مہینا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مہینہ سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

مہینا، وقت کی ایک اکائی ہے، جو کہ کیلنڈر میں استعمال ہوتا ہے۔ اس اکائی کی شروعات مصر سے ہوئی اور پہلی بار چاند کی گردش کے حساب سے مصریوں نے مہینے کا تعین کیا۔ انگریزی میں مہینے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ Month اور چاند کے لیے استعمال ہونے والا لفظ Moon اسی وجہ سے تقریباً ایک ہی طرح ادا کیے جاتے ہیں۔ مہینے کو وقت کی اکائی کے طور پر متعارف ہونے کا نظریہ چاند کا زمین کے گرد ایک مکمل چکر پورا کرنے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے، جس کی رو سے چاند تقریباً 29.53 دنوں میں زمین کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ اسی وجہ سے محققین نے چاند کی اس گردش کی بناء پر مہینوں کے دنوں کو 28، 30 یا 31 دنوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور ایک سال پورا ہونے پر چاند کی گردش کے حساب سے یہ وقت مکمل ہو جاتا ہے۔
شمسی سال میں مہینوں میں دنوں کی ترتیب کچھ اس طرح ہوتی ہے۔

نمبر شمار مہینہ دن
1 جنوری 31 دن
2 فروری 28 دن، 29 دن لیپ سال میں
3 مارچ 31 دن
4 اپریل 30 دن
5 مئی 31 دن
6 جون 30 دن
7 جولائی 31 دن
8 اگست 31 دن
9 ستمبر 30 دن
10 اکتوبر 31 دن
11 نومبر 30 دن
12 دسمبر 31 دن

اسلامی مہینے[ترمیم]

اسلامی کیلنڈر جو کہ چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے، بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسلامی مہینے درج زیل ہیں:

  1. محرّم
  2. صفر
  3. ربیع الاول
  4. ربيع الآخر یا ربیع الثانی
  5. جمادی الاول
  6. جمادى الآخر یا جمادی الثانی
  7. رجب
  8. شعبان
  9. رمضان
  10. شوّال
  11. ذوالقعدہ
  12. ذوالحجہ