پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن کرکٹ ٹیم
Jump to navigation
Jump to search
افراد کار | |
---|---|
کپتان | شاہد محمود (ابتدائی دور میں) |
مالک | پاک سوزوکی موٹرز |
معلومات ٹیم | |
تاسیس | 1983ء |
پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن (بعض اوقات مختصرا پاکو )) [1] ایک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جو پیٹرنز ٹرافی، قائد اعظم ٹرافی اور پینٹینگولر ٹرافی میں 1983–84 سے 1993–94 کے درمیان میں کھیلی۔ ان کا سب سے کامیاب دور شاہد محبوب کی کپتانی میں 1980ء کی دہائی کے اوائل میں تھا۔
انہوں نے کل 83 فرسٹ کلاس میچ کھیلےجن میں سے 20 میں جیت، 21 میں ہار اور 42 ڈرا ہوئے۔ [2] اس ٹیم کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 201 تھا جو اعجاز احمد نے 1984–85 میں کراچی کے خلاف ناٹ آؤٹ کیا۔ [3] بہترین باؤلنگ اعزاز شاہد محبوب کے پاس ہے جنہوں نے 1986–87 میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے خلاف 65 سکور دے کر 8 وکٹ حاصل کیں۔ [4] انہوں نے سات مواقع پر پاکستان آٹوموبائل کارپوریشن کی جانب سے ایک اننگز میں سات وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم نے 59 میچوں میں 27.02 کی اوسط سے 270 وکٹیں حاصل کیں۔ [5]
اعزاز[ترمیم]
- پیٹرنز ٹرافی (1)
- 1982–83 (اس سیزن کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا)
- پینٹینگولر ٹرافی (1)
- 1984–85 (اس سیزن کو فرسٹ کلاس کرکٹ کا درجہ حاصل نہیں تھا)