جاد (نبی)
جاد (عبرانی: גד) ایک پیغمبر ہیں جن کا تذکرہ تنک اور یوسیفس کی تحریروں میں آیا ہے۔ وہ بنی اسرائیل کے مشہور بادشاہ اور پیغمبر داؤد کے ذاتی ابنیاء میں سے ایک تھے۔ تلمود کی روایات کے مطابق ان کے کچھ ملفوظات کتاب سموئیل میں مذکور ہیں۔[1] سب سے پہلے ان کا تذکرہ سموئیل اول 22: 5 میں آیا ہے جس میں وہ داود کو موآب کی پناہگاہ سے یہودیہ کے جنگلوں کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
جاد کا دوسرا تذکرہ سموئیل دوم 24: 11-13 میں آیا ہے جب داود اسرائیل اور یہودیہ کے لوگوں کی مردم شماری کے تعلق اپنی خطا کا اقرار کرتے ہیں، پھر خدا جاد کو داود کی طرف اپنا پیغام لے کر بھیجتے ہیں کہ تین سزاؤں میں کسی ایک کو اپنے لیے منتخب کر لیں۔ [2] جاد کا آخری تذکرہ کتاب سموئیل کے 24: 18 میں ملتا ہے جب داود سزا کے طور پر وبا کا انتخاب کرتے ہیں۔ چنانچہ خد وبا نازل کر دیتا ہے جس میں 70 ہزار جانیں جاتی ہیں۔ اسی دوران میں جاد داود کے پاس آتے ہیں اور ان کو کہتے ہیں کہ خدا کے لیے ایک قربان گاہ بنائیں۔ قربان گاہ کی جگہ یبوسی اروناہ کی کھلیان خدا خود منتخب کرتا ہے۔ اسی جگہ سے خدا کی عبادت کی جاتی ہے اور پھر سزا وبا کو روک دیتا ہے۔ بعد میں سلیمان اسی جگہ کو اپنے ہیکل سلیمانی کے لیے منتخب کرتے ہیں۔
تواریخ 21: 18 میں مذکور ہے کہ جاد نے خداوند کے فرشتہ کے ساتھ مقابلہ آرائی کی ہے۔ حلحول میں جاد کا مقبرہ موجود ہے۔[3]
تواریخ جاد
[ترمیم]تواریخ جاد یا جاد کے الفاظ یا ان کی روایات تواریخ اول میں مذکور ہیں اور عموما گم شدہ کتب میں اس کو بھی شمار کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Apologetics Press, The Canon and Extra-Canonical Writings، 2003
- ↑ See also Josephus, Antiquities، 7:13,4
- ↑ Burial Places of the Fathers، published by Yehuda Levi Nahum in book: Ṣohar la-ḥasifat ginzei teiman (Heb. צהר לחשיפת גנזי תימן)، Tel-Aviv 1986, p. 253 (Hebrew)