مندرجات کا رخ کریں

ضیاء الدین مدنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عالمِ دین
ضیاء الدین مدنی
معروفیتقطبِ‌مدینہ
پیدائش1292ھ
وفات4 ذو الحجہ 1401ھ
نسلمسلم
عہدجدید دور
مذہباسلام
فقہحنفی
مکتب فکرسنی
شعبۂ عملمیلاد، فقہ، تصوف

[1]

قطبِ مدینہ ضیاء الدین قطب مدینہ ضیاء المشائخ شیخ ضیاء الدین احمدقادری مہاجر مدنی سے پہچان رکھتے ہیں

ولادت

[ترمیم]

کی ولادت 1294ھ بمطابق 1877ء میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بمقام کلاس والا ہوئی۔

نسب

[ترمیم]

آپ کے والد کا نام شیخ عبد العظیم تھا جو ابوبکر صدیق کی اولاد میں سے ہیں۔ ان کے اجداد میں مولاناعبد الحکیم سیالکوٹی ہیں۔

تعلیم و تربیت

[ترمیم]

ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصِل کی پھر لاہور اور دہلی میں کچھ عرصہ تحصیلِ علم کیا بالآخِر پیلی بھیت (یوپی انڈیا) میں وصی احمد محدث سوری کی خدمت میں تقریباً چار سال رہ کر علومِ دینیہ حاصِل کیے اوردورہ حدیث کے بعد سندِ فراغت حاصِل کی۔ پھر امام احمد رضا خان نے ضیاء الدین مدنی کی دستار بندی کی۔[2]

بیعت

[ترمیم]

آپ نے امام اہلسنت احمد رضا خان سے بیعت بھی کی اورصرف 18 سال کی عمر میں ان سے سندِ خلافت بھی حاصل کی

حیات طیبہ

[ترمیم]

ضیا الدین احمد مدنی ( مدفون :جنت البقیع۔ مدینہ منورہ) آپ قبلہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے سسر اور مولانا فضل الرحمان مدنی کے والد بھی ہیں آپ کی حیات طیبہ مدینہ پاک میں بسر ہوٸ آپ علیہ الرحمہ مدینہ منورہ میں باقاعدگی سے میلاد الرسول ﷺ کا انعقاد فرمایاتے تھے

وفات

[ترمیم]

4 ذو الحجہ 1401ھ بمطابق 2 اکتوبر 1981ءکو وفات ہوئی آپ کی قبر اطہر مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. محمد عارف قادری
  2. ابتدائی حالات
  3. تجلیات قطب مدینہ خلیل احمد رانا، انجمن ضیائے مدینہ