یائیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یائیر
معلومات شخصیت
مقام پیدائش جلعاد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ منصف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یہودی صحیفہ اور مسیحی صحیفہ میں یائیر (عبرانی: יָאִיר Yā’îr, "اس نے روشن کیا") جلعاد کا رہنا والا اور مناسی قبیلہ کا فرد تھا،(جلعاد دریائے اردن کے مشرق میں واقع ایک جگہ ہے) جو تولع کے مرنے کے بعد 23 سالوں تک بنی اسرائیل کے قاضی رہے[1] ان کو جلعاد کی میراث مکیر کے ذریعے ملی، مکیر جو مناسی کا بیٹا تھا۔ یائیر سیجب کا بیٹا تھا اور سیجب جو حصرون کا اور مکیر کی بیٹی کا بیٹا تھا۔ جس کا ذکر 1-تواریخ 2 میں ہے۔

کتاب قضاۃ میں ورس 3:10-5 کے مطابق،

یائیر کے تیس بیٹے تھے، جو تیس گدھوں پر سوار تھے اور وہ چاوتھ یائیر کے شہروں پر قابض(حکمران) تھے۔

جلعاد جگہ کا نام کتاب قضاۃ میں چاوتھ ہائیر بتایا گیا ہے۔ لفظ چاوتھ (خیمہ چھاؤنیوں)کا ذکر اس تناظر (نمبرز 32:41؛ استثنا 3:14؛ کتاب قضاۃ 10: 4) میں آیا ہے۔ یہ لفظ عبرانی ثقافت میں ابتدائی خانہ بدوش دور سے باقی ہے۔ یائیر کی جب موت ہوئی تو ان کو کیمون یا کیمان میں دفن کر دیا گیا۔ ڈبلیو۔ ایونگ (پادری) نے کہا ہے کہ کیمون شاید قیمن سے ملتا ہے جس کو سلوقی سلطنت کے بادشاہ انطاکس سوم نے پلا سے جعفرون مارچ کرتے وقت قبضے میں لیا تھا(پولیبیس کتاب ورس نمبر 70:12) اس کی موت کے بعد اٹھارا سال تک بنی اسرائیل میں کفر کے سائے چھائے رہے۔ اوربنی اسرائیلی اپنے ہمسائیوں عمونی اور فلستیوں پر ظلم و جبر کرتے رہے۔[2]

== مزید دیکھیے ==* تولع* یفتاح* کتاب قضاۃ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قاضی 10:3
  2. قاضی 10:6-10

بیرونی روابط[ترمیم]

یائیر
ماقبل  بنی اسرائیل کے قاضی مابعد