دبورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دبورہ
Deborah-judge.png
دبورہ

معلومات شخصیت
پیدائش بارہویں صدی ق م
تاریخ وفات گیارہویں صدی ق م
رہائش افرائیم کے پہاڑی علاقے میں، جو راما قبیلہ بنیامین میں اور بیت ایل کے درمیان واقع ہے۔
شہریت بنی اسرائیل  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام دبورہ, دےبورا, دیورا
شریک حیات لفیدوت
عملی زندگی
پیشہ خدا کی پیغمبر، اسرائیل کی چوتھی قاضی

دبورہ (انگریزی: Deborah) (عبرانی: דְּבוֹרָה، جدید Dvora ، طبری Dəḇôrā ; "شہد کی مکھی") بنی اسرائیل کی [1][2][3] چوتھی قاضیہ۔ اس کے خاوند کا نام لفیدوت تھا۔[4] وہ دبورہ کے کھجور کے درخت کے نیچے بیٹھ کر انصاف کرتی تھی۔[5]

یوشع بن نون علیہ السلام کے وصال کے بعد بنی اسرائیل میں قاضی کا سلسلہ (اسرائیلی قضاۃ)شروع ہوا جن کا کام بنی اسرائیل کو شریعت موسوی پر چلانا اور بنی اسرائیل کی آزادی کی حفاظت کرنا تھا، ان ہی قاضیوں میں ایک خاتون قاضی کا نام دبورہ تھا اور ان کے شوہر کا نام لفیدوت۔قاضی دبورہ کے عہد میں ہی کنعانیوں کے بادشاہ یابین نے بنی اسرائیل پر حملہ کے لئے ایک جرار لشکر تیار کیا جس میں لوہے کے نو سو رتھ بھی شامل تھے اس لشکر کا سپہ سالار سیسرا نامی شخص تھا۔اس لشکر کے مقابلے کے لئے قاضی دبورہ نے بھی بنی اسرائیل کا ایک لشکر تیار کیا جس کا سپہ سالار برق نامی شخص کو بنایا کوہستان تبور کے پاس قلیون ندی کے میدان میں دونوں لشکر کا مقابلہ ہوا اور بنی اسرائیل کو فتح ملی، کنعانیوں کا سپہ سالار سیسرا نے بھاگ کر جرقینی نامی بنی اسرائیلی کے گھر پناہ لی لیکن جرقینی کی بیوی نے سیسرا کے سر میں کیل ٹھونک کر قتل کردیا اس لڑائی میں قاضی دبورہ بذات خود شریک تھی۔

ماخذ[ترمیم]

  • تورات

حوالہ جات[ترمیم]

  1. On the etymology of Lapidoth, see Jack M. Sasson (20 May 2014). Judges 1-12: A New Translation with Introduction and Commentary. Yale University Press. صفحہ 491. ISBN 978-0-300-19033-5. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2017. 
  2. Judges 4:4
  3. "Deborah", Jewish Encyclopedia
  4. کتاب قضاۃ، ابواب4-5
  5. کتاب قضاۃ، باب4، آیت 4-5

بیرونی روابط[ترمیم]

ماقبل  اسرائیل کے قاضی مابعد