ولندیزی سلطنت
ولندیزی سلطنت | |
---|---|
ولندیزی سلطنت (انگریزی: Dutch Empire، ولندیزی: ) 17 ویں سے 20 ویں صدی تک نیدرلینڈز کے زیر انتظام سمندر پار خطوں پر مشتمل ایک استعماری سلطنت (Colonial Empire) تھی۔ ولندیزیوں نے پرتگال اور ہسپانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سمندر پار نو آبادیاتی سلطنت قائم کی، جس میں جہاز سازی اور تجارت میں اُن کی مہارت اور ہسپانیہ سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں پیدا ہونے والے فروغ پانے والے قوم پرستی کے جذبات نے اہم کردار ادا کیا۔ ولندیزیوں نے انگریزوں کی طرح تجارتی ذریعے سے استعماریت کا راستہ اختیار کیا اور اس مقصد کے لیے ولندیزی شرق الہنداور ولندیزی غرب الہند کمپنیاں قائم کیں۔ ولندیزی سلطنت کے مقبوضات میں انڈونیشیا اور جنوبی افریقا سب سے اہم تھے۔
بحری قوت میں اضافے کے ساتھ 16 ویں صدی کے اواخر میں نیدرلینڈز عالمی تجارت پر چھا گیا اور 17 ویں صدی کے نصف تک کے عہد کو "ولندیزی عہد زریں" کہا گیا۔ جب یورپی نو آبادیاتی قوتیں مقبوضات کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئیں تو ولندیزی انگریزوں کے مقابلے میں اپنے کئی مقبوضات سے محروم ہو گئے۔ تاہم شرق الہند اور سرینام جیسے علاقے دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپی استعماریت کو آنے والے زوال کے باوجود ولندیزیوں کے قبضے میں رہے۔
آج نیدرلینڈز ایک وفاق کا حصہ ہے جو سلطنت نیدرلینڈز کہلاتا ہے جس میں اس کی سابق نو آبادیات اروبا اور نیدرلینڈز اینٹیلس بھی شامل ہیں۔
- ولندیزی سلطنت
- استعماریت
- افریقہ میں ولندیزی استعماریت
- تاریخ نیدرلینڈز
- سمندر پار سلطنتیں
- 1540ء کی دہائی میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- تاریخ یورپی استعماریت
- 1975ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- علامت کیپشن یا ٹائپ پیرامیٹرز کے ساتھ خانہ معلومات ملک یا خانہ معلومات سابقہ ملک استعمال کرنے والے صفحات
- یورپ کی سابقہ فرماں روائیاں
- 1600ء کی دہائی میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے