بسم اللہ خان
وکیپیڈیا سے
| بسم اللہ خان | |
|---|---|
استاد بسم اللہ خان 1964 میں ایک تقریب موسیقی میں
|
|
| پس منظر معلومات | |
| پیدائشی نام | قمرالدین خان |
| پیدائش | 21 مارچ 1916 |
| تعلق | بھارت |
| وفات | 21 اگست 2006 (عمر 90 سال) |
| اصناف | ہندوستانی کلاسیکی موسیقی |
| پیشہ | موسیقار |
| آلات | شہنائی |
ہندوستان کا لاثانی شہنائی نواز ، بنارس میں پیدا ہوئے ۔ مہاراجہ جودھ پور کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔ وہیں سے شہنائی بجانا سیکھی اور اس میں اتنی مہارت حاصل کی کہ آج تک برصغیر میں ان کے پائے کا کوئی شہنائی نواز نہیں گزرا۔جہاں شہنائی روایتی طور پر شادی بیاہ اور مندروں میں عبادت کے وقت بجائی جاتی تھی وہیں استاد بسم اللہ خان نے اسے کلاسیکی موسیقی کی ایک ہیئت کی شکل میں اسے دنیا بھر میں ایک شناخت دلائی۔ استاد بسم اللہ خان کو ہندوستان کے سب سے بڑے اعزاز ’ بھارت رتن‘سے بھی نوازا گیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے واراناسی (بنارس) میں انتقال ہوا۔ ان کے انتقال پر اترپردیش حکومت نے ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا۔
