بار متسواہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
یروشلم میں بار متسواہ

بار مِتْسواہ یا یہودیوں کی ایک رسم ہے جو لڑکوں کے بلوغت پہنچنے کی علامت کرتی ہے۔ لڑکیوں کی متعلقہ رسم بات متسواہ کہلاتی ہے۔

رسمی طور پر، بار متسواہ ہوتا ہے جب لڑکا تیرہ کی عمر پہنچے، جبکہ لڑکیوں کے لیے ان کے فرقے پر انحصار کرتا ہے کہ بارہ یا تیرہ کی عمر پر ہو، مگر عموماً بارہ پر ہوتا ہے۔ یہودی شریعت کے مطابق اس عمر سے پہلے، بچے کی ہر فعل کے لیے اس کے والدین جوابدہ ٹھہرائے جاتے ہیں، مگر اس کے بعد بچہ خود یہودی شریعت اور اخلاقی اصولات ماننے کا اور رسمیں نبھانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ یہودی سماجی زندگی کے ہر حلقے میں اب حصہ لے سکتے ہیں اور لڑکے باجماعت نماز بھی پڑھا سکتے ہیں۔ بار متسواہ کی تقریب عام طور پر لڑکے کی تیرہویں یا لڑکی کی بارہویں سالگرہ کے بعد پہلی سبت (ہفتے کے روز) پر منائی جاتی ہے۔ بار متسواہ کا ذکر مشنا اور تلمود میں ملتا ہے۔

بار متسواہ کا جشن عام طور پر خاندان، دوست اور یہودی برادری کے افراد کے ساتھ دعوت پر مشتمل ہوتا ہے، مگر کچھ لوگ دیگر طریقے سے مناتے ہیں، جیسے کہ سیاحی کے دورے پر جاتے ہیں یا کوئی اور خاص تقریب یا پارٹی منعقد کرتے ہیں۔ کچھ برادریوں میں نو بالغ کو سند نامے سے نوازا جاتا ہے۔ کچھ بالغ یہودی بلوغت کے بعد بھی بار متسواہ مناتے ہیں۔ کبھی یہ ان کی دوسری بار متسواہ ہوتی ہے، مگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ انہوں نے بچپن میں رسم نبھائی نہ ہو اور بڑے ہو کر اپنی یہودی شناخت میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بلوغت کے بعد کا بار بتسواہ اس صورت میں بھی ایسا ہوتا ہے جب کسی دوسرے مذہب کا شخص بلوغت کے بعد یہودت قبول کرے۔

حوالہ جات[ترمیم]