آرمی میوزیم، لاہور
Pakistan Army Museeum | |
---|---|
پاک فوج متحف لاہور | |
Army Museum Lahore Yadgar Shuhada Memorial | |
سنہ تاسیس | 17 August 2017 |
محلِ وقوع | لاہور کینٹ, پنجاب، پاکستان |
متناسقات | 31°31′55″N 74°23′53″E / 31.5320°N 74.3981°E |
ویب سائٹ | pakarmy |
آرمی میوزیم لاہور ( اردو: پاک فوج متحف لاہور ) لاہور میں واقع ایک میوزیم ہے جو پاکستان آرمی کی عسکری تاریخ کودکھاتا ہے۔ [1]اسے 2017 ءمیں قائم کیا گیا اوریہ لاہور ایئرپورٹ کے سامنے لاہور کنٹونمنٹ میں واقع ہے۔ یہ عجائب گھر پاکستان میں فوجی اشیاء کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے۔ یہ مجموعہ 16ویں صدی کی مغلیہ سلطنت سے لے کر جدید دور کے پاکستان تک پاکستان کی فوجی تاریخ پر روشنی ڈالتا ہے۔ [2]
اسٹیبلشمنٹ
[ترمیم]آرمی میوزیم کو 20 ستمبر 2017ء کو عام لوگوں کے لیے کھولا گیا، اس میوزیم میں مغل دور سے لے کر حالیہ، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ تک کے حصے متعارف کرائے ہیں۔ [3] میوزیم میں پاک فوج کے ارتقا کی تفصیلی تاریخ موجود ہے۔ میوزیم کے گراؤنڈ میں پاکستان آرمی کے IV کور کے گرنے والے فوجیوں کی ایک جنگی یادگار بھی ہے۔ [4]
آرمی میوزیم لاہور میں مغل دور سے لے کر جدید ہتھیاروں تک کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی نمائش کی گئی ہے۔ میوزیم کی عمارت میں پاک فوج کے ارتقا کی تفصیلی تاریخ آویزاں ہے۔ [5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Army Museum Lahore opened to public"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2020
- ↑ "Army Museum Lahore opens doors to public (PICS & VIDEO)"۔ Daily Pakistan Global (بزبان انگریزی)۔ 2017-09-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2020[مردہ ربط]
- ↑ "Army Museum opens doors to public in Lahore"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2017-09-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2020
- ↑ Staff Reporter (2015-09-07)۔ "Shahbaz Sharif participated in special function at Yadgar-e-Shuhada"۔ Lahore News, political scandals, scams, Entertainment, Sports, Lahore history, Lahore police and infotainment portal (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2020
- ↑ "Army Museum Lahore opens for general public - Pakistan"۔ Dunya News۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2020