محمد عبد السلام جبل پوری
محمد عبد السلام جبل پوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1866 جبل پور |
تاریخ وفات | سنہ 1952 (85–86 سال) |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
مذہب | اسلام |
فقہی مسلک | حنفی |
مکتب فکر | بریلوی |
اولاد | برہان الحق جبل پوری |
عملی زندگی | |
استاذ | احمد رضا خان |
تحریک | تحریک پاکستان |
درستی - ترمیم ![]() |
شاہ محمد عبد السلام جبل پوریاعلیٰ حضرت کے محبوب خلیفہ تھے۔ آپ کے خاندان کے تین جلیل القدرشخصیات کو بھی خلافت حاصل ہے،
نام ونسب[ترمیم]
اسمِ گرامی مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری۔لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام بن شاہ محمد عبد الکریم بن شاہ محمد عبدالرحمن بن شاہ محمد عبدالرحیم بن شاہ محمد عبد اللہ بن شاہ محمد فتح بن شاہ محمد ناصر بن شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی۔ آپ کا خاندانی تعلق سیدنا صدیق اکبر سےہے۔[1]
تاریخ ِولادت[ترمیم]
آپ کی ولادت با سعادت 6؍جمادی الاول 1283ھ ،مطابق 19؍ستمبر1866ء کو ’’جبل پور‘‘انڈیا میں ہوئی۔
تحصیل ِعلم[ترمیم]
تین برس کی عمر میں والد ماجد کےہمراہ جبل پور آئے، قرآنِ مجید حفظ کیا، پھر درس نظامی اول تاآخر والد ماجد سے پڑھی۔کافی عرصہ اعلیٰ حضرت سےاخذعلوم کیا،3؍ذیقعدہ1313ھ کو اجازت مطلقہ کی سند حاصل ہوئی،اور’’عید الاسلام‘‘خطاب عطا کیا۔
بیعت وخلافت[ترمیم]
آپ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں سے بیعت ہوئے،اورخلافت سےمشرف کیےگئے۔
سیرت وخصائل[ترمیم]
جامع الفضائل،قامع الرذائل،حامی السنن،ماحی الفتن،عمدۃ الکرام،عیدالاسلام ،قطبِ وقت، مفتی شاہ محمد عبد السلام جبل پوری۔آپ امام اہلسنت کے خلیفۂ اعظم تھے اور آپ سے اعلیٰ حضرت کو غایت درجہ تعلق خاطر تھا، علم و فضل میں یکتااور بے مثال تھے۔بہت سےعلوم و فنون پر انہیں دسترس حاصل اور کمال حاصل تھا۔تقریباً 16زبانیں آپ جانتےتھے،اور ان کےبولنےو سمجھنے میں عبور رکھتےتھے۔ جہاں زبردست خطیب اور بالغ نظر و کہنہ مشق مفتی تھے۔وہیں اپنے والد ِ گرامی شاہ محمد عبدالکریم نقشبندی کی طرح طبیبِ حاذق بھی تھے۔ آپ بہترین قلمکار اور مصنف تھے۔آپ کی تصانیف اور فتاویٰ اس کا قلمی ثبوت ہے۔شریعت و معرفت دونوں ہی میں آپ کو اعلیٰ ٰ مقام حاصل تھا۔
تحریکِ پاکستان میں کردار[ترمیم]
شاہ عبدالسلام جبل پوری نے دوقومی نظریہ کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی تھی۔ یہ آپ ہی کی تربیت کا اثر تھا کہ آپ کے ہونہارفرزندمفتی محمد برہان الحق جبل پوری نے اپنی پوری زندگی دوقومی نظریہ کی پاسبانی کرتے ہوئےگزار دی تھی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح آپ کی مساعیِ جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ [2]
تاریخِ وفات[ترمیم]
14؍جمادی الاولیٰ 1371ھ،مطابق فروری 1952ء، ۔آپ کامزار جبل پور(انڈیا) میں مرجعِ خلائق ہے۔[3]