عثمان غازی (سیریل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
KurulusOsmanATVtitlePoster.png
معروف بہکورولوش عثمان
المؤسس عثمان(عربی)
نوعیتتاریخی
مہم جویانہ (ایڈونچر)
اسلامی
تحریرمحمد بوزداغ
اتیلا انگن
اصلی زینب پیکر بوزداغ
اوزان بدر
ہدایاتمتین گؤنے
نمایاں اداکاربراق اوزویت
اوزگے تورر
موسیقارالپے گلتیکن (سیزن 1)
زینب آلاسیا
نشرترکی
زبانترک
تعدادِ دور3
اقساط98
تیاری
فلم سازمحمد بوزداغ
مقامرِوا, استنبول, ترکی[1]
عکس نگاریعمر فاروق کاراجان
دورانیہ120 - 150 منٹ(فی قسط) (جیو انٹرٹینمنٹ 90–95 منٹ)
پروڈکشن ادارہبوزداغ فلم
نشریات
چینلآ ٹی وی (ATV)
تصویری قسم576i
HDTV 1080i
صوتی قسممجسم(سٹیریو)
20 نومبر 2019ء (2019ء-11-20) – جاری
اثرات
پچھلاارطغرل غازی
بیرونی روابط
ویب سائٹ

عثمان غازی (ترک زبان: کورولوش: عثمان) (ترجمہ استحکام: عثمان) ایک ترک تاریخی ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہے ، جسے محمد بوزداغ نے تخلیق کیا ہے۔ اس میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کی زندگی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ہے۔ یہ ارطغرل غازی کا تسلسل ہے جو ارطغرل ، عثمان کے والد کی زندگی کے بارے میں بنایا گیا تھا۔ اس سیریز میں ، عثمان کا کردار ترک اداکار براق اوزویت نبھا رہے ہیں۔ [2]

اس پروگرام کو ترکی میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ دسمبر 2019 میں ، کورولوش: عثمان آ ٹی وی پر ناظرین کو پیش کیا گیا ، نشریات کے چوتھے ہفتے کے آخر میں ، اس سیریز کی چوتھی قسط کی ملک بھر میں درجہ بندی 14.46 ریکارڈ کی گئی۔ [3]

کہانی[ترمیم]

اس ٹی وی شو میں عثمان غازی کی داخلی اور خارجی جدوجہد اور وہ سلطنت عثمانیہ کس طرح قائم اور مستحکم کرتا ہےدکھایا گیا ہے۔ اس میں بازنطین اور منگولوں کے خلاف ان کی جدوجہد کی تصویر کشی کی گئی ہے مزید یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ عثمان کس طرح سلطنت روم سے آزادی حاصل کرکے ایک خود مختار ریاست جو بازنطینی اور منگول سلطنتوں کا مقابلہ کرے گی اور مسلمانوں کی عروج کی ضامن ہو گی قائم کرنے میں کیسے کامیاب ہوا ۔

عثمان کے کردار کو اپنی جدوجہد میں بہت سے دشمنوں اور غداروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس شو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور اپنے وفادار ساتھیوں ، کنبہ اور دوستوں کی مدد سے اپنے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔

سیزن 1[ترمیم]

سیزن 1 کا آغاز ان امانتوں کے گرد گھومتا ہے جو شیخ ادیبالی ، ایک عالم دین ، قلعہ کولوجا حصار کی شہزادی صوفیہ سے واپس لیتے ہیں۔ اسی وجہ سے یانیس نے آہیوں پر حملہ کیا۔ عثمان ان امانتوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کر تا ہے ، لیکن ، وہ اپنے بہترین سپاہی کھو دیتا ہے اور اسے اپنے قریبی دوستوں اور کنبہ والوں کی ناراضی مول لینا پڑتی ہے۔ جب کہ عثمان کے سپاہیوں میں سے ایک خاندانی راز سے پردہ اٹھاتا ہے اور ایک مخصوص منگول کو بچانے کی کوشش کرتا ہے ، عثمان نے منگولوں سے لڑائی کی ، لیکن عثمان کے چچا دوندار بے نے منگولوں کی اطاعت قبول کرلی اور اپنے قبیلے کو منگولوں کے مفادات پر قربان کر دیا جس نے عثمان کے حامیوں کو طیش دلایا۔ جب عثمان ، منگولوں کو ایک ایک کرکے شکست دے دیتا ہے ،تو صوفیہ عثمان کی شادی کے موقع پر ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بناتی ہے ، جس کی وجہ سے اسے ایک لمحہ بھی چین کا نصیب نہیں ہوتا۔ عثمان نے دو منگول کمانداروں ، بالگائے اور سبوتائے کو ہلاک کیا ، جو ترکوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شہزادی صوفیہ سیزن کے آخر میں مر چکی ہے۔ سیزن 1 کا اختتام عثمان کی کولوجا حصار قلعے کی فتح کے ساتھ ہوتا ہے۔

پسِ منظر[ترمیم]

ارطغرل غازی کے اختتام پر شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا ہے۔ محمد بوزداغ نے اعلان کیا کہ ارطغرل غازی کا تسلسل کورولوش: عثمان کی صورت میں ہو گا۔ سیریز کا پہلا ٹریلر 14 اکتوبر 2019 کو جاری ہوا۔ اس کے بعد ، دوسرا ٹریلر 24 اکتوبر 2019 کو لانچ ہوا اور شائقین اس نئی سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے تھے بالآخر 20 نومبر 2019 کو سیریز کی پہلی قسط نشر کی گئی۔

اقساط[ترمیم]

سیزن اقساط اصل میں نشر کیا گیا
نشریات کی شروعات نشریات کا اختتام
1 27 20 نومبر 2019ء (2019ء-11-20) 24 جون 2020 (2020-06-24)
2 37 7 اکتوبر 2020ء (2020ء-10-07) 23 جون 2021
3 34 6 اکتوبر 2021ء 15 جون 2022

کردار مع اداکار[ترمیم]

اداکار کردار معلومات
براق اوزویت عثمان بے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کا تیسرا بیٹا۔ گندوز اور ساوچی کا چھوٹا بھائی۔ وہ اردگرد کے حالات سے باخبر رہتا تھا اور اپنے والد کی طرح تلواربازی میں انتہائی طاق تھا۔ عثمان سردارانِ قبیلہ کی کبھی کبھار نافرمانی بھی کرتا تھا , اس یقین کے ساتھ کے وہ سیدھے رستے پر چل رہا ہے۔ وہ نہ صرف میدانِ جنگ میں بلکہ مذاکرات میں بھی دشمن کو شکست فاش دیتا تھا۔
تیمر یغیت ارطغرل غازی سلیمان شاہ اور حائمہ خاتون کا تیسرا بیٹا۔ گندوز ، ساوچی اور عثمان،سلطنت عثمانیہ کے بانی کا باپ۔
دیدم بالچن سیلجان (شہناز) خاتون ارطغرل اور دوندار کی منہ بولی بہن اور بھابی۔ گندوغدو کی بیوہ۔ سلیمان اور التیکن کی والدہ۔ گندوز، ساوچی، عثمان، بہادر, بدر (باتور)، بے ہوجا اور آئیگل کی تائی۔ قائی قبیلے کی سربراہ خاتون۔ عثمان اور گندوز ان سے اپنی حقیقی والدہ کی طرح پیش آتے تھے۔وہ اپنی تمام بھتیجیوں اور بھتیجوں کے لیے حفاظتی حصار تھیں۔
نورالدین سونمز بامسی (بابر) بیرک ارطغرل کا منہ بولا بھائی۔عثمان کا قریبی ساتھی۔ جب دوندار سردار بنا, بامسی(بابر) نے اسے ہچکچا کر قبول کیا صرف اس لیے کہ یہ ارطغرل بے کا حکم ہے۔ وہ عثمان اور اس کے ساتھیوں کے بہت قریب تھا اور ہمیشہ ان کی حمایت کرتا تھا۔[4]
راغب سواش دوندار بے ارطغرل کا چھوٹا بھائی۔ گندوز، عثمان، سلیمان اور التیکن کا چچا۔ قابل تعریف ہے لیکن دوسروں سے بہت جلدی متاثر ہوجاتا تھا۔ ارطغرل ایک مشن کے لیے جب قونیہ میں تھا تو دوندار کو اس نے اپنا قائم مقام سردار بنایا۔ جب منگولوں نے حملہ کیا تو اس نے ان سے لڑنے کی بجائے ان کی اطاعت کرنے کو ترجیح دیکر بامسی (بابر)بے، عثمان اور گندوز کو طیش دلایا۔بالگائے سے سردارِ اعلیٰ کا عہدہ حاصل کرکے عثمان کے خلاف اس کی مدد کی۔ اپنی بیویوں زہرہ اور غزل کے ہاتھوں استعمال ہوا۔نکولا اور پوپ کے ساتھ اشتراک ، قبیلے کے ساتھ مسلسل غداریوں اور بے ہوجا سمیت کئی سپاہیوں کے قتل کے جرم میں عثمان نے اسے سزائےموت دے دی۔
سیدا یلدز شیخ ادیبالی صوفی شیخ، عثمان کے مربی اور سسر۔ بالا خاتون کے والد۔ آہیوں کے بااثر ترک سنی شیخ، جس نے ترقی پزیر عثمانی ریاست کی پالیسیاں بنانے اور تیار کرنے میں مدد کی۔ آغاز میں عثمان کو اپنی بیٹی سے شادی کرنے کی اجازت نہیں دی، لیکن بعد میں راضی ہو گئے۔ دوندار بے اور انکا خاندان انہیں ناپسند کرتا تھا۔وہ ارطغرل غازی کے سیزن 2 میں بچے کے طور پر دِکھائے گئے تھے۔
اوزگے تورر رابعہ بالا خاتون شیخ ادیبالی کی بیٹی اور عثمان کی بیوی۔ ایک حسین مصور اور غنچہ کی بہترین سہیلی۔انتہائی صابر اور پُر سکون۔ایک حادثہ کے بعد وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔لیکن تارگون خاتون جب اسے زہر دیتی ہے تو وہ اس کے لیے شفا بن جاتا ہے۔
یلدز چاغری عتیق سوئے مالہون خاتون مالہون خاتون ،عمر بے کی بیٹی اور بایندر قبیلےکی خانم ۔ عمر بے نے انہیں ریاست کی مغربی سرحدوں کا معائنہ کرنے بھیجا ہے۔
امرہ باسالک گوندوز بے ارطغرل اور حلیمہ کا بڑا بیٹا، عثمان اور ساوچی کا بڑا بھائی۔اپنے چھوٹے بھائی کو اس کے راستے پر چلنے سے باز رکھ کر اسے بچانے کی کوشس کرتا ہے اور اس کے مقدمے کے بعد اسے فرار کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ عثمان کے لیے انتہائی مضبوط محافظ ہوتا ہے اور اس سے نہایت محبت کرتا ہے۔ بعد میں جب دوندار اپنی ساکھ کھو دیتا ہے اور سرداری سے معزول کر دیا جاتا ہے تو یہ ارطغرل کا قائم مقام سردار بن جاتاہے۔سیزن 2 میں ارطغرل کے آجانے کے بعد قائم مقام سردار کا عہدہ ختم ہوجاتا ہے اور ارطغرل اپنا منصب خود سنبھال لیتا ہے۔ارطغرل کی وفات کے بعد اس کی وصیت اور جرگے کے فیصلے کے مطابق عثمان سردار بن جاتا ہے تو گوندوز نہ صرف اس کے حق میں دستبردار ہوجاتا ہے بلکہ اس کی سرداری بھی قبول کرلیتا ہے۔
اچیلا اوزکان عائشہ خاتون گندوز کی بیوی، عثمان کی بھابی۔اپنے شوہر کو پُرسکون کرنا جانتی تھی اور سیلجان(شہناز) خاتون کی نہایت وفادار تھی۔
کنبولات گورکم ارسلان ساوچی بے ارطغرل اور حلیمہ کا دوسرا بیٹا، شہناز(سیلجان) خاتون کا دوسرا منہ بولا بیٹا، گوندوز کا چھوٹا بھائی اور عثمان کا بڑا بھائی۔علینہ خاتون کا خاوند۔بے ہوجا اور ایک بیٹی کا باپ۔سیزن 1 میں وہ کریمیا گیا ہوا تھا جبکہ سیزن 2 میں واپس آگیا ہے۔
سیرے قایا علینہ خاتون ساوچی کی بیوی۔ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں۔غزل کی باتوں میں آسانی سے آجاتی ہے۔
یاغیزکان دکمن بے ہوجا ساوچی بے اور علینہ خاتون کا بیٹا۔ گوندوز اور عثمان کا بھتیجا۔ عثمان کا حامی۔
عالمہ تیرزچ شہزادی صوفیہ کولوجا حصار کی شہزادی۔ یانیس کی بد بیٹی سروع میں وہ ایک اچھی شہزادی کے طور پر سامنےآتی ہے لیکن بعد میں اپنا اصل روپ یعنی بے رحم اور عیارومکار بے نقاب کرتی ہے۔ اس کا واحد مقصد ادیبالی سے مقدس امانتیں واپس لینا ہوتا ہے۔ عثمان اسے تلوار سے مارتا ہے اور ایسے دیکھایا جاتا ہے جیسے وہ مرگئی ہو، لیکن اسے بچانے کے لیے ہیلن اس کا جسم قلعے سے باہر لے جاتی ہے۔
طغرل چیتینر یانیس مارگریٹ راہب“ نامی ایک خفیہ صلیبی تنظیم کا سربراہ اور شہزادی صوفیہ کا باپ۔ جسے بعد میں بازنطینی شہنشاہ آیا صوفیہ میں پھانسی پر لٹکا دیتا ہے۔
جلال عبدالرحمٰن غازی قائی قبیلے کا غازی سپاہی۔ سلیمان شاہ کا ذاتی محافظ اور ارطغرل کا قریبی سپاہی۔ عثمان کا قریبی دوست۔ اپنا ایک بازو جنگ میں قربان کردیتا ہے۔عثمان اور اس کے والد کا انتہائی وفادار لیکن وہ دوندار کو سردار کے طور پر قبول کرلیتا ہے۔. جنگ کا مشتاق ہے اور ہر کوئی اس کا احترام کرتا ہے۔
ایرن ووردم کونور سپاہی(الپ) عثمان بے کے با اعتماد ساتھیوں میں سے ایک۔جنگ میں مبازرت(عام حملے سے پہلے ایک سپاہی کی ایک سپاہی سے لڑائی) میں نہایت مہارت رکھتا تھا۔ اس کے قبیلے پر منگولوں نے شب خون مارا تھا جس میں اس کے والدین مارے گئے اور وہ اور اس کا بھائی گوکتوگ علاحدہ ہو گئے۔ وہ اپنے بھائی گوکتوگ کے ہاتھوں شہید ہو گیا تھا جسے بالگائے نے مختلف طریقے اختیار کرکے اس کی اصلیت بُھلوا دی تھی اور اسے اپنا سپاہی بنا لیا تھا۔
اسماعیل حقی اورون سامسا چاوش بے رحم غازی سپاہی جو قائی قبیلے کے ایک حصے کا انتظام و انصرام کرتا تھا۔ عثمان کا قریبی دوست۔ وہ جنگ کرنا پسند کرتا تھا اور ان پر غصہ ہوتا تھا جو اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے تھے۔
براق چیلک کونگار/گوکتوگ بالگائے کا معاون جو کونور سپاہی(الپ) کا گمشدہ بھائی تھا۔جب اس کے قبیلے پر منگولوں نے حملہ کیا تھا تو اسے انہوں نے ”مانکورت“(ایسا بچہ جسے اپنا ماضی نہ یاد ہو) بنالیا تھا۔ وہ دوبارہ اسلام کی طرف پلٹ آیا تھا جب اس کے بھائی کونور نے اسے شہنشاہ کا خط دِکھایا جس میں اس بات کی تصدیق تھی کہ بالگائے نے اے ایک تاجر سے خریدا تھا، لیکن بالگائے نے دوبارہ اسے قید کر لیا اور اپنے شامان(منگول جادوگر) کی مدد سے اس کے اندر سے مسلم روح نکال لی تاکہ وہ اس کا آدمی بن جائے لیکن اپنے بھائی کو زخمی کرنے کے بعد اسے اپنی اصل حقیقت پھر سے یاد آگئی اور وہ دوبارہ مسلمان ہو گیا۔
جاگری سینسوئے جیرکوتائے بالگائے کا آدمی۔ وہ ایک دلچسپ کردار تھا جو بات بات پر ہنستا تھا۔سیزن 1 کے آخر میں وہ گوکتوگ کے ہاتھوں بظاہر مارا گیا تھا۔لیکن سیزن 2 میں وہ صیح سلامت واپس آجاتا ہے اور قائی قبیلہ کو کچھ دولت کے بدلے اپنی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے لیکن اس کی پیشکش قبول نہیں کی جاتی جس کے بعد وہ یاولک ارسلان کے ساتھ اپنے اپ کو نتھی کرلیتا ہے۔لیکن عثمان کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عثمان کا سپاہی بن جاتا ہے۔
اخبار خوجا رسولوو صوبوتائے گیہاتو کی طرف سے فتنہ پیدا کرنے کے لیے بھیجا گیا منگول کماندار۔عثمان نے اس کا سر اڑایا تھا۔
سیزگین اردمیر سنگر تیکن (صارم) بے/ہریستو عثمان، گندوز ،بدر(باتور)، بہادر اور آئیگل کا تایا اور ارطغرل اور دوندار کا بڑا بھائی۔ شہنشاہ کے محل میں سلجوق جاسوس کے طور پر کام کرتا ہے۔ بہت مختصر مدت کے لیے نمودار ہوا۔
براق سارے مولا اندریاس ایک کماندار جو یانیس کے لیے کام کرتا تھا۔قید خانے سے فرار ہوتے ہوئے مارا گیا، موت دکھائی نہیں گئی لیکن سلوادور(ابوبکر صدیق) نے ذکر کیا تھا۔
عبدالسسلر کالانوس کولوجا حصار کا کماندار۔ عثمان کے ہاتھوں قتل ہوا اور اس کا سر واپس کولوجا حصار بھیج دیا گیا۔عاشقِ صوفیہ۔
سرجان سرت تھیوکلز شہزادی صوفیہ کا بہادر کماندار۔سامسا بے کے ہاتھوں مرا۔
شوکت چپکن اوغلو میگلالا تھیوکلز کے لیے کام کرتا تھا. عثمان نے اسے قتل کیا۔
لطیف کورو شہزادہ سلوادور/ابوبکر صدیق کاتالانی شہزادہ، یانیس کا سابقہ نوکر۔ بعد میں آئیبرس(عباس) کو مارنے پر ندامت محسوس کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیتا ہے۔پھر عثمان کا وفادار سپاہی اور اچھا دوست بن جاتا ہے۔ کولوجا حصار میں عثمان کے خفیہ جاسوس کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب یانیس کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے تو صوفیہ زہریلے خنجر سے اس کی گردن پر ہلکی سی خراش لگا دیتی ہے اور اسی وجہ سے وہ شہید ہوجاتا ہے۔
عائشن گرلر ہیلن شہزادی صوفیہ کی نائب اور اس کی انتہائی وفادار۔سیزن 1 کے اختتام پر, وہ عسکریوں کی مدد سے شہزادی صوفیہ کے جسم کو قلعہ سے باہر لیجاتی ہے۔
علی سنان دمیر طورسون درویش کولوجا حصار میں ادیبالی کا جاسوس۔شیخ ادیبالی کی امانتیں صوفیہ سے واپس لینے میں غنچہ خاتون اور بالا حاتون کی مدد کرتا ہے۔ یانیس اور میگالا اسے اور بالا خاتون کو اذیتیں دیتے ہیں لیکن وہ جلد ہی صحت یاب ہو جاتا ہے۔
سلین دیوجی آئےبوکے خاتون سیلجان(شہناز) خاتون کی ملازمہ
سرحان اونات آئبرس(عباس) بامسی(بابر) بے اور حفصہ خاتون کا اکلوتا بیٹا۔ عثمان کا ”چچا زاد بھائی“ اور قریبی دوست۔اپنی شادی والے دن سلوادور کے ہاتھوں شہید ہوجاتا ہے۔
عابدین یرےباکان آکچا درویش شیخ ادیبالی کا قریبی ساتھی اور ان کا ایک درویش۔ نظام الدین نے انہیں زخمی کر دیا تھا لیکن آپ بہتر ہو گئے۔
ایغور اسلان نظام الدین عالیشار کا نائب۔عالیشار کی حویلی میں یانیس کا خفیہ جاسوس بھی تھا۔جسے بعد میں ارکوت نے قتل کر دیا۔
وولکان باساران زوربا عالیشار کا نائب اور اس کا وفادار ساتھی۔ بہادر کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔
ژوردایر اکور بالگائے ایک منگول کماندار جس نے قائی قبیلے پر حملہ کیا اور پھر بعد میں دوندار اور عثمان میں تباہ کن اختلاف پیدا کرنے کا خواہش مند تھا۔عثمان سے چنگیز خان کے گمشدہ قانون حاصل کرلینے کے بعد وہ منگولوں کا سربراہ بننے کے خواب دیکھنے لگا۔ آخر میں عثمان کے ہاتھوں مارا گیا۔
ساروحان حونل عالیشار بے منگولوں کا سنجاق بے، عثمان کا دشمن اور قاتلِ بدر(باتور)۔بالا اور آئیگل کے عشق میں مبتلا،لیکن صرف آئیگل سے شادی کی۔ عثمان نے قبیلے کے اندر اس کا سر تن سے جدا کیا۔
بوسے ارسلان آق دنیز آئیگل خاتون دوندار اور زہرہ کی بیٹی۔ وہ عثمان کے عشق میں مبتلا تھی لیکن جب عثمان پر اس کے بھائی بدر(باتور) کے قتل کا الزام لگا تو اس نے اس عشق کو چھوڑ دیا۔ عالیشار بے کی بیوہ۔ آخر میں وہ ذہنی مریض بن گئی۔سیزن 2 میں سلجان(شہناز) خاتون کے مشفقانہ ردیے کی بدولت صیح ہوجاتی ہے۔ ایک نومولود بیٹا،قائی سپاہی ہے۔عثمان کی سپاہی ہے، عثمان نے اسے باجیانِ روم(تنظیم برائے خواتین سپاہی) کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
عائشہ گل گؤنے دمیر زہرہ خاتون دوندار کی بیوی۔ آئیگل اور بدر(باتور) کی والدہ۔اور بہادر کی سوتیلی ماں۔ گوندوز اور عثمان کی چچی۔عثمان سے انتقام لینا چاہتی تھی۔ اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اس نے گندوز کا راز بالگائے کے حوالے کر دیا۔عثمان کی بالا کے ساتھ شادی کے موقع پر کھانے میں زہر ملانے کی وجہ سے غزل نے اسے چاقو سے قتل کر دیا۔
ایرن حاجی صالح اوغلو باتور(بدر) سپاہی(الپ) دوندار اور زہرہ کا بیٹا۔ گوندوز اور عثمان کا چچازاد بھائی۔ عثمان کیساتھ غداری کی تھی۔عالیشار نے اسے مار دیا
چاغکان چلہا بہادر دوندار بے اور غزل خاتون کا بیٹا۔ آئیگل خاتون اور بدر(باتور) کا سوتیلا بھائی۔اسے ایک غیر بیان شدہ جرم کی سزا کے طور پر اپنی ماں کے ساتھ جلا وطن کر دیا گیا تھا۔اسے دوندار نے قبیلے میں دوبارہ بلا لیا تھا۔سیزن 2 میں وہ نہیں دکھایا گیا۔
یشیم جرن بوز اوغلو غزل خاتون بہادر کی ماں اور دوندار کی پہلی بیوی۔ قبیلہ چوبان کی خاتون۔ قبیلہ چوبان کے سردار مظفرالدین یاولک ارسلان ،جوسلجوق سلطان قلیج ارسلان کی منگولوں کے خلاف بغاوت میں شرکت کی وجہ سے مشہور تھا،کی بہن۔ جب اس کے بیٹے کو جلاوطن کیا گیا تو اس نے بیٹے کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی لیکن بعد میں ایک نئے منصوبے کے ساتھ واپس آگئی۔
امت کاراداغ مظفرالدین یاولک ارسلان قبیلہ چوبان کا سردار ،جوسلجوق سلطان قلیج ارسلان کی منگولوں کے خلاف بغاوت میں شرکت کی وجہ سے مشہور تھا۔غزل خاتون کا بھائی۔
اصلاحان کارالار برچن خاتون آیئبرس(عباس) کی منگیتر۔آئیگل کی بہترین سہیلی۔وہ عثمان کو ناپسند کرتی تھی اور زہرہ کی وفادار تھی، یہاں تک کہ اس نے اپنے سسر(بامسی[بابر]بے) کو بھی تیر ماردیا تھا، لیکن بعد میں معافی مانگ لی۔سیزن 1 کے اختتام پر وہ آئیگل خاتون کے تیر کی زد میں آگئی جو اس نے غزل خاتون کو مارنا تھا۔
آتیلگان گومش کماندار بوکے منگول کماندار گیخاتو کا ایک ذیلی کماندار۔ اسے مارگریٹ راہب نامی تنظیم کے ساتھ اتحاد قائم کرنے اور صوفیہ کو شہنشاہِ بازنطین بنانے، یعنی دوبارہ سے آرتھوڈوکس بانطین کا کیتھولک سربراہ بنانا جو تب سے وقوع پزیر نہیں ہوا تھا جب سے سلطنت نیقیا نے صلیبی جانبازوں کو قسطنطنیہ سے نکالا تھا،بھیجا تھا۔عثمان کے ہاتھوں مارا گیا۔
یاشار ایدینلی اوغلو تیکفور یورغوپولوس کولوجا حصار قلعے کا تیکفور(گورنر)۔ وہ عثمان کی مدد سے اپنے قلعے کو غداروں سے پاک کرنے کا خواہش مند تھا۔ کالانوس اور شہزادی صوفیہ کے ہاتھوں مارا گیا جبکہ قتل کا الزام عثمان پر ڈال دیا گیا کیونکہ وہ اس دن تیکفور کی قاتلوں کی تلاش میں مدد کرنے کے لیے خفیہ طور پر قلعے آیا ہوا تھا۔
امل دیدے غنچہ خاتون بالا کی بہترین سہیلی۔ بوران سپاہی(الپ) سے محبت کا اظہار کرتی ہے۔
یغیت اجان بوران سپاہی(الپ) عثمان کا وفادار اور قریبی دوست۔غنچہ خاتون کا خاوند
عمر آغان سالتوق سپاہی(الپ) قائی قبیلے کا سپاہی۔ دوندار بے کا وفادار۔ غزل خاتون کی سفارش پر اسے دوندار نے اسے اپنا ذاتی محافظ بنایا تھا۔
معمر چاغاتائے قیصر کیلیج سپاہی(الپ) عثمان کا بہادر اور وفادار سپاہی۔دوندار بے نے اسے قتل کیا۔
کانی کتکجی ارکوت سپاہی(الپ) عثمان کا سپاہی۔ جسے عالیشار نے شہید کر دیا تھا
تولغا آقائے دُمرل سپاہی(الپ) عثمان بے کا سپاہی اور وفادار ساتھی۔واضح رہے یہ ارطغرل غازی والا دُمرل سپاہی نہیں ہے۔
آتیلا غزیل ایاز سپاہی(الپ) عثمان کا سپاہی۔
متے دیران چیتن سپاہی(الپ) سامسا چاؤش کا سپاہی۔عثمان کا وفادار۔
غزل آدیامان شہزادی ادلفا بارنطینی شہنشاہ میخائیل ہشتم کی بھتیجی۔ سلطنت بازنطین اور منگولوں کے درمیان پائیدار اتحاد کے قیام کے لیے اس کی شادی منگول کماندار گیہاتو سے ہونی تھی۔ وہ گیہاتو سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن اسے مجبور کیا گیا۔ اسے عثمان نے بچالیا اور قبیلے میں خفیہ طور پر رکھ لیا لیکن زہرہ نے اسے اغوا کر لیا تاکہ اسے عالیشار کے پاس لیجاسکیں۔عثمان نے اسے دوبارہ بچالیا اور کسی خفیہ مقام پر بھیج دیا اور اس کے بعد وہ نمودار نہیں ہوئی۔
معروف اوتجونوف گیخاتو خان سلطنت ایل خانی کا پانچواں سربراہ۔ہلاکو خان کا پوتا اور چنگیز خان کا پڑپوتا۔ اس نے بدھ مت مذہب قبول کرکے بالگائے کو اشتعال دلایا جس کی وجہ سے بالگائے ایل خانی سلطنت کا خان بننا چاہتا تھا تاکہ منگول چنگیز خان کے مذہب ٹینگری مت پر چل سکیں۔ سیزن 1 میں اس کا ذکر متعدد بار آیا ہے جبکے سیزن 2 میں وہ آگیا ہے۔
ارجان کابا دائی بوگاچ سپاہی(الپ) عثمان کا وفادار سپاہی۔ منگولوں کے قائی قبیلے پر شب خون کے دوران کونگار کے ہاتھوں مارا گیا۔
حاذم کورمکچو تیکفور الیکسز سابق گورنر اناگول۔عثمان نے اسے جنگ میں شکست دی۔آیا نکولا نے اسے قائی قبیلے سے شکست کھانے پر قتل کر دیا۔
اکرم اسپر مانکے گیخاتو کا بیٹا۔ اسے گیخاتو نے بغاوت کے الزام میں پھانسی دے دی۔
امین گٗر سؤئے کمرال ابدال ارطغرل غازی کا علمبردار، شیخ ادیبالی کا مرید۔عثمان بے کا خفیہ مددگار اور ناصح۔
بختیار اینگن کمھار ادریس/ ڈیوڈ قائی قبیلہ کا کمھار اور پطرس کا جاسوس۔ جرگہ میں دوندار بے کی سرداری کے حق میں رائے دیتا ہے۔
احمد ینیلمز لوہار داؤد قائی قبیلہ کا لوہار۔ عثمان غازی کا حامی۔
اوغوز کارا احمد الپ(سپاہی) حسن الپ(شہید) کا بیٹا۔ لوہار داؤد کا شاگرد۔
ارکان آوجی تیکفور آیا نکولا اناگول قلعہ کا گورنر۔
سچکن اوزدمیر فلاطیوس آیا نکولا کا سپہ سالار۔ ارطغرل کے خلاف شدید کینہ و بغض رکھتا ہے کیونکہ ارطغرل نے کاراجا حصار کو فتح کرتے ہوئےاس کے باپ،جو قلعے کا گورنر تھا، کو قتل کیا تھا۔ساوچی اسے گرفتار کرکے قبیلے لے آتا ہے لیکن قبیلے کا غدار(کمھار ادریس) اسے فرار کرادیتا ہے۔ساوچی اور اس کی بیوی کے یاتھوں قتل ہوا۔
زینب توغچے بیات تارگون خاتون قومان بے کی بیٹی اور آیا نکولا کی جاسوس۔عثمان سے شادی کرنا چاہتی ہے اسی لیے اسلام قبول کر لیتی ہے۔ بالا خاتون کو زہر دے دیتی ہے لیکن پھر خود ہی تریاق بھی دے دیتی ہے،عثمان کو حقیقت کا پتہ چل جاتا ہے جس کے بعد وہ اسے اپنے باپ کے ساتھ قبیلہ بدر کردیتا ہے۔
کہرمان سیوری استاد اریتو اناگول قلعہ میں باورچی اور عثمان کا جاسوس۔نکولا شہید کردیتا ہے۔
سزانور سوزر افطالیہ استاد اریتو کی بیٹی۔نکولا شہید کردیتا ہے۔
ضابط سامیدوف گنجا بے عثمان بے کا ساتھی۔
مرد توراک پطرس(پیتروس) پاپائے اعظم(پوپ) نے اس شخص کو عثمان بے کو مارنے کے لیے بھیجا تھا۔ یہ بامسی(بابر)بے کی خفیہ غار میں موجود پراسرار صندوق کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔

پزیرائی[ترمیم]

سیریز کی چوتھی قسط بہت مشہور ہوئی ، نشریات کے صرف چوتھے ہفتے میں ، 14.46[5] فیصد درجہ بندی ریکارڈ کی گئی تھی۔ [حوالہ درکار]

بین الاقوامی نشریات[ترمیم]

ملک نیٹ ورک سیریز نشریات وقت معلومات
Flag of the Taliban.svg افغانستان طلوع ٹی وی 24 اپریل 2020 پشتو متن (سب ٹائٹلز)
Flag of Albania.svg البانیا ٹی وی کلاں 10 مارچ 2020 البانوی متن (سب ٹائٹلز)
Flag of Somalia.svg صومالیہ ایم سی ٹی وی 21 دسمبر 2019 -
Flag of Turkey.svg ترکی آ ٹی وی 20 نومبر 2019 20:00 اصل(ترک زبان)
Flag of Algeria.svg الجزائر الفجر ٹی وی 21 نومبر 2019 23:00 عربی متن (سب ٹائٹلز)
Flag of Jordan.svg اردن الیرموک ٹی وی 21 نومبر 2019 -
Flag of Tunisia.svg تونس حنبعل ٹی وی - عربی ڈبنگ
Flag of Uzbekistan.svg ازبکستان ایم وائی فائیو (MY5) 30 نومبر 2020 20:30 ازبک ڈبنگ
Flag of Bangladesh.svg بنگلادیش ٹافی[6][7] یکم دسمبر 2020 19:00 بنگالی ڈبنگ
Flag of Bosnia and Herzegovina.svg بوسنیا و ہرزیگووینا - - بوسنیائی متن (سب ٹائٹلز)
Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ عثمان آن لائن 21 دسمبر 2019 انگریزی متن (سب ٹائٹلز)
Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ ہسٹوریکل فن ٹی وی 21 دسمبر 2019 انگریزی متن (سب ٹائٹلز)
انڈیا مکی ٹی وی ہندی 01 جنوری 2022 ہندی متن ( سب ٹائٹلز)
Flag of Pakistan.svg پاکستان وڈٹاور[8] 20 نومبر 2019 6:00 اردو متن (سب ٹائٹلز)
ہر پل جیو[9][10] یکم رمضان2021 16:30 اردو ڈبنگ
مکی ٹی وی[11] 20 نومبر 2019 05:30 اردو متن (سبٹائٹل)
ہسٹورک سیریز[12] 20 نومبر 2019 06:30 اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ

اقساط کا احاطہ[ترمیم]

سیزن 1 کی اقساط کا احاطہ
سیزیز قسط نمبر سیزن قسط نمبر قسط کا عنوان ہدایت کار تحریر تاریخ نشریات ترکی میں دیکھنے والوں کی تعداد (میلین)
1 1 سلطنت عثمانیہ متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 20 نومبر 2019 13.43
2 2 سلطنت کے قیام کا وقت متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 27 نومبر 2019 8.98
3 3 سلطنت کی طاقت متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 4 دسمبر 2019 7.91
4 4 وطن کا مطلب متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 11 دسمبر 2019 14.46[3]
5 5 وطن کے رکھوالے متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 18 دسمبر 2019 12.13
6 6 وطن اور گھر متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 25 دسمبر 2019 13.78
7 7 سلطنت کا قیام متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 8 جنوری 2020 14.46
8 8 سلطنت کا مقصد متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 15 جنوری 2020 9.6
9 9 انصاف متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 5 فروری 2020 13.57
10 10 امن و سلامتی متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 12 فروری 2020 12.71
11 11 ترک متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 19 فروری 2020 14.24
12 12 عثمان متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 26 فروری 2020 16.87
13 13 وطن متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 4 مارچ 2020 13.21
14 14 شکست متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 11 مارچ 2020 12.2
15 15 فتح متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 18 مارچ 2020 17.8
16 16 وطن کے متوالے متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 25 مارچ 2020 15.41
17 17 سلطنت کی مٹی متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 1 اپریل 2020 10.44
18 18 جدو جہد متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 22 اپریل 2020 9.92
19 19 آزادی کی جستجو متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 29 اپریل 2020 13.43
20 20 حکمت و دانائی متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 6 مئی 2020 7.45
21 21 جانثار متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 13 مئی 2020 17.51
22 22 جہاد متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 20 مئی 2020 11.48
23 23 عدل وانصاف متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 27 مئی 2020 13.47
24 24 سلامتی متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 3 جون 2020 12.46
25 25 آزادی کی جدوجہد متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 10 جون 2020 13.81
26 26 ایثار و قربانی متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 17 جون 2020 10.2
27 27 آزادی متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 24 جون 2020 11.41
سیزن 2 کی اقساط کا احاطہ
سیزیز قسط نمبر سیزن قسط نمبر ہدایت کار تحریر تاریخ نشریات ترکی میں دیکھنے والوں کی تعداد (میلین)
28 1 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 7 اکتوبر 2020 15
29 2 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 14 اکتوبر 2020 13.2
30 3 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 21 اکتوبر 2020 12.1
31 4 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 28 اکتوبر 2020 14.2
32 5 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 4 نومبر 2020 13
33 6 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 11 نومبر 2020 12.4
34 7 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 18 نومبر 2020 11.5
35 8 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 25 نومبر 2020 14
36 9 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 2 دسمبر 2020 13.3
37 10 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 9 دسمبر 2020 14.2
38 11 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 16 دسمبر 2020 11
39 12 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 23 دسمبر 2020 12.3
40 13 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 30دسمبر 2020 12.5
41 14 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 6 جنوری 2021 13
42 15 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 20 جنوری 2021 12.5
43 16 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 27 جنوری 2021 12.8
44 17 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 4 فروری 2021 13
45 18 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 10 فروری 2021 12
46 19 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 17 فروری 2021 14
47 20 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 24 فروری 2021 14
48 21 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 3 مارچ 2021 12
49 22 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 10مارچ 2021 10
50 23 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 17 مارچ 2021 11
51 24 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 24 مارچ 2021 12
52 25 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 31 مارچ 2021 11.3
53 26 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 7 اپریل 2021 13.5
54 27 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 14 اپریل 2021 14
55 28 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 21اپریل 2021 12.3
56 29 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 28 اپریل 2021 11.6
57 30 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 5 مئی 2021 12
58 31 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 12 مئی 2021 14
59 32 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 19 مئی 2021 11.3
60 33 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 26 مئی 2021 11.4
61 34 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 2 جون 2021 12.2
62 35 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 9 جون 2021 12.1
63 36 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 16 جون 2021 13
64 37 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 23 جون 2021 14
سیزن 3 کی اقساط کا احاطہ
سیزیز قسط نمبر سیزن قسط نمبر ہدایت کار تحریر تاریخ نشریات
65 1 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 6 اکتوبر 2021
66 2 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 13 اکتوبر 2021
67 3 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 20 اکتوبر 2021
68 4 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 27 اکتوبر 2021
69 5 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 3 نومبر 2021
70 6 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 10 نومبر 2021
71 7 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 17نومبر 2021
72 8 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 24 نومبر 2021
73 9 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 1 دسمبر 2021
74 10 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 8دسمبر 2021
75 11 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 15 دسمبر 2021
76 12 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 22 دسمبر 2021
77 13 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 29 دسمبر 2021
78 14 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 19 جنوری 2022
79 15 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 26 جنوری 2022
80 16 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 2 فروری 2022
81 17 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 9 فروری 2022
82 18 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 16 فروری 2022
83 19 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 23فروری 2022
84 20 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 2 مارچ 2022
85 21 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 9مارچ 2022
86 22 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 16 مارچ 2022
87 23 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 23 مارچ 2022
88 24 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 30 مارچ 2022
89 25 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 6 اپریل 2022
90 26 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 13 اپریل 2022
91 27 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 20اپریل 2022
92 28 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 27 اپریل 2022
93 29 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 11 مئی 2022
94 30 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 18 مئی 2022
95 31 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 25 مئی 2022
96 32 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 1 جون 2022
97 33 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 8 جون 2022
98 34 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 15 جون 2022
سیزن 4کی اقساط کا احاطہ
سیزیز قسط نمبر سیزن قسط نمبر ہدایت کار تحریر تاریخ نشریات ترکی زبان اردو متن کے زرائع
99 1 متین گؤنے محمد بوزداغ،اتیلا انگن،اصلی زینب پیکر بوزداغ،اوزان بدر 5 اکتوبر 2022 نشر یات کی تاریخ اقساط تک رسائی کا زیعہ
05 ستمبر 2022 ہسٹورک سیریز وڈٹاور

جدید میڈیا میں[ترمیم]

ارطغرل غازی ، ارطغرل کی زندگی پر بنائی گئی ، 10 دسمبر 2014 میں شروع ہوئی اور 10 مئی، 2019 کو ختم ہو گئی۔ ترکی کے مشہور ٹیلی ویژن اسٹیشن، آ ٹی وی کی جانب سےاس تسلسل کو برقرار رکھا گیا، اور اس تسلسل کو عثمان غازی کے نام سے شروع کیا جو کہ 7 سیزن پر محیط ہے سیریز کا پہلا سیزن 27 اقساط پر مشتمل تھا جو 20 نومبر 2019 کو نشر ہوا جبکہ اس کا اختتام 24 جون 2020 کو ہوا اور اس کا دوسرا سیزن جو کہ 37 اقساط پر مشتمل تھا 7 اکتوبر 2020 کو نشر ہوا جبکہ اس کا اختتام 23 جون 2021 کو ہوا ،اسی سیریز کا تیسرا سیزن جو کہ 34 اقساط پر مشتمل تھا 6 اکتوبر 2021 کو نشر ہوا اور اس کا اختتام 15 جون 2021 کو ہوا اور یہ تسلسل ابھی ختم نہیں ہوا اس سیریز کے چوتھے سیزن کا پہلاا علان26 ستمبر 2022 کو نشر کیا گیا۔ سیزن چار کی پہلی قسط اکتوبر 2022 کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ہسٹورک سیریز اور مکی ٹی وی چینل کی ویبسائٹ پر اس ترکی ٹی وی سیریز کو اردو متن (سبٹائٹل ) کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • اسلام سے متعلقہ فلموں کی فہرست

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kuruluş: Osman Filming And Production IMDb". انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس. اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2020. 
  2. "Kuruluş Osman'ın ilk tanıtım fragmanı yayınlandı!" (بزبان ترکی). 9 October 2019. اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2019. 
  3. ^ ا ب "Establishment Osman (Kuruluş Osman) Stays Strong At No. 1!". turkishcelebritynews.com. 15 December 2020. اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2020. 
  4. Qadeer، Abdur Rehman (10 November 2019). "Kurulus Osman First Episode Trailer Is Here With A Surprise". PenChalk. 
  5. "ایک نیا ریکارڈ". Turkish Celebrity News. 15 دسمبر 2019. اخذ شدہ بتاریخ 3 نومبر 2020. 
  6. "ওটিটি প্ল্যাটফর্মে 'কুরুলুস ওসমান'". সমকাল (بزبان البنغالية). اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020. 
  7. "Toffee - More than TV! - Apps on Google Play". play.google.com (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020. 
  8. "Kurulus Urdu | vidtower". vidtower.com.pk. اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2020. 
  9. "جیو نیوز". جیو ڈاٹ ٹی وی. اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2021. 
  10. "ہر پل جیو". یوٹیوب. جیو انٹرٹینمینٹ. اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2021.  الوسيط |first1= يفتقد |last1= في Authors list (معاونت);
  11. مکی، ٹی وی (دسمبر 2019). "مکی ٹی وی پر اردو متن کے ساتھ". مکی ٹی وی. محمد ارشاد. اخذ شدہ بتاریخ جنوری 2022. 
  12. ہسٹورک، سیریز (دسمبر 2022). "ہسٹورک سیریز پر اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ". ہسٹورک سیریز. ہسٹورک سیریز. اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 2022.