مندرجات کا رخ کریں

کنائی لال دتا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کنائی لال دتا
(بنگالی میں: কানাইলাল দত্ত ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 30 اگست 1888ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چندن نگر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 نومبر 1908ء (20 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم قاتلانہ حملہ   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کنائی لال دتا (انگریزی: Kanailal Dutta)، پیدائش: 30 اگست، 1888ء - وفات: 10 نومبر، 1908ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ کنائی لال دتا 30 اگست 1888ء کو چندن نگر، ہوگلی ضلع، مغربی بنگال، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد چنی لال دتا بمبئی میں اکاؤنٹنٹ تھے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم بمبئی سے حاصل کی۔ بعد میں چندن نگر واپس آ گئے۔ انھوں نے 1908ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے الحاق یافتہ ہوگلی محسن کالج سے بی اے پاس کیا۔ وہ 1908ء میں برطانوی راج سے آزادی کے لیے کام کرنے والی خفیہ انقلابی تنظیم جوگانتر سے وابستہ ہو گئے۔ تقسیم بنگال کے خلاف مہم میں شامل تھے۔ مئی 1908ء میں کلکتہ میں علی پور بم کیس میں ملزم قرار دیے گئے اور گرفتار ہوئے۔ علی پور جیل میں حراست میں رکھے گئے۔ انھوں نے اسی جیل میں دوسرے ملزم نریندر ناتھ گوسوامی جو سرکاری گواہ بن گیا تھا اسے جیل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ان پر مقدمہ چلا کر موت کی سزا سنائی گئی۔ نومبر 1908ء کو انھیں علی پور جیل، کلکتہ میں پھانسی دے دی گئی۔[1][2][3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 201
  2. "FLASH BACK: Murder And Martyrdom: All Within Jail"۔ bhavans.info۔ 2021-12-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-31
  3. Upendra Nath Banerjee (1928)۔ Nirbasiter Atmakatha (in Bengali) (Memoirs of the Deported Prisoner)۔ Calcutta: Hrishikesh Kanjilal