لاہور کنٹونمنٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

لاہور کنٹونمنٹ یا لاہور چھاؤنی (Lahore Cantonment) جسے لاہور کینٹ (Lahore Cantt) بھی کہا جاتا ہے لاہور، پاکستان کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ پاک فوج لاہور کنٹونمنٹ، لاہور میں ڈویژن فوج تعینات رکھتی ہے۔ علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی لاہور کنٹونمنٹ میں ہی واقع ہے۔ لاہور کنٹونمنٹ پنجاب کے اشرافیہ طبقے کا رہائشی مرکز بھی ہے۔ کینٹ کے عوامی مقامات میں سب سے زیادہ مشہور فورٹریس اسٹیڈیم ہے، جہاں ایک بڑی مارکیٹ ایک تھیم پارک اور مختلف سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جانے والا اسٹیڈیم ہے۔ شامی روڈ نزد فوٹرس سٹیڈیم ایس ٹی جان پارک لاہورکینٹ کی مشہور ترین شاہراہ ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]