مالے ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مالے ویکیپیڈیا
Wikipedia-logo-v2-ms.svg
سائٹ کی قسم
Internet encyclopedia project
دستیاب مالے زبان
صدر دفتر میامی
مالک ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
ویب سائٹ ms.wikipedia.org
تجارتی نہیں
اندراج اختیاری
آغاز اکتوبر 26, 2002

مالے ویکیپیڈیا (انگریزی: Malay Wikipedia) مالے زبانWikipedia Bahasa Melayu (ويکيڤيديا بهاس ملايو) آزاد دائرۃالمعارف کا مالے نسخہ ہے۔ اس نسخہ کا آغاز 26 اکتوبر 2002ء میں ہوا اور فروری 2013ء تک 178,000 مضامین تخلیق کیے جا چکے تھے اور یہ ویکیپیڈیا کا 30واں بڑا نسخہ بن گیا۔ اس کا سسٹم ویکیپیڈیا کے منتظم براین وببر نے فعال کیا۔ [1][2]

مالے زبان ار انڈونیشیائی زبان کے درمیان یکسانی کے باوجود دونوں نسخوں کو دو الگ الگ صارفین سے شروع کیا۔ اور عجیب بات ہے کہ انڈونیشین ویکیپیڈیا مالے ویکیپیڈیا کے 6 ماہ بعد شروع ہوا۔ 2009ء تک انڈونیشین ویکیپٰڈیا میں مالے ویکیپٰڈیا کے مقابلے صارفین کی تعداد تین گنا تھی۔ 2009ء میں [ انڈریو لیہ]] نے لکھا ‘‘چونکہ ان دو گروہوں کے درمیان میں سرحدی خط ہے لہذا دونوں کو ضم کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ ‘‘[3] 27 جولائی 2016ء کے آغاز سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے مالے ویکیپیڈیا پر زیچ ویکیپیڈیا، ہسپانوی ویکیپیڈیا، گجراتی ویکیپیڈیا، پرتگالی ویکیپیڈیا، آسان انگریزی ویکیپیڈیا اور سویڈش ویکیپیڈیا پر کوئی فائل اپلوڈ نہیں کی جا سکتی ہے بلکہ ویکیمیڈیا العام کی طرف منتقل کر دیا جائے گا۔ البتہ انڈونیشیائی ویکیپیڈیا، انگریزی ویکیپیڈیا اور دیگر نسخوں پر موجود فائلیں دستیاب رہیں گی۔ 2016ء کے بعد مالے ویکیپیڈیا منتظمین کی کمی سے جوجھ رہا ہے۔[حوالہ درکار]

خط زمانی[ترمیم]

  • 200,000 – 21 مارچ 2013ء
  • 190,000- 25 فروری 2013ء
  • 178,000- 6 فروری 2013ء
  • 125,000- 15 نومبر 2013ء
  • 120,000- 9 جون 2011ء
  • 115,000- 22 مارچ 2011ء
  • 110,000- 23 فروری 2011ء
  • 105,000- 2 فروری 2011ء
  • 100,000- 9 جنوری 2011ء

نگار خانہ[ترمیم]

Graph of outgrowth of Malay Wikipedia (مالے زبان میں)۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]