راشی (یہودی مفسر)
راشی | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Salomon de Troyes)،(عبرانی میں: שְׁלֹמֹה יִצְחָקִי) | |
سولہویں صدی عیسوی میں سلومو اسحاق کا ایک عکس
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 فروری 1040 تروئے، فرانس |
وفات | جولائی 13، 1105 تروئے، فرانس |
(عمر 65 سال)
مدفن | تروئے |
رہائش | فرانس |
قومیت | فرانسیسی |
مذہب | یہودیت |
عملی زندگی | |
پیشہ | روایتی طور پر ایک مے فروش (حالیہ تحقیق و سوالات کے لیے اس مضمون کا مطالعہ کریں) |
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی، فرانسیسی |
وجہ شہرت | مفسر و انشاء پرداز |
درستی - ترمیم ![]() |
سلومو اسحاق (عبرانی: רבי שלמה יצחקי) (لاطینی: Salomon Isaacides) قرون وسطیٰ کا ایک فرانسیسی نژاد یہودی مفسر تھا۔ سلومواسحاق کو آج کل مختصر نام راشی (عبرانی:רש"י) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ شہرت تلمود اور تنک کی نابغہ تفسیر ہے۔ بلاشبہ اس کی یہ صلاحیت قابل ستائش ہے کہ متن کے بنیادی معنی نہائت بلیغ اور جامع انداز میں بیان کرتاہے۔ اس کی تحریریں یہودی علما اور ابتدائی طلبہ کے لیے نہائت اثر انگیز ہیں حتیٰ اس کی تفسیر یہودیت کی تعلیم میں معاصرانہ محور کی حامل ہے۔ تلمود پر لکھی گئی تفسیر کہ جو 30 سے زائد رسالوں کا مجموعہ ہے پہلی اشاعت سے اب تک ہر طباعت میں شامل کی جا رہی ہے۔ اس تفسیر کی پہلی اشاعت 1520ء کی دہائی میں ہوئی تھی۔ اس پہلے ناشر کا نام دانیال بامبر گ تھا۔
اس کی تفسیر برائے تنک اور بالخصوص موسیٰ کی کتب خمسہ بنیادی طلبہ کے لیے بنیادی ضرورت ہیں۔