خوشی
خوشی ، عقل کے ایک ایسے احساس کا نام ہے کہ جس میں اطمینان ، تسلی ، تشفی ، پیار اور فرحت و مسرت کی کیفیات اجاگر ہوتی ہوں۔ خوشی کی متعدد نفسیاتی ، حیاتیاتی و مذہبی تعریفیں کی جاسکتی ہیں لیکن اس کا کوئی عالمی یکساں پیمانا یا اکائی مقرر نہیں ہے۔ علم طب و حکمت کے لحاظ سے خوشی کی تعریف یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ
| ” | خوشی ایک ایسا صحت مند جذبہ یا احساس ہے کہ جس کے خصائص میں طمانیت اور شادمانی کے مظاہر شامل ہوں۔ | “ |
خوشی کی انسانی تاریخ اسی قدر قدیم ہے جس قدر انسان کی تاریخ ؛ انسان کے دماغ کا ایک انتہائی اہم اور شدید ادراک ہونے کی وجہ سے اور نفسیاتی طور پر تمام جانداروں کی فطرتِ راحت الوجود (well-being) کی خواہش نے انسان کو ہمیشہ سے ہی خوشی کی تلاش میں مشغول رکھا ہے۔ مذہب اور فلسفے میں عموماً خوشی کو محض جسمانی راحت (عیش / صحت) سے الگ رکھا جاتا ہے لیکن علم طب کے اصولوں کے مطابق خوشی جسمانی اور ذہنی ، دونوں اجزاء کی کامیابی کے بغیر نامکمل تسلیم کی جاتی ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں خوشی سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |