhvi Niranjan Jyoti | Food Processing Industries |
Sanjeev Kumar Balyan | Agriculture |
Santosh Gangwar | Textiles* |
Sanwar Lal Jat | Water Resources, River Development & Ganga Rejuvenation |
سربانند سونووال | Youth Affairs and Sports* |
Shripad Yasso Naik | AAYUSH*، Health & Family Welfare |
Sudarshan Bhagat | Rural Development |
Babul Supriyo | Urban Development, Housing and Urban Poverty Alleviation |
Upendra Kushwaha | Human Resource Development |
وجے کمار سنگھ | Statistics and Programme Implementation*، External Affairs, Overseas Indian Affairs |
Vijay Sampla | Social Justice & Empowerment |
Vishnu Deo Sai | Mines, Steel |
Y. S. Chowdary | Science and Technology, Earth Science |
حوالہ جات
- ↑ Amit Chaturvedi (25 May 2014)۔ "First Official Statement Confirms Narendra Modi will have smaller cabinet, merged ministries"۔ NDTV۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2014
- ↑ Women Cabinet Ministers in India
- ↑ India's New Leadership Faces High Expectations
- ↑ "Narendra Modi appointed PM, swearing-in on May 26"۔ The Indian Express۔ Press Trust of India۔ 20 May 2014۔ 20 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2014
- ↑ "21 new Ministers inducted into Modi Cabinet"۔ The Hindu۔ 9 November 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2014
- ↑ Vikas Dhoot۔ "With key men in place, Narendra Modi PMO gradually takes shape"۔ The Economic Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2015
- ↑ Even with 66 ministers Narendra Modi government leaner than UPA and past NDA; Shiv Sena threatens to snap ties with BJP
- ↑ ' + val.created_at + ' (27 May 2014)۔ "Meet Narendra Modi's Council of Ministers"۔ NDTV.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2015
- ↑ http://india.gov.in/spotlight/union-council-ministers
- ↑ "Nitin Gadkari given additional charge of portfolios held by Gopinath Munde"۔ The Indian Express
- ↑ "Modi Cabinet rejig: Manohar Parrikar new Defence Minister, Suresh Prabhu gets Railways"۔ Zee News
- ↑ http://zeenews.india.com/news/health/health-news/jagat-prakash-nadda-replaces-harsh-vardhan-as-health-minister_1496529.html
بیرونی روابط
ویکی ذخائر پر مودی کی پہلی وزارت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Website of Cabinet Secretariat of Indiaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cabsec.nic.in (Error: unknown archive URL)
- Council of Ministers – Official Portal of the Indian Government