مندرجات کا رخ کریں

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کرکٹ ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جوانڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کی سرپرستی میں کرکٹ کھیلتی تھی۔ ٹیم نے 1979–80 سے 1981–82 کے درمیان قائد اعظم ٹرافی میں میچ کھیلے تھے۔

کھیل کا ریکارڈ

[ترمیم]

اس ٹیم نے 20 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، پانچ جیتے ، گیارہ ہارے اور چار ڈرا رہے۔ انھوں نے پیٹرن ٹرافی جیت کر 1979–80 میں قائد اعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا، اس سیزن میں اس ٹرافی کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا۔

معروف کھلاڑی

[ترمیم]

سلیم یوسف نے 1981–82 میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈکے خلاف ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور 115 رن بنایا۔ [1] وہ 19 میچوں میں 39.75 کی اوسط سے 1471 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی طور پر سب سے زیادہ اسکورر بھی رہے۔ [2]

جلال الدین (جس نے 1981-82 میں ٹیم کی کپتانی کی تھی) کے پاس اننگز میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ تھا جو 1981–82 میں پاکستان ریلوے کے خلاف 43 رن پر 7 وکٹ تھا۔ [3] انھوں نے سب سے زیادہ 70 وکٹیں25،45 کی اوسط سے حاصل کیں۔ [4] میچ میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ تنویر علی کے پاس ہے ، جنھوں نے 1980-81 میں اپنے دوسرے ہی فرسٹ کلاس میچ میں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے خلاف 145 سکور دے کر 13 وکٹیں (76 سکور دے کر7 وکٹ اور 69 سکور دے کر 6وکٹیں) حاصل کی تھیں۔ [5]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]