قومی شاہراہ 55

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(انڈس ہائی وے سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

Pakistan N-55.svg

این-55
Indus Highway
قومی شاہراہ 55
سڑک کی معلومات
دیکھ بھال نیشنل ہائی وے اتھارٹی
لمبائی: 1,264 کلومیٹر (785 میل)
دور: 1980 – تا حال
بڑے جنکشن
شمالی سرا: کراچی
  این-5
این-65
این-70
این-50
این-80
جنوبی سرا: پشاور
شاہراتی نظام

پاکستان کی قومی شاہراہیں

پاکستان موٹروے
پاکستان میں قومی شاہراہوں کا جال، این 55 بھی واضح ہے

قومی شاہراہ 55 یا این-55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب اور سرحد کو منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ اسے دریائے سندھ کے مشرقی کناروں پر واقع این-5 پر دباؤ کو کم کرنے اور کراچی اور پشاور کے درمیان ایک مختصر اور متبادل راستہ اختیار کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس شاہراہ کی تجویز 1980ء میں دی گئی اور کام کا آغاز 1981ء میں کراچی سے ہوا اور 7 سال کے بعد پشاور میں مکمل ہوئی۔

پاکستان کی سب سے بڑی سرنگ کوہاٹ سرنگ اسی سڑک پر واقع ہے، جس پر کام کا آغاز 1999ء میں کیا گیا اور تکمیل جون 2003ء میں ہوئی۔ یہ پشاور اور کوہاٹ کے درمیان راستے کو مختصر بناتی ہے اور درۂ کوہاٹ والے راستے کے مقابلے میں 40 منٹ کم وقت میں دونوں شہروں کو پہنچا جا سکتا ہے۔

اس شاہراہ کی کل لمبائی 1250 کلومیٹر ہے۔ شاہراہ کا آغاز کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سے ہوتا ہے اور گاڑیاں بجائے حیدرآباد شہر کا رخ کرنے کے دریائے سندھ عبور کرنے سے پہلے ہی کوٹری کا رخ کرتی ہے۔ بعد ازاں یہ دریائے سندھ کے مشرقی کناروں کے ساتھ ساتھ دادو اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی شکارپور سے گزرتی ہے اور پھر پنجاب میں داخل ہوجاتی ہے جہاں ڈیرہ غازی خان اور میانوالی سے گزرنے کے بعد صوبہ سرحد میں ڈیرہ اسماعیل خان پہنچتی ہے اور درہ آدم خیل اور کوہاٹ سے ہوتی ہوئی پشاور میں اختتام پزیر ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]