"دار العلوم ندوۃ العلماء" کے نسخوں کے درمیان فرق
اصلاح کی ہے (ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم) |
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8 |
||
سطر 332: | سطر 332: | ||
== بیرونی روابط == |
== بیرونی روابط == |
||
* [http://www.nadwatululama.org/index.html دار العلوم ندوۃ العلماء کی دفتری ویب سائٹ] |
* [http://www.nadwatululama.org/index.html دار العلوم ندوۃ العلماء کی دفتری ویب سائٹ] {{wayback|url=http://www.nadwatululama.org/index.html |date=20060206233302 }} |
||
{{تحریک ندوہ}} |
{{تحریک ندوہ}} |
نسخہ بمطابق 02:33، 2 فروری 2021ء
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 1315ھ مطابق 1894ء | |||
الحاق | اسلام | |||
نوع | اسلامی یونیورسٹی | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 26°51′54″N 80°55′57″E / 26.865123°N 80.932514°E | |||
شہر | لکھنؤ | |||
ملک | بھارت | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | 7000+ (سنة ؟؟) | |||
ویب سائٹ | www.nadwatululama.org www.nadwa.in | |||
درستی - ترمیم |
ندوۃ العلماء 1894ء میں قائم ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ مولوی عبد الغفور صاحب اس خیال کے محرک تھے، لیکن بعد میں مولانا محمد علی مونگیری نے اس کو عملی جامہ پہنایا۔ موج کوثر کے مصنف محمد اکرم (شیخ) کے مطابق مولانا شبلی اور مولوی عبد الحق دہلوی نے اس ادارے کے قواعد مرتب کیے، علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس اولین فضلاء میں سے ہیں۔
اغراض و مقاصد
- علمائے اسلام کے باہمی اختلافات کو ختم کرنا۔
- مسلمانوں کے لیے موزوں نصاب تعلیم فراہم کرنا۔
جہاں تک ندوة العلماء کے اغراض و مقاصد کا تعلق تھا یہ مسلمانوں کے بہترین مفاد میں تھا اس لیے پوری قوم میں اس کی پزیرائی ہوئی۔ یہاں تک کہ سرسید احمد خان اور محسن الملک نے بھی ان کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا۔ حقیقت میں شبلی نعمانی ندوۃ العلماء کے روح رواں تھے۔ جب اس ادارے کو برے دن دیکھنا پڑے تو شبلی نعمانی 1904ء میں اپنی ملازمت کو خیرباد کہہ کر لکھنؤ آئے اور ندوۃ العلماء میں نئی روح پھونک دی۔ یہ آپ ہی کی انتھک کوششوں کا نتیجہ تھا کہ ندوہ کا شمار امت مسلمہ کے قابل فخر اداروں میں ہونے لگا۔
ترانہ ندوہ
ترانہ دار العلوم ندوۃ العلماء
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
ہم مست نگاہ ساقی ہیں ہم بادہ کش صہبائے حرم ہم نغمۂ اہل قلب و زباں ہم ذہن رسائے اہل قلم ہم عزم جواں ہر لمحہ دواں رکھتے ہیں ہمیشہ آگے قدم ہم آب گہر ہم نور سحر ہم باد بہاری ابر کرم
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
جس بزم کے ہیں ہم تخت نشیں وہ بزم ہے بزم عرفانی اس بزم کی ہے ہر صبح حسیں ہر شام ہے اس کی نورانی یہ بزم ہے ہم شاہینوں کی فطرت میں ہے جن کی سلطانی یہ قلب ونظر کی دنیا ہے ہر نقش ہے اس کا لا فانی
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
گنجینۂ فضل رحمانی وہ جس نے بلند اسلام کیا دانش کدۂ شبلی جس نے پھر ذوق سخن کو عام کیا وہ بزم سلیمانی جس نے تحقیق نظر کا کام کیا انفاس علی نے روشن پھر ندوے کا جہاں میں نام کیا
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
وہ شمع یہاں پر جلتی ہے جس شمع سے دنیا روشن ہے وہ پھول یہاں پر کھلتا ہے جس پھول سے گلشن گلشن ہے یہ اہل وفا کا مرکز ہے یہ اہل صفا کا مخزن ہے شہباز یہاں پر پلتے ہیں یہ لعل و گہر کا معدن ہے
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
یہ اہل جنوں کی بستی ہے یہ اہل خرد کا گہوارہ ہر چیز یہاں کی شہپارہ ہر فرد یہاں کا سیارہ یاں نور کی بارش ہوتی ہے یاں علم کا بہتا ہے دھارا ہر قطرہ یہاں کا موتی ہے ہر ذرہ یہاں کا مہ پارہ
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
جو ساز یہاں پر چھڑتا ہے کہتے ہیں حرم کا ساز ہے وہ سینوں میں ہے جو بھی راز یہاں دراصل حجازی راز ہے وہ جو گونجتی ہے آواز یہاں جادو سے بھری آواز ہے وہ جو دل نہ کھنچے اس کی جانب بے سوز ہے وہ بے ساز وہ
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
اس بزم کے ہم نے جام پئے اس بزم کے ہم مے خوار بنے اس بزم میں ہم بیدار ہوئے اس بزم میں ہم ہشیار بنے اس بزم میں ہم غیور بنے بے باک بنے خوددار بنے اسلام کے حق میں ڈھال بنے باطل کے لیے تلوار بنے
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
اس بزم کی برکت سے بخشا فطرت نے پر پرواز ہمیں چلتے ہیں ہوا کے دوش پہ ہم کہتا ہے ہر اک شہباز ہمیں خود بڑھ کے بناتی ہے فطرت ہمراز ہمیں دم ساز ہمیں اللہ نے اپنے فضل و کرم سے بخشا یہ اعزاز ہمیں
ہم نازش ملک و ملت ہیں ہم سے ہے درخشاں صبح وطن ہم تابش دیں ہم نور یقیں ہم حسن عمل ہم خلق حسن
از: مولانا محمد ثانی حسنی
مؤسسین ندوہ
- مولانا محمد علی مونگیری
- علامہ شبلی نعمانی
- مولانا عبد الحی حسنی
- منشی اطہر حسین کاکوروی
- مولانا حبیب الرحمان خاں شیروانی
وغیرہم
نظمائے ندوة العلماء
1۔مولانا محمد علی مونگیری (1262ھ-1364ھ)
2۔مولانا مسیح الزماں شاہجہاں پوری (1256ھ-1331ھ)
3۔مولانا خلیل الرحمان سہارنپوری (م1354ھ)
4۔مولانا سید عبد الحی حسنی (1286ھ-1341ھ)
5۔مولانا سید علی حسن خان (1283ھ-1355ھ)
6۔مولانا سید ڈاکٹر عبد العلی حسنی ندوی (1311ھ-1381ھ)
7۔مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی (1333ھ-1420ھ)
8۔مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (پیدائش 1929ء)
معتمد تعلیمات دار العلوم ندوة العلماء
- علامہ شبلی نعمانی (1857ء-1914ء)
- علامہ سید سلیمان ندوی (1884ء-1952ء)
- مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی (1913ء-1999ء)
- مولانا عبد السلام قدوائی ندوی (1907ء-1979ء)
- مولانا ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی (1925ء-2006ء)
- مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی (پیدائش 1931ء- وفات 16جنوری 2019)
- مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی مظاہری (پیدائش 1934ء)
ارباب اہتمام دار العلوم ندوة العلماء
1۔مولانا حفیظ اللہ بندولی
2۔مولانا مفتی عبد اللہ ٹونکی
3۔مولانا سید امیر علی ملیح آبادی
4۔مولانا شیر علی حیدرآبادی
5۔مولانا حیدر حسن خان
6۔مولانا عمران خان ندوی ازہری
7۔مولانا محمد ناظم ندوی
8۔مولانا محمد اسحاق سندیلوی ندوی
9۔مولانا محب اللہ لاری ندوی
10۔مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی
11۔مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی
قابل ذکر شخصیات
- مولانا سید سلیمان ندوی
- رئیس احمد جعفری ندوی
- مسعود عالم ندوی
- علامہ نیاز فتحپوری ندوی
- مولانا عبد الباری ندوی
- مولانا عبد السلام ندوی
- مولانا محمد ناظم ندوی
- مولانا شاہ معین الدین ندوی
- مولانا قاضی معین اللہ ندوی (سابق نائب ناظم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)
- مولانا عبد السلام قدوائی ندوی
- مولانا اویس بلگرامی ندوی
- مولانا عبدالحمید ندوی (اولین معتمد تعلیم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)
- مولانا سید ابو الحسن علی ندوی
- مولانا محمد شہاب الدین ندوی
- مولانا ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی
- مولانا سید رابع حسنی ندوی
- مولانا سید سلمان الحسینی ندوی
- مولانا ڈاکٹر اکرم جونپوری ندوی
- مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی
- مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی
- مولانا سید حمزہ حسنی ندوی
- مولانا ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
- مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی مظاہری ندوی
- مولانا ڈاکٹر سید سلمان ندوی ابن علامہ سید سلیمان ندوی (پروفیسر ڈین یونیورسٹی افریقہ)
ندوی شخصیات
- سید سلیمان ندوی (1302–1373 ھ / 1884–1953 ء)
- مسعود عالم ندوی (1328–1373 ھ / 1910–1954 ایم)
- عبد الباری ندوی (1396 ھ / 1976 ء)
- عبد السلام قدوائی ندوی (1325–1399 ھ / 1907–1979)
- سید محمد الحسنی ندوی (1353–1399 e / 1934–1979)۔
- عمران خان ندوی ازہری (1331–1407 ھ / 1913 -1986ء
- نور الحسن ندوی (1323–1404 ھ / 1906–1984)۔
- عبد الماجد ندوی (1346–1405 ھ / 1927–1985)۔
- ابو العرفان خاں ندوی (1341–1409 ھ / 1923–1988 ایم)۔
- محمد سلمان ندوی (D. 1410 ھ / 1990 ء)۔
- مولانا ضیاء الحسن اعظمی ندوی قاسمی ( محدث دار العلوم ندوۃ العلماء، شاگرد خاص محدث کبیر حضرت مولانا حبیب الرحمن اعظمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ).
- مولانا عبدالحمید ندوی(اولین متمد تعلیم جامعہ اسلامیہ بھٹکل، متوفی 1978 ء)
- مولانا خواجہ بہاء الدین اکرمی بھٹکلی (D. 1411 ھ / 1990 ء)۔
- ابو اللیث اصلاحی ندوی (D. 1411 ھ / 1990 ء)۔
- سلمان خاں ندوی (D. 1411 ہجری / 1991)۔
- ابراہیم ہاشم ندوی (D. 1411 ہجری / 1991)۔
- نور عظیم ندوی (عبد النور ندوی) (D. 1413 ھ / 1993 عیسوی)۔
- محب اللہ لاری ندوی (D. 1414 ھجری / 1994 ء)۔
- ابو الحسن علی حسنی ندوی (1332 – 1420ھ / 1913ء - 1999ء)۔ ندوی نسبت والے افراد میں سب سے مشہور شخص۔
- محمد ناظم ندوی (1333–1421 ہجری / 1914–2000)۔
- محمد شہاب الدين ندوى (1350–1423 ہجری / 1931–2002)۔
- عبد اللہ عباس ندوی (1344–1426 e / 1925–2006)۔
- بہاء الدین محمد ندوی (ولادت: 1370 ھ / 1951 عیسوی)۔ جامعۃ دار الھدی الاسلامیۃ کے نائب صدر۔
- مولانا قاضی معین اللہ ندوی (سابق ناظر و نائب ناظم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)
- محمد اکرم ندوی (ولادت- 1382 ہجری / 1964 عیسوی)۔
- محمد رابع حسنی ندوی - ناظم ندوۃ العلماء و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ۔
- شفیق الرحمن ندوی
- محمد واضح رشید حسنی ندوی۔ معتمد تعلیم ندوۃ العلماء
- سعید الرحمن اعظمی ندوی۔ مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء۔
- عبد الرحمن کاشغری ندوی۔ عربی زبان و ادب کے ادیب و شاعر۔
- سید سلمان حسینی ندوی۔ بھارتی عالم دین و خطیب
- مجیب اللہ ندوی (1918ء - 2006ء)- بھارتی حنفی فقیہ و کئی کتابوں کے مصنف۔
- ابو الجلال ندوی - ماہر لسانیات
- رشید اختر ندوی
- خيرمحمد بلوچ ندوی
- سید احتشام احمد ندوی۔ عربی زبان و ادب کے استاذ، و عربی زبان و ادب کی خدمات پر حکومت ہند کے صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ۔
- نذر الحفیظ ندوی
- حفظ الرحمن اعظمی ندوی·
- مولانا حافظ محمد اقبال ندوی بھٹکلی(سابق استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل، امام وخطیب جامع مسجد شارقہ عرب امارات، متوفی 2011 ء)
- مولانا عبدالمجید ملپا ندوی بھٹکلی(دارالعلوم ندوۃ العلماء کے قدیم فاضل، داماد حضرت ڈاکٹر علی ملپا بھٹکلی رحمۃ اللہ علیہ)
- مولانا محمد صادق اکرمی ندوی (نائب صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل و سرپرست مدرسہ خیر العلوم بھٹکل) مجاز بیعت و ارشاد حضرت ڈاکٹر علی ملپا رحمۃ اللہ علیہ و حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم، صاحب نسبت بزرگ
- مولانا محمد غزالی خطیبی ندوی (مخلص داعی، ساری زندگی مرکز نظام الدین میں وقف کردی، 1439 میں 23 رمضان المبارک کی قدر کی رات میں انتقال ہوا
- مولانا محمد اقبال ملا ندوی (قاضی جماعت المسلمین بھٹکل وصدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل) فقہ شافعی و فلکیات کے ماہر
- مولانا عبدالعزیز خلیفا ندوی بھٹکلی(نائب مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو)
- مولانا عبدالباری فکردے ندوی (سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل) جامع مسجد بھٹکل کے سابق امام و خطیب، جنہوں نے اپنے بیانات سے ایک خلق کی رہنمائی کی، ہر دل عزیز شخصیت۔ 1436 میں انتقال ہوا
- مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی (نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل) ندوی برادری کے ایک شاہکار، فقہ شافعی کے غواص، زبردست صاحب علم، قوت حفظ کا وافر حصہ پایا
- مولوی عبدالعلیم خطیب ندوی(خطیب جامع مسجد بھٹکل)
- مولوی عبدالحمید اطہر رکن الدین حلوائی ندوی
- مولوی فیصل احمد آرمار ندوی
- مولوی عبدالسلام خطیب ندوی
- مولوی محمد زکریا برماور ندوی
- مولوی طارق اکرمی ندوی
- مولوی انصار خطیب ندوی
- مولوی سفیان ندوی
- مولوی سید سحبان ثاقب ندوی
- مولوی حسن البنا اکرمی ندوی
- مولوی ریان ندوی
- مولوی حسن غانم اکرمی ندوی
- مولوی یاسر برماور
- مولوی مقبول کوبٹے
- مولوی ناصر الاسلام ندوی
- مولوی عثمان ندوی
- محمد ثناء اللہ ندوی:عربی زبان و ادب کی خدمات پر حکومت ہند کے ایوارڈ یافتہ۔
- علی احمد ندوی - معروف مسلم عالم دین و فقیہ
- محمد رضی الاسلام ندوی
- عبد اللہ حسنی ندوی
- بلال عبد الحئی حسنی ندوی
- سید محمد عبد السمیع ندوی (استاد و معاون ناظر "دار العلوم ندوۃ العلماء" لکھنؤ ) .
- محسن عثمانی ندوی
- مفتی محمد ظہور ندوی (سابق صدر مفتی و نائب ناظم دار العلوم ندوۃ العلماء" لکھنؤ )
- مختار احمد ندوی
- رئیس احمد جعفری ندوی
- ضیاء الحسن ندوی
موجودہ مدرسین ندوہ
- مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی
- مولانا محمد برہان الدین قاسمی سنبھلی
- ڈاکٹر سعیدالرحمان اعظمی ندوی
- مولانا نذرالحفیظ ندوی ازہری
- مولانا خالد ندوی غازیپوری
- مولانا محمد زکریا سنبھلی
- مولانا نیاز احمد ندوی
- مفتی عتیق احمد بستوی
- مولانا علاؤ الدین ندوی
- مولانا ڈاکٹر نذیر ندوی
- مولانا عبد العزیز ندوی بھٹکلی
- مولانا قاری ریاض احمد مظاہری
- مفتی زید مظاہری ندوی
- مولانا سلیم اللہ ندوی
- مولانا عظیم خان ندوی
- مولانا حسیب اللہ ندوی
- مولانا رشید احمد ندوی
- مولانا حفظ الرحمان قاسمی
- مولانا محمد قیصر حسین ندوی مدنی
- مولانا محمد فخر الدین طیب ندوی
- مولانا اقبال احمد غازیپوری ندوی
- مولانا مشہود السلام ندوی
- مولانا محمد مستقیم ندوی
- مفتی ظفر عالم ندوی
- مولانا شمیم احمد ندوی
- مولانا محبوب عالم ندوی
- مولانا عبد المتین ندوی
- مولانا عبد السلام ندوی بھٹکلی
- مولانا فیصل احمد ندوی بھٹکلی
- مولانا ابوبکر صدیق بھٹکلی
- مولانا عبد الرشید ندوی
- مولانا انیس احمد ندوی
- مولانا خالد گونڈوی ندوی
- مولانا قاری عبد اللہ ندوی
- مولانا محمد وثیق ندوی
- مولانا منور سلطان ندوی
- مولانا سلمان نسیم ندوی
- مولانا ڈاکٹر محمد فرمان ندوی
- مولانا ماسٹر عبید الرحمان ندوی
- مولانا جاوید اختر ندوی
- مفتی نصر اللہ ندوی
- مولانا سید سحبان ثاقب
وغیرہ بہت سے اساتذہ کرام ہیں
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط
- دار العلوم ندوۃ العلماء کی دفتری ویب سائٹ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nadwatululama.org (Error: unknown archive URL)