ضلع روندو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ضلع روندو
رونگ یول
عرفیت: روندو
ملک پاکستان
علاقہ گلگت بلتستان
آبادی
 •  85,000
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت) GMT+5 (UTC+6)

ضلع روندو ایک رہائشی علاقہ جو گلگت بلتستان، پاکستان میں واقع ہے۔ روندو کا مرکز ڈمبوداس ہے جو سکردو شہر سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ روندو میں دو زبانیں شینا اور بلتی بولی جاتی ہیں۔ روندو میں چھوٹے بڑے 32 گاوں شامل میں ہیں جن میں سے اہم گاوں استک، بلامک، تلو، تلوبروق، تھوار، طورمک، گنجی، ہرپوہ اور شوت شامل ہیں۔ روندو کا علاقہ مختلف پہاڑوں کے دامن میں واقع وادیوں پر مشتمل ہے اور تمام علاقے پہاڑوں کے درمیان میں واقع ہیں اس لیے یہاں سے گزرنے والی سڑک شاہراہ قراقرم سے اکثر علاقے نظر نہیں آتے ہیں۔ ان علاقوں تک پہنچنے کے لیے صعب العبور کچی سڑکوں کو طے کرنا پڑتا ہے۔ بہت سارے سرسبز و شاداب علاقے ہیں جن میں بلامک، تلوبروق، طورمیک اور گنجی قابل ذکر ہیں[حوالہ درکار] روندو کو جون 2019ء میں ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]