القانہ
القانہ | |
---|---|
القانہ اور اپنی دونوں بیویوں کے ہمراہ (عکاسی) 1430 عیسوی کی تصویر
| |
معلومات شخصیت | |
زوجہ | حنہ [1] فننہ [1] |
اولاد | سموئیل |
درستی - ترمیم |
کتاب سموئیل کے مطابق، القانہ (عبرانی: אֱלְקָנָה ’Elqānāh "ال نے خریدا ہے")، حنہ کے شوہر اور سموئیل کے والد تھے۔ القانہ کی متعدد شریک حیات تھیں؛ جس میں وہ اپنی دوسری بیوی فننہ کو کم ترجیح دیتا تھا۔ حالانکہ کہ فننہ نے القانہ کو زیادہ اولادیں پیدا کر کے دی تھیں۔
اس کتاب میں القانہ کی اولاد میں سے صرف سموئیل مذکور ہیں۔ اور دیگر اولادوں کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا۔ القانہ نے بائبل کی داستانوں میں محض ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا ہے، جس میں انھوں نے عیلی اور حنہ کے ساتھ حمایتی کردار ادا کیا ہے۔
نسب
[ترمیم]القانہ کا شجرہ نسب كيہات اور لاوی سے جا ملتا ہے اس لیے آپ کا تعلق قبیلہ لاوی سے ہے۔[2]
القانہ یروحام کا بیٹا تھا ان کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے؛ القانہ بن یروحام بن الیہو بن توھو بن صوف[3] بن القانہ بن محت بن عماسی بن القانہ بن یول بن عزریاہ بن صفنیاہ بن تحت بن اسیر بن ابیاساف بن قارون بن اضہار بن عمران بن کیہات بن جیرسون بن لاوی[4] بن شمعون بن رئبون بن اسرائیل۔
تلمود
[ترمیم]تلمود کے مطابق، القانہ ایک نبی تھے۔ اور ان کے بیٹے سموئیل اور بیوی حناح بھی نبی گذرے تھے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- سموئیل (بیٹا)
- حنہ (پہلی بیوی)
- فننہ (دوسری بیوی)
- کتاب سموئیل
- مدراش