قومی شاہراہ 10

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مکران کوسٹل ہائی وے سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

متناسقات: 25°40′34″N 66°36′33″E / 25.67611°N 66.60917°E / 25.67611; 66.60917

Pakistan N-10.svg

این-10
قومی شاہراہ 10
سڑک کی معلومات
دیکھ بھال نیشنل ہائی وے اتھارٹی
لمبائی: 653 کلومیٹر (406 میل)
دور: 2004 – تا حال
تاریخ: آغاز 2002. تکمیل 2004.
بڑے جنکشن
مشرقی سرا: کراچی
  N-25
مغربی سرا: گوادر
مقام
بڑے شہر: کراچی، اورماڑہ، پسنی، گوادر
شاہراتی نظام

پاکستان کی قومی شاہراہیں

پاکستان موٹروے

قومی شاہراہ 10 پاکستان کی دو اہم بندرگاہوں کراچی اور گوادر کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ اسے عام طور پر مکران کوسٹل ہائی وے یا مکران ساحلی شاہراہ یا مکران ساہلی سڑک کہا جاتا ہے۔

جدید شاہراہ کی تعمیر سے قبل کراچی اور گوادر ایک کچے راستے کے ذریعے منسلک تھے اور گوادر تک پہنچنے میں متعدد دن لگ جاتے تھے۔ اس جدید اور خوبصورت شاہراہ کی تعمیر سے دنوں کا سفر محض چند گھنٹوں کا سفر بن چکا ہے۔ یہ شاہراہ بلوچستان میں ذرائع نقل و حمل اور شاہراہوں کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ تھی، جس میں گوادر میں بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کا قیام بھی شامل ہے۔

دو رویہ یہ شاہراہ کراچی سے شروع ہو کر اورماڑہ اور پسنی سے ہوتی ہوئی گوادر پہنچتی ہے۔

یہ پاکستان کی خوبصورت ترین شاہراہوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس کے ایک جانب بلوچستان کے صحرائی و پہاڑی علاقے ہیں اور ایک جانب بحیرہ عرب کا نیلگوں پانی ٹھاٹھیں مارتا ہے۔

اس شاہراہ پر تعمیراتی کام کا آغاز 2001ء میں ہوا اور محض دو سال کے عرصے میں مقتدرہ قومی شاہراہ نے اسے مکمل کیا۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]